30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں یا 100 ، 100 بکرے زندگی میں ذَبح کرتے تھے تب بھی اِیصالِ ثواب کے لیے قربانی کرنے میں حرج نہیں ۔ نیز زندہ کے اِیصالِ ثواب کے لیے بھی قربانی ہوسکتی ہے ۔کیا قربانی کے جانور کو نہلایا جاسکتا ہے؟
سُوال : کیا قربانی کے جانور کو نہلایا جاسکتا ہے؟ جواب : جی ہاں! قربانی کے جانور کو نہلایا جاسکتا ہے جبکہ ضَرورت ہو ۔کیا قربانی کی بھی قضا ہوتی ہے؟
سُوال : ایک سال کی قربانی رہ جائے تو کیا یہ قربانی دوسرے سال کرسکتے ہیں؟ جیسے اس مرتبہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو قربانی میرے لیے معاف ہےیا کرنا ہوگی؟ جواب : قربانی کے دِن گزر گئے اور (واجب ہونے کی صورت میں)قربانی نہیں کی نہ جانور اور اس کی قیمت{ صَدقہ کی یہاں تک کہ دوسری بقرہ عید آگئی اور اب یہ چاہتا ہے کہ گزشتہ سال کی قربانی کی قضا اس سال کرلے تو یہ نہیں ہو سکتا بلکہ اب بھی وہی حکم ہے کہ جانور یا اس کی قیمت صَدقہ کرے۔ ( فتاویٰ ہندیہ ، 5 / 297-296)قربانی واجب ہو مگر رَقم نہ ہو تو کیا کرے؟
سُوال : اگر قربانی کی شرائط پائی جائیں لیکن پیسے نہ ہوں یا قربانی واجب ہی نہ ہو تو کیا پھر بھی قربانی کا حکم ہو گا؟ (رُکنِ شُوریٰ کا سُوال) جواب : اگر قربانی واجب ہو مگر پیسے نہ ہوں تو اُدھار لے کر بھی قربانی کر سکتا ہے یا پھر کوئی ایسی چیز بیچ کر رَقم حاصل کر لے جس سے جانور خرید سکے ۔ یاد رَکھیے! قربانی کے لیے ضَروری نہیں کہ ڈھائی لاکھ والا جانور ہی لایا جائے بلکہ حصہ بھی ڈالا جا سکتا ہے کہ وہ زیادہ مہنگا نہیں ہوتا ۔ بہرحال قربانی واجب ہو تو کرنا ضَروری ہے اگر جان بوجھ کر نہ کی تو بندہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع