30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خریدتے وقت تجربہ کار آدمی کا ساتھ ہونا بہت مُفید ہے ۔بڑے جانوروں کو چھوٹی گاڑیوں میں گھسا کر لانا کیسا؟
سُوال : قربانی کے جانوروں کو منڈی سے خرید کر گھر لانے کے لیے گاڑیوں کی ضَرورت پڑتی ہے ، بعض لوگ پیسے بچانے کے لیے بڑے جانوروں کو بھی چھوٹی گاڑیوں میں زبردستی گھسا کر ، لِٹا کر اور رَسیوں سے باندھ کر لاتے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کو بہت تکلیف ہوتی ہے اور بسااوقات وہ شدید زخمی بھی ہو جاتے ہیں اس بارے میں کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔ جواب : جس طرح اِنسان کو تکلىف دہ چىزوں سے اَذیت پہنچتی ہے اور وہ اپنے آپ کو ان سے بچانے کی کوشش کرتا ہے ظاہر ہے اِسی طرح جانوروں کو بھى تکلىف دہ چیزوں سے اَذیت ہوتى ہے ۔ چند پیسوں کی خاطِر اس طرح بڑے جانوروں کو چھوٹی گاڑیوں میں زبردستی گھسا کر ، لٹا کر اور رَسیوں سے باندھ کر لانا بِلاوجہ جانوروں کو اِیذا دینا اور اُن پر ظلم کرنا ہے ۔ جانور پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھى سخت تر ہے کىونکہ مسلمان تو مقابلہ کرے گا ، عدالت مىں جا کر کىس کر دے گا اس کے عِلاوہ اور بہت کچھ کرسکتا ہے۔ لىکن ىہ بے زبان جانور کس کے آگے فَرىاد کرے گا ۔ (1)ىاد رَکھیے !مَظلوم جانور بلکہ مَظلوم کافر کى بھى بَددعا قبول ہوتى ہے ۔ جنہوں نے اىسا کىا ہے وہ توبہ کرىں اور آئندہ ہر گز اس طرح کے اَنداز اِختىار نہ کرىں ۔کون سے دِن قربانی کرنا افضل ہے ؟
سُوال : عید کے کون سے دِن قربانی کرنا افضل ہے ؟
1…جانور پرظُلم کرنا ذِمّی کافر پر (اب دُنیا میں سب کافر حَربی ہیں ) ظلم کرنے سے زیادہ بُرا ہے اور ذِمّی پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھی بُرا ہے کیونکہ جانور کا مُعِین و مددگار اللہ پاک کے سِوا کوئی نہیں ۔ (دُرِّمختار ، کتاب الحظر و الاباحۃ ، 9 / 663)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع