30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ سیکھیں: اَدْرِیْ(یعنی میں جانتا ہوں)، اگر آپ نے لَا اَدْرِیْ (یعنی میں نہیں جانتا) کہا تو لوگ آپ کو سکھائیں گے یہاں تک کہ آپ جاننے لگیں گے اور اگر آپ نے اَدْرِیْ کہا تو وہ آپ سے سوال کریں گے یہاں تک کہ آپ اس سوال کا جواب نہ جانتے ہوں گے۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/466)
(49) خاموش رہنے کی اَہمیّت
منقول ہے کہ جس طرح کلام کرنا سیکھتے ہو اسی طرح خاموش رہنا بھی سیکھا کرو کیونکہ اگر کلام تمہاری رہنمائی کرے گا تو خاموشی تمہیں بچائے گی چنانچہ خاموش رہنے سے دو باتیں حاصل ہوتی ہیں۔(1)خاموشی سے اس شخص کی جَہالت دُور کرسکتے ہو جو تم سے بھی بڑا جاہل ہو (2) اور خاموشی کے ذریعے اس شخص سے علم حاصل کر سکتے ہو جو تم سے بھی بڑا عالم ہو۔(وضاحت :یعنی آپ خاموش رہیں اور ان کو بولنے دیں گے تو اس سے بھی آپ کے علم میں اضافہ ہو گا۔)
(قوت القلوب(اردو)، 1/466)
(50) گفتگو میں تقویٰ
بعض اوقات مُفید گفتگو کرنے والا بھی بےموقع گفتگو کرنے کی وجہ سے شَرمْسار ہو جاتا ہے۔عُلَمائے کِرام فرماتے ہیں کہ بندے کا تقویٰ اس کی گفتگو میں نظر آتا ہے۔جب کلام کم ہوتا ہے تو دُرُستی زیادہ ہو جاتی ہے اور کئی بُزُرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم سے مَروِی ہے کہ سلامتی کے دس حصّوں میں سے نو حصّے خاموشی میں ہیں۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/467ملتقطا)
(51) تین قِسم کے اَعمال نامے
منقول ہے کہ منہ سے نکلی ہوئی ہر بات کے لئے تین قِسم کے اَعمال نامے کھولے جائیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع