دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rabi ul Awwal Main Jhanday Lagana Kesa | ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

جشنِ ولادت میں بتیاں لگانا – ربیع الاول کی رونقیں

book_icon
ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

توجہ  ان کی طرف نہیں رہتی جس کے سبب وہ  انہیں دیکھتے نہیں ہیں لہٰذا سمجھ میں یہی آتا ہے کہ 12 تاریخ کے بعد جھنڈوں کو اُتار کر محفوظ کرلیا جائے تاکہ وہ آئندہ سال بھی کام آئیں  اور آپ کے پیسے بھی بچیں گے۔ اب  کہیں جھنڈے  بیچنے والے مجھ سے ناراض نہ ہو جائیں کہ  ہماری بِکری بند کروا دی تو اللہ پاک  روزی دینے والا ہےاور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کوشش کر  رہی ہے اِنْ شَآءَ اللّٰہ نئے نئے لگانے والے پیدا ہوتے رہیں گے ۔

جَشنِ وِلادت کی بتیاں کب اُتاری جائیں ؟

جھنڈوں کی طرح بتیاں بھی 12تاریخ کے بعد اُتار کر محفوظ کر لی جائیں اِس لیے کہ 12تاریخ کے بعد انہیں دیکھ کر لوگوں کو اتنا سرور نہیں آتا اور نہ ہی اس طرف ان کی توجہ جاتی ہو گی  مگر بعض لوگ کئی کئی دِن بلکہ سارا  مہینا بتیاں جَلا کر رکھتے  ہیں جبکہ بظاہر اس کا کوئی مقصد نہیں ہوتا ۔ (اِس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا : )جَشن ِ وِلادت کے موقع پر بعض اسلامی بھائیوں نے جھنڈے اور بتیاں  لگانے کی ذِمَّہ داری لی ہوتی ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ بعض ٹیمیں بھی ہوتی ہیں جو  پیسے لے کر جھنڈے اور بتیاں لگاتی  ہوں گی  لہٰذا جو لگانے والے ہیں انہی کو اُتارنے کی ذِمَّہ داری بھی دے دی جائے ، ورنہ تجربہ یہ ہے  کہ جس طرح جب کہیں کھانا کھلایا جاتا ہے تو کھلانے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے مگر کھانے کے بعد جب  برتن اُٹھانے کی باری آتی ہے تو تعداد کم ہو جاتی ہے ، اِسی طرح جھنڈے اور بتیاں لگاتے وقت جوش ہوتا ہے اور پھر جیسے ہی 12تاریخ   گزرتی ہے تو جھنڈے اُتارنے کے لیے جوش باقی نہیں  رہتا  اس لیے جھنڈے لگے رہ جاتے ہیں ۔ جھنڈے لگانے کے تعلق سےایک  گزارش یہ بھی  ہے کہ ہمارے یہاں جو جھنڈے لگائے جاتے ہیں وہ مضبوط نہ لگانے کی وجہ سے  نیچے تشریف لے آتے ہیں ہے لہٰذا جب بھی جھنڈا  لگائیں تو اسے  اچھی طرح مضبوط کریں تاکہ وہ  نیچے نہ آنے پائے ۔ (اِس پر امیرِ اہلِ سنَّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے اِرشاد فرمایا : )جھنڈے کی گرفت   کا آسان ترین طریقہ یہ  ہے کہ اس کی اوپر سے سلائی ہو جائے اور یہ کام جھنڈے بیچنے والے اِحسان بلکہ  ثواب سمجھ کر کروا دیں۔ ایسا نہیں کہ اوپر سے سلوانے کے بعد جھنڈا مہنگا کر دیں ۔ میرے پاس جو جھنڈے ہیں ان پر میں نے  اوپر سے  سلائی کروائی ہوئی ہے۔ بعض جھنڈوں پر گرفت کے لیے  ٹوپ لگے ہوتے ہیں انہیں بچے کھینچ لیتےہیں لہٰذا ٹوپ کےبجائے سلائی کروائیں یا اچھی طرح ٹیپ  لپیٹ کر یا کسی بھی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن