اجتماعی قربانی اور اُدھار سے قربانی کا حکم
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qurbani Kiyon Kartay Hain | قربانی کیوں کرتے ہیں؟

اجتماعی قربانی اور اُدھار سے قربانی کا حکم

book_icon
قربانی کیوں کرتے ہیں؟
            
کے لیے لازِم ہے کہ وہ اِس سے متعلقہ ضَروری مَسائِل سیکھیں یا پھر عُلَمائے کِرام کی مکمل رہنمائی میں ہی قربانی کریں ۔ بَدقسمتی سے لوگوں نے اِجتماعی قربانی کو ایک کاروبار بنا لیا ہے ، بعض اِدارے بھی عُلَمائے کِرام کی راہ نُمائی لیے بغیر اِجتماعی قربانی کرتے ہیں اور کھلم کُھلا غَلَطیاں کرکے لوگوں کی قربانیاں ضائع کر بیٹھتے ہوں گے ۔ ہر ایک کو عذابِ آخرت سے ڈرنا چاہیے اور شَرعی تقاضے پورے ہونے کی صورت میں ہی اِجتماعی قربانی میں ہاتھ ڈالنا چاہیے ۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامى مىں اِجتماعى قربانى دارُالافتا اہلسنَّت کى مکمل راہ نُمائى مىں ہی ہوتی ہے ۔ مُلک اور بیرونِ ملک اِجتماعی قربانی کا اِرادہ رکھنے والے ذِمَّہ داران کی پہلے تَربِیَت ہوتی ہے ۔ پھر تَربیتی نشست میں شِرکت کرنے والوں کا اِمتحان ہوتا ہے اور جو اِمتحان میں کامیابی حاصِل کرتے ہیں تو انہیں ہی مَدَنی مَرکز کی طرف سے اِجتماعی قربانی کی اِجازت ملتی ہے ۔ نیز دارُ الافتا اہلسنَّت کی طرف سے “ اِجتماعى قربانى کے مَدَنی پھول “ کے نام سے ایک رِسالہ بھی شائع کیا جا چکا ہے ۔

اُدھار لے کر قربانی کرنا کیسا؟

سُوال : اگرکسی کے پاس پىسے نہ ہوں توکیا وہ اُدھار لے کر قربانى کرسکتا ہے ؟ جواب : اگر قربانى واجب ہے اور پىسے چُھٹّے نہىں ہىں کاروبار مىں لگے ہوئے ہىں ىا کوئى مال خریدا ہوا ہے جسے بىچنا نہیں چاہتے تو اب اگر کسی سے پیسے اُدھار لے کر قربانى کر لى تو حرج نہىں ہے ۔ البتہ اگر قربانى واجب نہىں ہے تو ظاہر ہے اُدھار لے کر قربانى کرنا ضرورى نہىں ہے لیکن اگر قربانى کى تو ثواب ملے گا مگر اىسا کرنا بڑا رسک ہے کہ پھر قرضہ اُترے گا نہىں اور یوں لڑائى جھگڑوں کے مسائل بھی ہو سکتے ہىں لہٰذا میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر قربانی واجب نہ ہو تو صرف قربانى کرنے کے لىے قرضہ نہ لىا جائے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن