دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qutub-e-Alam Ki Ajeeb Karamat Ma Deger Dilchasp Sawal Jawab | قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

book_icon
قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

دے تو)   وہ مسجد کا ویران کرنے والاا ور ہت ظالم ہے۔ ([1])   اَلبتہ وہ  لوگ جو قرآن و سُنَّت کا جھانسا  (دھوکا)   دے کر مسلمانوں میں بدمذہبی پھیلاتے اور انہیں  سیدھے راستے سے ہٹاتے ہیں انہیں مَساجد میں بیان وغیرہ سے روکنا جائز بلکہ ضَروری ہےچنانچہ اعلیٰ حضرت،  امامِ اہلسنَّت، مجدِّدِ دین و ملت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: بِلاشُبہ علمائے اہلسنَّت پر اِعانتِ سنَّت  (یعنی سنَّت کی حمایت)   و اہانتِ بدعت  (یعنی بدعت کی توہین)   تحریراً و تقریراً بقدر ِ قدرت فرضِ اَہم و اعظم ہے اور ہر مُوذی  (اذیت دینے  والے)   کو مسجد سے نکالنا بشرطِ اِستطاعت واجب ،  اگرچہ صرف زبان سے اِیذا  (  تکلیف)   دیتا  ہو خصوصاً وہ جس کی اِیذا مسلمانوں میں بدمذہبی پھیلانا اور اضلال واغوا   (گمراہ کرنا اور وَرغلانا)   ہو۔ ([2])   

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  علمِ دِین سیکھنے سکھانے کے جذبے کے تحت ہر مسلمان خواہ وہ امام مسجد ہو یا مؤذن ،  مسجدکی کمیٹی کے صدر صاحب ہوں یا چیئرمین، سیکریٹری ہوں یا خزانچی،  ڈاکٹر ہوں یا انجینئر اَلغَرَض دِینی و دُنیوی کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو اسے اپنا یہ مَدَنی ذہن بنانا چاہیے کہ  ’’ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ۔ ‘‘  اس عظیم مَدَنی مقصدکے حصول میں  کامیابی پانے  کا ایک بہترین ذَریعہ فیضانِ سُنَّت سے دَرس دینا اور سننا  بھی ہے لہٰذا جو اسلامی بھائی دَرس دے سکتے ہیں وہ اپنی مَساجد اور گھروں میں دَرس دے کر اور جو نہیں دے سکتے وہ دَرس میں شامل ہو کر خوب خوب نیکی کی دعوت کو عام کر کے اس کی برکتیں لوٹنے کی کوشش کریں۔

مَساجد میں دَرس دینے اور مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے  والوں کو چاہیے کہ اپنی آواز اتنی بلند نہ کریں جس سے دِیگر نمازیوں اور تلاوت کرنے والوں کو تشویش ہو اور نہ ہی نمازیوں کے چہرے کی سیدھ میں دَرس دیں۔ اسی طرح رات بہت دیر تک مدرسے کے نام پر مسجد میں بیٹھےرہنے،  ہنسی مذاق کرنے،  لائٹوں اور پنکھوں کا بیجا اِستعمال کرنے،  موبائل فون charge کرنے،  بلااجازتِ شرعی کمیٹی  اور امام و مؤذن صاحبان کے خلاف گفتگو کرنے سے سختی سے پرہیز کریں۔ہمیں دَرسِ فیضانِ سنَّت اور مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنی ہے  تو یہ  عظیم مدنی کام  شریعت و حکمت کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے ۔ ایسی بھی مَساجد ہیں کہ جن میں پہلے دَرس دینے اور مدرسۃُ المدینہ بالغان لگانے کی اجازت نہیں تھی مگر اسلامی بھائیوں کی محبت بھری اِنفرادی کوششوں سے دَرس دینے ،  مدرسۃُ المدینہ بالغان لگانے اور مدنی قافلے ٹھہرانے  کی بھی اجازت مل گئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مَساجد آباد کرنے والا بنائے اور ہر اس کام سے بچائے جو مَساجد کی ویرانی کا سبب بنے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

 



[1]    خزائن العرفان ، پ ۱، البقرہ، تحت الآیۃ: ۱۱۴ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[2]    فتاویٰ رضویہ ، ۱۴ / ۵۹۵ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن