بے نمازی کا ذبیحہ – کیا شرعاً حلال ہوتا ہے؟
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qurbani Kiyon Kartay Hain | قربانی کیوں کرتے ہیں؟

بے نمازی کا ذبیحہ – کیا شرعاً حلال ہوتا ہے؟

book_icon
قربانی کیوں کرتے ہیں؟
            
سکتا ہے بلکہ ان بالوں اور اُون وغیرہ کو کسی شَرعی فقىر پر صَدَقہ کرنا ہو گا ۔ رہی بات ذَبح کے وقت دُشواری پیش آنے کی تو اس کے لیے پورے بَدن کے بال کاٹنا تو دُور کی بات گلے کے بال کاٹنے کی بھی ضَرورت نہیں بلکہ گلے پر پانی وغیرہ ڈال کر جگہ بنائی جا سکتی ہے ۔

بے وضو یا بے نمازی کا ذبیحہ

سُوال : قَصّاب عموماً بے وُضو ، بے نمازی اور داڑھی منڈے ہوتے ہیں تو کیا ان سے جانور ذَبح کروانا دُرُست ہے ؟ نیز جانور کو ذَبح کرنے کے چند مَدَنی پھول بھی بیان فرما دیجیے ۔ جواب : جانور ذَبح کرنے کے لیے باوُضو ، نمازی اور داڑھی والا ہونا شَرط نہیں لہٰذا اگر داڑھی مُنڈے ، بے وُضو اوربے نمازی شخص نے بھی جانور ذَبح کیا تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا ۔ * ذابح (یعنی ذَبح کرنے والے ) کا مَرد ہونا بھی شَرط نہیں ، عورت یا سمجھ دار بچہ بھی ذَبح کر سکتے ہیں اَلبتہ جو بھی ذَبح کرے اُسے ذَبح کے وقت اللہ کا نام لینا ضَروری ہے ۔ ( درمختار مع ردالمحتار ، 9 / 496 ماخوذا)* اگر کسی نے جان بوجھ کر اللہ کا نام چھوڑ دیا مثلاً دو آدمی مِل کر ذَبح کر رہے تھے ، ایک نے یہ سوچ کر اللہ کا نام نہ لیا کہ دوسرے نے کہہ دیا ہے میرا کہنا ضَروری نہیں تو جانور مُردار ہو جائے گا ۔ (درمختار مع ردالمحتار ، 9 / 499) * ذَبح کے وقت “ بِسْمِ اللہ اللہ اَکْبَر “ کے اَلفاظ کہنا بہتر ہے ، شَرط نہیں لہٰذا اگر کسی نے فقط لفظ “ اللہ “ کہہ کر چھری چلا دی تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا۔ ( فتاویٰ ہندیہ ، 5 / 285) * اگر بھولنے کے سبب اللہ کا نام نہ لیا تب بھی جانور حَلال ہو جائے گا ۔ (ہدايہ ، 2 / 347)

اِجتماعی قربانی کی اِحتیاطیں

سُوال : اِجتماعى قربانى کرنے والوں پر کىا کىا شَرعى ذِمَّہ دارىاں بنتی ہىں؟ جواب : اِجتماعى قربانى کے مَسائل بہت پىچىدہ اور مشکل ہىں لہٰذا اِجتماعی قربانی کرنےوالوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن