30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واجب ہوگی؟ جواب : 20 ، 30 ہزار کمانے کا مسئلہ نہیں ہے اِس طر ح تو لوگ ایک لاکھ بھی کماتے ہوں گے اور پوری کی پوری رقم خرچ ہو جاتی ہو گی ۔ کوئی 10 ہزار میں گزارہ کرلیتا ہوگا اور کسی کا دس لاکھ میں بھی گزارہ مشکل سے ہوتا ہوگا ، کسی کے پاس آج کا کھانا ہوگا تو کل کا نہیں ہو گا ، کل کا ہوگا تو پرسوں کا نہیں ہوگا لہٰذاکتنا کماتا ہے یہ بنیاد نہیں ہے بلکہ بنیاد یہ ہے کہ 10 ذُو الْحِجَّۃِ الْحَرام کی صبحِ صادق (سے لے کر 12 ذُوالِحجَّۃِ الحَرَام کے غروبِ آفتاب تک)کے وقت میں جو غنی ہو یعنی ضَروریات کے علاوہ اس کے پاس نصاب(1)کے برابر رقم وغیرہ موجود ہو اور قرض میں گِھرا ہوا بھی نہ ہو تو قربانی واجب ہو گی۔ (2) قربانی کے جانور کی قیمت بتانا مناسِب ہے یا خاموشی اِختیار کرنا؟ سُوال : جب ہم قربانی کے لیے کوئی جانور مثلاً گائے ىا بکرا خرید کر لاتے ہیں تو اکثر لوگ بار بار یہ سُوال پوچھتے ہىں کہ کتنے کا لائے ہو ؟ ایسی صورت میں قیمت بتانا مناسِب ہے یا خاموشی اِختیار کرنا کیونکہ قیمت بتانے میں اپنی بڑائی کا پہلو بھی نکلتا ہے کہ میں تو پچھتر ہزار
1…قربانی کا نصاب ىہ ہے کہ ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے 52تولہ چاندى ہو ىا ساڑھے 52 تولہ چاندى کے برابر رقم ہو ىا بىچنے کا اتنا سامان ہو جو ساڑھے 52 تولہ چاندى کى رقم کو پہنچ جائے ىا گھر مىں ضرورت کے علاوہ اتنا سامان رکھا ہے جو ساڑھے 52 تولہ چاندى کى رقم کو پہنچ جاتا ہے ىا ىہ سب ملا کر ساڑھے 52 تولہ چاند ى کى رقم کو پہنچ جائیں تو اس صورت میں قربانى واجب ہو جائے گى ۔ ( فتاویٰ ہندیہ ، 5 / 292- بہارِ شریعت ، 3 / 333 ، حصہ : 15) 2…یہ ضَرورنہیں کہ دَسویں ہی کو قربانی کر ڈالے ، اس کے لیے گنجائش ہے کہ پورے وَقت میں جب چاہے کرے لہٰذا اگر اِبتدائے وَقت میں (10 ذُوالْحِجَّہ کی صبح )اس کا اَہل نہ تھا وُجُوب کے شرائط نہیں پائے جاتے تھے اور آخر وَقت میں (یعنی12 ذُوالْحِجَّہ کو غروبِ آفتاب سے پہلے ) اَہل ہوگیا یعنی وُجُوب کے شرائط پائے گئے تو اُس پر واجِب ہو گئی اور اگر اِبتدائے وَقت میں واجِب تھی اور ابھی(قربانی ) کی نہیں اور آخر وَقت میں شرائط جاتے رہے تو (قربانی )واجِب نہ رہی ۔ (بہارِ شریعت ، 3 / 334 ، حصہ : 15)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع