دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qut Al Qulub se 59 Madani Phool Qist 2 | قوتُ القلوب سے 59 مدنی پھول (قسط ۲)

(55) دُنیاوی رَغبت کا ذریعہ

book_icon
قوتُ القلوب سے 59 مدنی پھول (قسط ۲)
            
آنکھ دل کا دروازہ ہے جس سے آفات داخل ہوتی ہیں اور یَہیں شہوتیں اور لَذَّتیں پائی جاتی ہیں ،خَلْوَت فِکرِ آخِرت پیدا کرتی ہے ۔ (قوت القلوب(اردو)، 1/469)

(55) دُنیاوی رَغبت کا ذریعہ

پیٹ بَھر کر کھانا دُنیاوی رَغبت کا ذریعہ ہے چنانچہ بعض صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے منقول ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بعد سب سے پہلی بِدعَت پیٹ بَھر کر کھانا کھانے کی پیدا ہوئی کیونکہ جب لوگوں کے پیٹ بَھر جاتے ہیں تو ان کی شہوتیں بھی بے لگام ہو جاتی ہیں۔ (قوت القلوب(اردو)، 1/471) (56) مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان حضرت ِ بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہُ عنہا سے مَروِی ہے کہ رسولِ بے مثال صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور صحابۂ کِرام علیہمُ الرّضوان بغیر کسی مجبوری کے یعنی اپنے اِخْتِیار و مرضی سے بُھوکے رہتے تھے۔ (قوت القلوب(اردو)، 1/471) (57) حضرتِ عبدُ اللہ بن عمر رضی اللہُ عنہ ما فرماتے ہیں کہ ”جب سے امیر المؤمنین حضرت سیّدنا عُثمانِ غَنی رضی اللہُ عنہ کو شہید کیا گیا ہے میں نے پیٹ بَھر کر کھانا نہیں کھایا۔ “ (قوت القلوب(اردو)، 1/471) (58)عظیم تابِعی بُزُرگ حضرت ِ حَسَن بصری رحمۃُ اللہ علیہ فرمایا کرتے: ” اللہ پاک کی قسم! میں نے ایسے لوگوں کو بھی پایا جو شِکَم سَیْر ہو کر نہیں کھاتے تھے بلکہ ان میں سے اگر کوئی کچھ کھاتا بھی تو صرف اس قدر کہ جب جان میں جان آتی تو فوراً کھانے سے رُک جاتا۔ مزید فرماتے ہیں کہ مومن کبھی پیٹ بَھر کر نہیں کھاتا بلکہ اس کی وصیّت ہمیشہ اس کے پہلو تلَے رہتی ہے۔ (یعنی وہ موت کو یاد کرتے رہتے ہیں) (قوت القلوب(اردو)، 1/472)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن