30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھر کا لگے ورنہ اس کی بھی قربانی نہیں ہو گی یعنی اب چاہے چھ ، سات یا آٹھ ماہ کا ہو مگر کمزور ہو اور بچہ ہی لگتا ہو اس کی قربانی نہیں ہوگی البتہ پورے سال بھر کا ہونےکے بعد بھی بچہ لگتا ہو تو کوئی حرج نہیں قربانی ہو جائے گی بشرطیکہ اس میں کوئی اور نقص نہ ہو۔ (در مختار ، کتاب الاضحیۃ ، 9 / 533ماخوذا)جتنے اَفراد پر قربانی واجِب ہو ان سب کو قربانی کرنا ہو گی
سُوال : گھر میں چھ اَفراد ہیں جن پر قربانی واجِب ہے اگر ان سب کی طرف سے دو یا تین قربانیاں کر دی جائیں توکیا کافی ہوں گی یا چھ قربانیاں ہی کرنا ہوں گی؟ جواب : چھ قربانیاں کرنا ہوں گی ۔ بعض لوگ پورے گھر کی طرف سے صرف ایک بکرا قربان کر دیتے ہیں اس طرح کسی کی بھی قربانی نہیں ہوتی ۔ ایک بکرے میں ایک سے زیادہ حصے نہیں ہو سکتے ۔ ایسے موقع پر بڑا جانور لے لیا جائے تو وہ سات اَفراد کی طرف سے قربان کیا جا سکتا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع