30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ پاک سے ڈرنا چاہیے اور اس کی پناہ میں آنا چاہیے نیز بُرے خاتمے کا خوف بھی دِل میں ہونا چاہیے۔ سُوال میں جس خوف کا ذِکر ہے اِس طرح کے خوف والے نفسیاتی مَریض ہوتےہیں ، کیونکہ ڈرنے کے باوجود یہ لوگ نیکیوں کی طرف نہیں آتے ، نمازوں کی طرف نہیں آتے ، شریعت کی پابندی کی طرف نہیں آتے ، نہ ان کا یہ ذہن ہوتا ہے کہ جن کے حقوق ہمارے ذِمّہ ہیں وہ ادا کریں ، زکوٰۃچڑھی ہوئی ہے یا لوگوں کا قرضہ ہے وہ نکال کر فارغ ہو جائیں اور آخرت میں یہ بوجھ لے کر نہ جائیں۔ (نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا : ) بعض لوگوں نے رات میں ہی زَلزلے کے جھٹکے کھائے ہوتے ہیں پھر بھی وہ فجر میں نماز کے لیے نہیں آتے یعنی زَلزلے کی وجہ سے گھر خالی ہو جاتے ہیں مگر اللہ پاک کے گھر کو آباد کرنے کے لیے مسجد نہیں جاتے۔ (امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : ) جب ساری عمر غفلت میں گزاری ہو تو ایک جھٹکے سے غفلت کیسے دور ہو گی ۔
بارگاہِ اِلٰہی کے لیےاچھے اَلفاظ کا اِنتخاب ہونا چاہیے
سُوال: ایک شخص نماز بھی پڑھتاہے اور اس سے کچھ گناہ بھی ہو جاتے ہیں ، اس کے کسی دوست نے کہا کہ کیا تم نے اللہ پاک کو بے وقوف سمجھا ہوا ہے کہ گناہ بھی کرتے رہو اور نماز بھی پڑھتے رہو ، اس کا یہ کہنا کیسا؟
جواب:یہ جملہ مزے کا نہیں ہے ، ایسے اَلفاظ نہیں بولنے چاہئیں مگر اس پر کوئی شرعی حکم نہیں لگے گا اور نہ ہی اس پر کوئی حکم کفر ہوگا کیونکہ یہ اللہ پاک کی توہین نہیں کررہا ، نیز سُوال کے لیے جو اِس جملے کو دہرایا گیا ہے اس پر بھی کفر کا حکم نہیں ہوگا۔ اَلبتہ ایسے الفاظ بولنے میں ایک قسم کی بیباکی ہے۔ ایسے الفاظ بولنےکی میری تو ہمت نہیں ہے ، اللہ نہ کرے کہیں کفر کی طرف گھسٹ جائے۔ بہرحال مناسب یہ ہے کہ ایسے اَلفاظ نہ کہے جائیں۔
اللہ پاک ماں سے بڑھ کر مہربان ہے
سُوال:ماں اپنے بچوں پر بہت مہربان ہوتی ہے اور ان کی بہت حفاظت کرتی ہے ، آپ سے عرض ہے کہ آپ اِس حوالے سے کوئی واقعہ بیان فرما دیجیے ۔ ([1])
[1] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع