دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qutub-e-Alam Ki Ajeeb Karamat Ma Deger Dilchasp Sawal Jawab | قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

book_icon
قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

ہے:  (وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ)  ترجمۂ کنز الایمان: ”اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں۔“لہٰذا جو شخص بِلااجازتِ شرعی مسجد کی رونق بڑھانے والے جائز  ومستحسن کام مثلاً مدرَسہ اور دَرس وغیرہ سے روکے گا وہ آخرت میں اس کا جوابدہ ہو گا کیونکہ مَساجد بنائی ہی اِن کاموں کے  لیے جاتی ہیں جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا علّامہ عبدُاللہ بن احمد بن محمود نسفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:مَساجد عبادت کرنے اور ذِکر کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں اورعلم کا دَرْس بھی ذِکر میں داخِل ہے۔ ([1])   

آج کے اس پُرفتن دور میں فیضانِ سنَّت کا دَرس دینے اور سننے کی بہت اَشد ضرورت ہے کیونکہ گناہوں کی یلغار، ذَرائع ابلاغ میں فحاشی کی بھر مار اور فیشن پرستی کی پھٹکار کئی مسلمانوں کو بے عمل بنا چکی ہے، نیز علمِ دِین سے دُوری اور ہر خاص و عام کا  رُجحان صرف دُنیوی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے ہر طرف جہالت ہی جہالت ہے، لادینیت و بدمذہبیت کا سیلاب تباہیاں مچا رہا ہے،  گلشن ِاسلام پر خَزاں کے بادل مَنڈلا رہے ہیں، کتنے ہی ایسے نمازی ہیں جنہیں صحیح معنوں میں نماز پڑھنا نہیں آتی، نماز کے  رکوع وسجود پورے نہیں کرتے حالانکہ نماز میں رکوع وسجود پورے نہ کرنے والے کو حدیثِ پاک میں نماز کا چور فرمایا گیا ہے چنانچہ تاجدارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ باقرینہ ہے:لوگوں میں بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی:یارسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نماز کا چورکون ہے؟ اِرشاد فرمایا:وہ جو نماز کے رکوع اور سجدے پورے نہ کرے۔ ([2])   ایسی صورتِ حال میں ہمیں لوگوں کو   حکمتِ عملی اور نرمی سے دَرس کی اَہمیت سمجھانی  چاہیے۔

 یاد رہے کہ مسجد میں ’’ فیضانِ سُنَّت ‘‘  کا دَرْس دینے سے جہاں لوگوں کے عقائد و اَعمال کی اِصلاح ہوتی اور انہیں علمِ دِین سیکھنے سکھانے کا موقع ملتا ہے وہاں مساجد بھی آباد ہوتی ہیں۔ یہ مسئلہ بھی ذہن نشین کر لیجیے کہ مَساجد میں دَرس سے روکنا گویا مَساجد کو ویران کرنے کی کوشش کرنا ہے اورمَساجد کو ویران کرنے والوں کے لیے پارہ1سورۃُ البقرہ کی آیت نمبر 114میں خدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:  (وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَاؕ-)   ترجَمۂ کنزُ الایمان:اور اس سے بڑھ کر ظالِم کون جو اللہ کی مسجدوں کو روکے ان میں نامِ خدا لئے جانے سے اور ان کی ویرانی میں کوشش کرے۔

اِس آیتِ مبارکہ  کے تحت صدرُ الْافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی فرماتے ہیں:”ذِکر“ نماز، خطبہ، تسبیح،  وعظ، نعت شریف سب کو شامل ہے اور ذِکرُ اللہ کو منع کرنا ہر جگہ بُرا ہے۔ خاص کر مسجدوں میں جو اسی کام کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ جوشخص مسجد کو ذِکر و نماز سے مُعَطل کر دے  (یعنی مسجد میں ذِکر و اَذکار اورنماز نہ ہونے



[1]    تفسیرِنسفی، پ۱۰، التوبه ، تحت الآیة: ۱۸، ص۴۲۹   دارالمعرفه بیروت 

[2]    مُسندِ امام احمد، مسند الأنصار، ۸ / ۳۸۶، حدیث: ۲۲۷۰۵ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن