دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qut Al Qulub se 59 Madani Phool Qist 2 | قوتُ القلوب سے 59 مدنی پھول (قسط ۲)

(42) صِدّیقین کے مَرتبے کا حُصُول

book_icon
قوتُ القلوب سے 59 مدنی پھول (قسط ۲)
            
لوگ ہیں جو ہاتھ اور آنکھیں رکھنے والے اور مقامِ عِبرت پر فائِز ہیں۔ یہ مقام اُن عُلَمائے کِرام کا ہے جو انبیائے کِرام علیہمُ السّلام کے وارِث ہیں۔ بعض دُنیا اور دُنیا والوں کو رحمت و حکمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ ڈرنے والوں کا مقام ہے۔ بعض شہوت و رَشک کی آنکھ سے دیکھتے ہیں، یہ ہلاک ہونے والوں کا مقام ہے اور اس سے مُراد وہ دُنیا دار لوگ ہیں جو صرف دنیا کمانے کی جستجو میں مَگن رہتے ہیں اور اس کے نہ ملِنے پر حسرت کا شِکار ہو جاتے ہیں۔ (قوت القلوب(اردو)، 1/437 ملتقطاً)

(42) صِدّیقین کے مَرتبے کا حُصُول

حضرت اَبُو محمد رحمۃُ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ بندہ صِدّیقین(اَوْلِیائے کِرام کے سب سے اعلیٰ مقام ) کے مرتبے تک حقیقت میں اس وقت تک نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ اس میں یہ چار چیزیں نہ پائی جائیں:)1)سنّت کے مُطابق فرائض کی ادائیگی،(2)پرہیزگاری و تقویٰ کے اعتبار سے حلال کھانا، (3)ظاہِر و باطِن میں منع کئے ہوئے کاموں سے بچنا اور (4)مرنے تک اسی حالت پر صبر و اِستقامت سے قائم رہنا۔ (قوت القلوب(اردو)، 1/442)

(43) عمل کی کوئی اِنتہا نہیں

حضرت سیِّدُنا حَسَن رحمۃُ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ پاک کی قَسم!موت کے علاوہ بندے کے کسی عمل کی کوئی اِنتہا نہیں اور اللہ پاک کی قسم!مومن وہ نہیں جو صرف کوئی عمل مہینا و دو مہینے یا سال و دو سال تک کرے بلکہ مومن تو ہمیشہ اللہ پاک کے حکم پر قائم رہتا ہے اور اللہ پاک کی خُفیہ تدبیر (یعنی چُھپے فیصلے) سے ڈَرتا رہتا ہے۔ (قوت القلوب(اردو)، 1/442)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن