30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوبھی اپنے ساتھ ہی بَہا لے جائے گا۔نفس پر قابو پانے کا سب سے پہلا مَرْحَلہ یہ ہے کہ ہر لَمحہ اس کی کَڑِی نِگرانی کریں اور دل میں پیدا ہونے والے ہر خیال پر عمل کرنے کے بجائے پہلے کچھ ٹھہریں اور سوچیں کہ اگر یہ خیال اللہ پاک کی رضا کے لئے ہو تو فوراً عمل کر گُزریں اور اگر وہ خیال اللہ پاک کی رضا کے لئے نہ ہو تو فورا ًاُسے دل سے نکال دیں تاکہ وہ پکّا نہ ہونے پائے ۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/422)
(35)مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، حضرتِ علیُّ المُرتَضیٰ رضی اللہُ عنہ سے مَروِی ہےکہ ہر وہ دن جس میں اللہ پاک کی نافرمانی نہ کی جائے وہ ہمارے لئے عید کا دن ہے۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/423)
(36) ناراضی کی عَلامت
عُلَمائے کِرام فرماتےہیں: اللہ پاک کی ناراضی کی علامت یہ ہےکہ بندہ دوسروں کے عُیُوب بیان کرتا رہے اور اپنے عُیُوب کو بُھول جائے اور گُمان رکھّے کہ اللہ پاک لوگوں پر ناراض ہے اور یہ یقین رکھے کہ اللہ پاک اس سے مَحبّت کرنے والا ہے۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/426)
(37) لگاتار گناہوں میں مُبتلا رہنے کے اَسْباب یہ اُمُور ہیں: تَرْکِ مُحاسَبہ(یعنی اپنے اعمال کا جائزہ نہ لینا)،توبہ میں تاخِیر،اِستقامت میں ٹال مَٹول اور اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ و اِسْتِغفار نہ کرنا ۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/427)
(38) گناہوں کی حَد
حضرتِ سیِّدُنا حَسَن رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ پاک اور بندے کے درمیان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع