30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مانگی مگر خُدا جانے امی کا کیسا دِل دُکھ گیا تھا کہ مُعافی قبول نہیں کی۔ بہرحال اب بیٹا ان کے لیے دُعائے مَغْفِرَت اور خوب اِیصالِ ثواب کرتا رہے اللہ پاک چاہے گا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ قیامت کے دِن ماں بیٹے کے دَرمیان صلح کرا دے گا اور سب بہتر ہو جائے گا۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : کسی کے ماں باپ دونوں یا ایک کا اِنتقال ہو گیا اور یہ ان کی نافرمانی کرتا تھا اب یہ ان کے لیے ہمیشہ اِسْتِغفار(یعنی مَغْفِرَت کی دُعا) کرتا رہتا ہےیہاں تک کہ اللہ پاک اس کو نیکو کار لکھ دیتا ہے۔ ([1]) بیٹا زندگی بھر اپنی والدہ کے لیے دُعائے مَغْفِرَت اور اِیصالِ ثواب کرتا رہے اور اگر اللہ پاک نے اسے پیسے دیئے ہیں تو وہ اپنی والدہ کے اِیصالِ ثواب کے لیے مسجد بنا دے کہ یہ خود اس کے لیے بھی صدقۂ جاریہ ہو گا اور اس کی والدہ کے لیے بھی اِیصالِ ثواب کا بہترین ذَریعہ ہو جائے گا جو قیامت تک جاری رہے گا۔ یاد رہے! ہر مسجد قیامت تک مسجد ہے([2]) اور ساری مَساجد جنَّت میں جائیں گی۔ ([3])
قبر کے باہر سانپ بچھو نظر آئیں تو کیا گمان کریں؟
سُوال:اگر کسی کی قبر کے باہر سانپ یا بچھو دیکھیں تو کیا یہ گمان کرسکتے ہیں کہ اس کی قبر میں بھی ایسا ہی ہوگا؟
(فیس بک کے ذَریعے سُوال)
جواب:توبہ اَسْتَغْفِرُاللہ۔ سانپ بچھو کسی اور وجہ سے بھی وہاں ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی مسلمان کی قبر کے بارے میں بَدگمانی نہیں کرنی چاہیے ۔
موت اللہ پاک سے ملنے کا ذَریعہ ہے
سُوال:دِل موت سے ڈرتا ہے حالانکہ سب کو پتا ہے کہ مَرنا ہے ، اِس حوالے سے کچھ اِرشاد فرما دیجیے۔
جواب: جب پتا ہوگا تو ہی ڈرے گا ، بچے کو موت کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہوتا تو وہ ڈرتا بھی نہیں ، مگر آج کل کے جو سمجھ دار لوگ ہیں جن کو پتا ہے کہ آخر مَرنا ہے وہ بھی نہیں ڈرتے ، ظاہر ہے یہ ان کی غفلت ہے۔ موت کا ڈر اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع