30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس مقام پر فائِز تَصَوُّرنہ کرے، نہ ہی خود کو اس قابل خیال کرے بلکہ دوسرے مومِنِین کو اس مقام و مَرتبہ پر دیکھے اور جب ایسی آیات کی تلاوت کرے جن میں لوگوں پر ناراضی کا اِظہار ہو، ان کی مَذْمُوم صِفات کا تَذکِرہ ہو اور غافلین کے مقامات اور گناہگاروں کے حالات بیان کیے گئے ہوں تو خود کو اس مقام پر سمجھے اور جانے کہ وہی ان آیاتِ مُبارَکہ کامُخاطَب ہے۔
(قوت القلوب (اردو)، 1/275 ملتقطاً)
(12)حضورنبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے:لوگوں میں سب سے اچھی آواز سے قرآنِ کریم پڑھنے والا وہ ہےکہ جب پڑھے تو تم دیکھو کہ وہ اللہ پاک سے ڈَر رہا ہے۔
(قوت القلوب (اردو)، 1/278۔ابن ماجہ،2/130،حدیث:1339)
(13)سجدۂ تلاوت میں یہ دُعا کیجئے: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ الْبَاكِیْنَ اِلَیْكَ الْخَاشِعِیْنَ لَكَ ۔ (ترجمہ : اے اللہ پاک ! مجھے اپنی بارگاہ میں رونے والوں اور ڈرنے والوں میں سے بنا دے۔)
(قوت القلوب (اردو)، 1/279)
(14)حضرت سیِّدُنا یُوسف بن اَسباط رحمۃُ اللہ علیہ سے عرض کی گئی کہ آپ ختمِ قرآنِ کریم کے وقت کیا دُعا کرتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: ”میں کس چیز کی دُعا کروں؟ میں تو اپنی تلاوت (کی کوتاہیوں)سے 100مَرتبہ اِسْتِغفار کرتا ہوں۔“
(قوت القلوب (اردو)، 1/294)
(15)قرآنِ کریم کی ایک منزل روزانہ پڑھنا بہت بہتر ہے اور یہ سنَّت بھی ہے۔
(قوت القلوب (اردو)، 1/257)
(16) جمعہ کے دن کی ایک دُعا
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ
ترجمہ:اے میرے پَرْوَرْدَگار عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رَحْم فرما، میرا ہر وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع