دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qutub-e-Alam Ki Ajeeb Karamat Ma Deger Dilchasp Sawal Jawab | قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

book_icon
قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

کرامتوں کو سَلب کرکے اس کو دونوں جہاں میں اس طرح ذَلیل و خوار اور خائِب و خاسِر نہ کرتا۔ ([1]

خاتِمہ بِالخیر ہو میرا مدینے میں اگر

بال بال اُٹّھے پکار اپنا،  خدایا شکریہ      (وسائلِ بخشش )

اَورادِ عطّاریہ کی مدنی  بہار

سُوال:ایک اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں عرض کی:میرے گھر میں اُمّیدسے ہیں مگر بچہ ٹیڑھا ہے  ڈاکٹر آپریشن کا کہہ رہے ہیں ،  تکلیف بَہُت ہو رہی ہے،  دُعا فرما دیجیے۔

جواب: (شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا:)  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّآسانی فرمائے۔ گھر والوں سے کہیں کہ سُـوْرَۂ اِنْـشِـقَـاق کی اِبتدائی پانچ آیات تین بار، اوّل وآخِرتین مرتبہ دُرُود شریف پڑھیں ہر بار شروع میں”بِـسْـمِ الـلّٰـہِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـیْـم“پڑھیں اور پڑھ کر پانی پر دَم کر کے  پی لیں۔ روزانہ یہ عمل کرتی رہیں اور وقتاً فوقتاً ان آیات کا وِرْد بھی کرتی رہیں۔آپ بھی پانی دَم کر کے انہیں دے سکتے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بچہ سیدھا ہو جائے گا۔ دَرْدِ زِہ کے لیے بھی یہ عمل مُفید ہے۔ ([2])   کچھ دِنوں کے بعد  ان  اسلامی بھائی نے بتایا کہ ایک ہی دن اس طرح دَم کیا ہوا پانی پلانے سےاَلْحَمْدُ  لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّآرام ہو گیا، بچّہ بھی سیدھا ہو گیا اور اب آپریشن کا خطرہ بھی ٹل چکا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تبلیغِ قرآن و سنَّت کی  عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کی اِصلاح اور خیرخواہی کے جذبے کے تحت جہاں  بےشمار مجالس قائم کی ہیں وہاں  دُکھیارے  اورغم کے مارے اسلامی بھائیوں کے لیے ایک مجلس بنام”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ“ بھی بنائی ہے جس کے تحت دُکھیارے مسلمانوں کاتعویذات کے ذَریعے فِیْ سَبِیْلِ اللہ عِلاج کیا جاتا ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں۔ تعویذات کے طلبگار اسلامی بھائیوں کو چاہیے  کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے سنَّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت فرمائیں اورتعویذاتِ عطاریہ کے بستے  (اَسٹال)  سے تعو یذات بھی حاصل کریں۔

سر یا چہرے پر تھپڑ مارنا کیسا؟

سُوال:ضَرورتاً کسی کو سر یا چہرے پر تھپڑ وغیرہ   مارنا کیساہے؟

جواب:سَر یا چہرے پر تھپڑ وغیرہ مارنے کی کسی کو بھی شرعاً اِجازت نہیں۔جن جن کو بغرضِ اِصلاح دوسروں کو مارنے کی اجازت



[1]    روح البیان، پ ۸، الاعراف، تحت الآیة: ۱۰، ۳ / ۱۳۹ داراحیاء التراث العربی بیروت 

5    مدنی اِلتجا: کوئی بھی وِرد وَظیفہ شروع کرنے سے قبل حُضُور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم کے ایصالِ ثواب کے لیے کم از کم گیارہ روپے کی نیاز اور کام ہو جانے کی صورت میں کم از کم پچیس روپے کی  نیاز امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ایصالِ ثواب کے لیے تقسیم کیجیے۔ مذکورہ رقم سے دِینی کتب و رَسائل بھی خرید کر تقسیم کیے جا سکتے ہیں۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن