دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rabi ul Awwal Main Jhanday Lagana Kesa | ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

book_icon
ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

جواب:ایک مَرتبہ ایک صحابی   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   کسی جھاڑی کے قریب سے گُزر رہے تھے کہ انہیں چڑیا کے بچوں کی آواز آئی تو وہ قریب گئے اور چڑیا کے بچوں کو پکڑ کر اپنی چادر میں رکھ لیا ، اتنے میں ان بچوں کی ماں جو چڑیا تھی وہ آگئی اور ان صحابی کے سر پر چکر لگانے لگی ، انہوں نے چادر کو کھولا تو وہ چڑیا نیچے آئی اور اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ گئی ، وہ صحابی ان سب کو چادر میں لپیٹ کر نبیٔ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور پورا واقعہ عرض کیا۔ رَحمتِ عالَم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   نے اِرشاد فرمایا : چادر زمین پر رکھ کر کھول دو۔ انہوں نے چادر کو کھول دیا مگر چڑیا اپنے بچوں سے جُدا نہ ہوئی۔ اللہ کے پیارے رَسُول   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : تم اِس چڑیا کی اپنے بچوں سے شفقت اور مہربانی  پر تعجب کر رہے ہو ، بے شک! اللہ پاک اپنے بندوں پر ایک چڑیا سے بھی زیادہ مہربان ہے۔ پھر اللہپاک کے آخری نبی   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   نے اِرشاد فرمایا : انہیں واپس لے جاؤ اور وہیں رکھ آؤ جہاں سے پکڑا ہے ، ان کی ماں یعنی وہ چڑیا اپنے بچوں کے ساتھ ہی رہے گی۔ پھر وہ صحابی ، چڑیا اور اس کے بچوں کو واپس چھوڑ آئے۔ ([1])

اِس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا کہ ماں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتی ہے اور ان کی بہت حفاظت کرتی ہے لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنی ماں  کا بہت خیال رکھیں ، ان کی بات مانیں ، انہیں پریشان نہ کریں ، ان کو تنگ نہ کریں اور نہ انہیں ستائیں۔ یہ بھی معلوم ہوا اللہ کریم اپنےبندوں پر ان کی ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔ نیز اللہ پاک کے فضل سے  ہمارے پیارے پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن ہیں ، وہ ہمارے لیے بھی رَحمت ہیں اور جانوروں کے لیے بھی رَحمت ہیں ، لہٰذا ہمیں بھی اللہ پاک اور اس کے رَسُول   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   سے محبت کرنی چاہیےاور ان کی نافرمانی والے کاموں سے بچنا چاہیے ۔  

ہاں یہیں کرتی ہیں چڑیاں فریاد ، ہاں یہیں چاہتی ہے ہرنی داد

            اِسی دَر پر شترانِ ناشاد ، گلۂ رنج و عنا کرتے ہیں                  (حدائقِ  بخشش)


 

 



[1]    ابو داود ،  کتاب الجنائز ، باب الامراض المکفرة للذنوب ، ۳ / ۲۴۵ ،  حدیث : ۳۰۸۹ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن