دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qut Al Qulub se 59 Madani Phool Qist 2 | قوتُ القلوب سے 59 مدنی پھول (قسط ۲)

(31) وقت کی اَہمیّت

book_icon
قوتُ القلوب سے 59 مدنی پھول (قسط ۲)
            

(31) وقت کی اَہمیّت

جس نے آج کے دن ،گُزرے ہوئے کل کے مُقابلے میں اللہ پاک کی زیادہ نافرمانیاں کیں تو وہ مَحْروم ہے اور جو آج اپنے گُزرے ہوئے کَل سے نیکیوں میں اضافہ نہ کرے تو وہ بھی نقصان میں ہے ۔ (قوت القلوب (اردو)، 1/413) (32) کسی عارِف ( اللہ پاک کی پہچان رکھنے والے وِلِیُّ اللہ )سے مَنقول ہے’’مجھے آگ میں داخل کر کے آزمایا جائے یہ مجھے مَعْصِیَت(یعنی گناہ) میں مُبتلا کر کے آزمائے جانے سے زیادہ پسند ہے۔‘‘ (قوت القلوب (اردو)، 1/415) (33)بعض عُلَمائے کِرام نے نفس کے لالَچ کو اُس مکّھی کی مِثل قَرار دیا ہے جو شہد لگی ہوئی روٹی کے پاس سے گُزرے اور سارا شہد حاصل کرنے کی خاطِر اُس میں گِر جائے اور اس کے پَر شہد سے چِپَک جائیں جس کے سبب وہ مَر جائے۔ جبکہ ایک دوسری مکھی اُسی روٹی کے پاس سے گُزرے تو شہد کے تھوڑا سا قریب جائے، اپنی ضرورت پوری کرے اور مَحْفوظ و سالِم حالت میں پیچھے ہَٹ جائے۔ (قوت القلوب(اردو)، 1/418)

(34) نفس کامالک بننے اورنفس پر غَلَبہ پانے کا طریقہ

شیخ اَبُوطالِب مَکّی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جو بندہ اپنے نفس کا مالِک بننا چاہتا ہے تو اس کے لئے نفس کو قابو میں دے دیا جاتا ہے اور باِلآخِروہ اس پر غالِب آجاتا ہے لہٰذا اگر اپنے نفس کا مالک بننا چاہتے ہیں تو پہلے اس پرسختی کریں اگر اس طرح آپ نے اس پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی تو یقیناً اس پر غالب آجائیں گے اور اگر اس پر سختی نہ کی تو وہ آپ پر غالب آ جائے گا،اس کا ہر طرف سے مُحاسَبہ کریں کیونکہ اگر آپ نے اسے نہ روکا تو یہ آپ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن