دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qutub-e-Alam Ki Ajeeb Karamat Ma Deger Dilchasp Sawal Jawab | قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

book_icon
قطبِ عالم کی عجیب کرامت مع دیگر دلچسپ سوال جواب

الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی:اے میرے  رب عَزَّوَجَلَّ !  جو اپنے بھائی کو نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے اُس کی جَزا کیا ہے؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِرشاد فرمایا:میں اُس کے ہر ہر کلمے کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنم کا عذاب دینے میں مجھے حَیا آتی ہے۔ ([1]

 ’’ فیضانِ سُنَّت ‘‘  کا  دَرْس دینے اور سننے سے  علم میں اِضافہ ہوتا ہے اور یہ کم وقت میں زیادہ  علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذَریعہ ہے۔آج ہماری اکثریت علمِ دِین سے دُور ہوتی جا رہی ہے، بدقسمتی سے مسلمانوں کی اکثریت کے پاس اِتنا وقت نہیں کہ وہ کسی مدرسے یا جامعہ میں داخلہ لے کر باقاعدہ علمِ دِین حاصل کرے ، تو ایسے حالات میں ”فیضانِ سنَّت“ کا دَرس دینا اور سننا بھی غنیمت ہے۔ ([2]

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!   گناہوں سے خود کو  بچانے، نیکیوں کا جذبہ پانے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لیے تبلیغِ قرآن و سنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مسجد،  گھر،  دُکان اوربازار  وغیرہ جہاں جہاں سہولت ہو خوب خوب فیضانِ سنت سے دَرس  دیجیے اور  سنیے،  یہ مدنی اِنعامات میں سے ایک مدنی اِنعام بھی ہے کہ ” کیا آج آپ نے فیضانِ سنَّت سے دو دَرس  (مسجد ،  گھر ، دُکان ، بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو )   دیئے یا سنے؟ (دو میں سے گھر کا ایک دَرس ضروری ہے۔)  “اس مدنی اِنعام پر عمل  کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہرطرف نیکی کی دعوت کی دھوم مچ جائے گی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں دَرس دینے اور سننے کی توفیق عطافرمائے اور اس کی برکتوں سے مالا مال فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی

گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی  

سعادت ملے درسِ فیضانِ سنَّت      

کی روزانہ دو مرتبہ یاالٰہی     (وسائلِ بخشش

فیضانِ سُنَّت کے دَرس سے روکنا کیسا؟

سُوال :بعض مساجد کی  اِنتظامیہ بِغیر کسی معقول وجہ کے  ’’ فیضانِ سُنَّت ‘‘   کا  دَرْس نہیں دینے دیتی، ان کا ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب :مَساجد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا گھر ہیں جیسا کہ پارہ 29 سورۃُ الجن کی آیت نمبر 18میں خُدائے رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان



[1]    مُکاشَفَةُ القلوب، الباب الخامس عشر فی الأمر بالمعروف...الخ ، ص۴۸  دارالکتب العلميه بیروت

[2]    دِینی مدارس سے تعلق رکھنے والوں کو بھی  فیضانِ سنَّت سے دَرس دینے اور سننے کی عادت بنانی چاہیے کہ اس سے جہاں معلومات حاصل ہوتی ہیں وہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رحمت سے ڈھیروں ڈھیر برکتیں بھی نصیب ہوتی ہیں  ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن