30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گناہوں کے سامنے ایک حد مُقَرَّر کر دی گئی ہے چُنانچہ بندہ جب اس حد تک پہنچتا ہے تو اس کے دل پر مُہر لگا دی جاتی ہے اور پھر کبھی بھی اسے خَیر و بَھلائی کی توفیق نہیں دی جاتی۔ پس اے حُدود سے تَجاوُز کر جانے والے انسان!توبہ میں جلدی کر اور اس حد تک پہنچنے سے پہلے پہلے فوراً واپس لوٹ آ،ورنہ تَھکاوٹ اور مَشقّت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/429)
(39) بندہ کسی بھی لَمحہ خواہ وہ مُختصر ہی ہو دو حالتوں سے خالی نہیں ہو سکتا،یعنی یا تو مقامِ نعمت میں ہو گا یا پھر مقامِ مُصیبت میں۔ پس مقامِ نعمت میں بندے پر شُکر کرنا اور آزامائش کے موقع پر صَبر کرنا لازِم ہے۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/435)
(40) وقت کی تقسیم
عاقِل پر لازم ہے کہ اپنے اوقات چار حِصّوں میں تقسیم کر لے:(1) ایک ساعَت میں اپنے رب سے مُناجات کرے۔(2) ایک ساعت میں اپنےنفس کا مُحاسبہ کرے۔ (3) ایک ساعت کو اللہ پاک کی پیدا کردہ کائنات میں غور و فِکر کے لئے خاص کر دے۔ (4) ایک ساعت کو کھانے پینے جیسی ضروریات کے لئے خالی رکھے کیونکہ اسی ساعت میں اسے باقی اوقات میں اُمُور سَر اَنجام دینے کے لئے مدد حاصل ہو گی۔
(قوت القلوب(اردو)، 1/437)
(41) دنیا میں فکر ِ آخِرت
دُنیاوِی مُشاہَدہ کے تین مقامات، اور ہر بندہ اپنے حال کے لِحاظ سے اپنے مقام و مرتبہ کے مُطابِق اس کا مُشاہدہ کرتا ہے:بعض عِبرت و بَصیرت کی نگاہ سے دنیا دیکھتے ہیں یہ اُولُوالْاَلْباب (یعنی عقل والے) ہیں جن کے قُلُوب سے حِجاب اُٹھا دیئے جاتے ہیں اور یہی وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع