30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چاہے مانگ، میں تجھے عطا کروں گا۔
(قوت القلوب (اردو)، 1/244)
(4) اذان اور اِقامت کے درمیانی لَمْحات کو غنیمت جانیں کہ یہ دُعا کا بہترین وقت ہے۔
(قوت القلوب (اردو)، 1/246)
(5) بڑی نِعْمت
تمام مسلمانوں کی پیاری پیاری اَمّی جان حضرت ِ بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہُ عنہا نے ایک سائِل کو انگور کا ایک دانہ دیا، رَاوِی فرماتے ہیں ہم ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگے تو آپ رضی اللہُ عنہا نے اِرْشاد فرمایا تمہیں کیوں تعجّب ہو رہا ہے؟ اس میں بہت سے ذَرَّات ہیں۔ (قوت القلوب (اردو)، 1/249) حدیثِ پاک میں ہے : مَنْ تَصَدَّقَ بِعَدْلِ تَمْرَۃٍ مِّنْ کَسْبٍ طَیِّبٍ وَلَا یَقْبَلُ اللہُ اِلَّا الطَّیِّبَ وَ اِنَّ اللہ یَتَقَبَّلُھَا بِیَمِیْنِہٖ ثُمَّ یُرَبِّیْھَا لِصَاحِبِہٖ کَمَا یُرَ بِّیْ اَحَدُکُمْ فُلُوَّہُ حَتّٰی تَکُوْنَ مِثْلَ الْجَبَلِ یعنی جس نے پاکیزہ کمائی سے کھجور کے بَرابَر صَدَقہ کیا اور اللہ پاک صرف پاکیزہ چیز کو قبول کرتا ہے اور بے شک اللہ پاک اس کو اپنے دائیں ہاتھ(1) سے قبول کرتا ہے پھر اُس صَدَقہ کرنے والے کے لئے اس کو بَڑھاتا رہتا ہے جیسا کہ کوئی شخص تم میں سے اپنے گھوڑے کے بچےّ کو پالتا ہے حتّی کے اس کا وہ صَدَقہ پہاڑ کے بَرابَر ہو جاتا ہے۔
( بخاری، 1/476، حدیث: 1410)
(6) عظیم تابعی بُزُرگ حضرت ِسَعیدبن مُسیّب رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں جس نے پانچوں نمازیں باجماعت پڑھیں تواس نے دو زمینیں اور دو سمندر عبادت سے بَھردیئے۔
(قوت القلوب (اردو)، 1/250)
(7) عَقل یہ ہے کہ ۔۔۔
رسولِ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے: اللہ پاک کی جانب سے حاصل
[1] … یاد رہے کہ حدیثِ پاک میں مذکور ”دائیں ہاتھ “ سے جسم والا دایاں ہاتھ مُراد نہیں بلکہ یہ مُتَشابہات میں سے ہے جس کا معنی وہی ہے جو اللہ پاک کی شایانِ شان ہے۔(صراط الجنان، پ11،التوبۃ،تحت الایۃ:104،4/232)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع