30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی کوئی بہت بڑا جن بیٹھا ہوگا جو مقناطیس کو کھینچ لیتا ہو گا! بہرحال اِس طرح کی چیزیں جو سمجھ نہیں آتیں یا عقل سے ورا ہوتی ہیں لوگ ان کو جنات کی طرف منسوب کر دیتے ہیں کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔ جنات کے وجود کا اِنکار نہیں ہے یہ واقعی موجود ہیں حتّٰی کہ مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں مسجدِجن بھی ہے کیونکہ اس جگہ پر سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک ہاتھ پر کچھ جنات اِیمان لائے تھے ، اسی کی یادگار کے طور پر مسجدِ جن ابھی تک قائم ہے جو جنَّت المعلیٰ کے قریب میں واقع ہے۔ ([1])بہرحال جنات کا وجود یقینی ہے لیکن اِس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ جو بھی خلافِ عقل کام ہوگا وہ جنات ہی کررہے ہوں گے بلکہ اس کی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔
سُوال: وَسوسے اور اِلہام میں کیا فرق ہے؟
جواب:وَسوسہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور اِلہام فرشتےکی طرف سے ہوتا ہے۔ ([2])
بیٹے سے ناراضی کی حالت میں والدہ اِنتقال کر جائے تو بیٹا کیا کرے؟
سُوال:ماں کے فوت ہونے سے کچھ دیر پہلے بیٹے نے ماں سے مُعافی مانگی مگر ماں نے مُعاف نہ کیا اور اِسی حالت میں اس کا اِنتقال ہو گیا تو اب بیٹا بڑا پریشان ہے اور اس کے دِل کو چین نہیں ہے لہٰذا اب بیٹے کو ایسا کیا کرنا چاہیے کہ اس کی والدہ اس سے راضی ہو جائے ؟
جواب:ایسے بیٹے کو مُبارَک ہو کہ اس کو آخرت کا خوف اور اللہ پاک کا ڈر ہے اور یہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ اسے پار لگا دے گا ورنہ ہم نے تو ایسے ایسے کیس سُنے ہیں اور کبھی کبھی اَخبارات میں ایسے واقعات چھپتے بھی رہتے ہیں کہ نَعُوْذُ بِاللہِ جائیداد کی خاطر کوئی ماں کو قتل کر دیتا ہے تو کوئی باپ کو ، نہ جانے قیامت کے دِن ایسوں کا کیا بنے گا؟جس بیٹے نے ماں سے مُعافی مانگی اس کا اِس طرح والدہ کی ناراضی کا اِحساس کرنا اِنْ شَآءَ اللّٰہ اسے کام آئے گا ، اگرچہ بیٹے نے مَاشَآءَ اللہ مُعافی بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع