30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(75000) کا لایا یا میں تو دو لاکھ(200000) کا لایا وغیرہ ؟ جواب : ظاہر ہے کہ اگر کوئى جانور کی قیمت پوچھے گا اور آپ اسے کہیں گے کہ مىں نہىں بتاتا تو اس کا دِل ٹوٹے گا اور اُسے بُرا لگے گا اس لیےکوئی پوچھے تو قیمت بتا دیجیے ۔ آپ کو بھی تو جانور لے کر گھومنے کا شوق ہے ، جب آپ اپنا شوق پورا کر رہے ہىں ، جانور کو لا کر اپنے دَروازے کے آگے باندھ رہے ہیں ، اسے پھولوں کے گجرے اور ہار ڈال رہے ہىں اور اُسے سجا کر رکھ رہے ہیں تو جب اتنى نمائش آپ خود کروا ہى رہے ہىں تو پھر لوگ پوچھىں گے ہی کہ کتنے کا لىا ہے؟اگر آپ جانور کی نمائش نہ کرىں اور اسے چھپا کر رکھىں تو اتنے لوگوں کو پتا نہىں چلے گا اور پھر کم لوگ پوچھىں گے یا پھر ىہ پوچھىں گے کہ آپ نے قربانى کے لىے جانور لىا ہے ىا نہىں ؟ اگر آپ ہاں بولیں گے تو پوچھیں گے : کتنے مىں آىا؟ اور اگر بولیں گے : ابھى تک نہىں لىا ، تو پوچھىں گے : کتنے تک لىنے کا اِرادہ ہے؟ بہرحال عوام نے پوچھنا ہی ہے ۔ اب یہ پوچھنا بعض اوقات فضول ہوتا ہے اور بعض اوقات فضول نہىں بھى ہوتا جیسا کہ کوئی اِس لىے پوچھ رہا ہے تاکہ اُسے یہ پتا چل جائے کہ آج کل جانور کا کیا بھاؤ چل رہا ہے اور اس طرح کا جانور کتنے کا ملتا ہے؟کیونکہ اس نے بھی جانور لینے کے لیے منڈى جانا ہے تو ىہ اچھى نىت سے پوچھنا ہے اور اگر وىسے ہى پوچھتا ہے جیسا کہ لوگ تَجَسُّس کے طور پر پوچھتے ہىں تو یہ فضول پوچھنا ہوا اور فضول باتوں سے بچنا اچھا ہے لىکن یہ پوچھنا اب بھی گناہ نہیں ہے لہٰذا اگر کسی نے آپ سے جانور کا بھاؤ پوچھ لىا تو آپ اس کا دِل خوش کرنے کى نىت سے اُسے صحىح صحىح بتا دیجیے اس کا دِل خوش ہو جائے گا ، نہىں بتائىں گے تو اس کا دِل ٹوٹے گا البتہ پوچھنے والوں کو بھی چاہىے کہ وہ بِلا ضَرورت نہ پوچھیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع