30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ(۱۹) وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ(۲۰)
ترجَمہ ٔکنزالعرفان : تو کیا وہ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ کیسا بنایا گیا ہے۔ اور آسمان کو، کیسا اونچا کیا گیاہے۔ اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیا گیا ہے۔ اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی ہے۔(1)
جنّتی نعمتوں اور قدرتِ الٰہی کے دیگر شاہکاروں کے منکرین کفار کو غوروفکر پر ابھارا کہ غور کریں اورسمجھیں کہ جس قادر حکیم نے دنیا میں ایسی عجیب و غریب چیزیں پیدا کی ہیں، اس کی قدرت سے جنتی نعمتوں کا پیدا فرمانا کس طرح قابلِ تعجب اور لائقِ انکار ہوسکتا ہے۔کیا یہ اونٹ کونہیں دیکھتے کہ کیسا بنایا گیا ؟ آسمان کو کیسے ستونوں اور کسی سہارے کے بغیر اونچا کیا گیا، کیا انہوں نے پہاڑوں کو نہیں دیکھا جنہیں زمین میں نَصب کردیا گیا کہ زمین کے لئے سہارا اور اس کے لئے میخوں کے قائم مقام ہیں۔ اگر یہ منکرین صاف دل سے سوچیں اور سچی نگاہ سے دیکھیں تو اللہ تعالیٰ کی قدرت کو فوراً تسلیم کریں۔
(2)پرندوں کی تخلیق میں غوروفکر پر ابھارنا
قراٰنِ کریم نے پرندوں کی پرواز، ان کے ہوا میں ٹھہرنے اور پروں کو پھیلانے اور سمیٹنے کو بیان کرتے ہوئے بھی ربِ کریم کی شانِ تخلیق میں غوروفکر کی ترغیب دلائی ہے، چنانچہ سورۃ النحل میں فرمایا:
[1] پ30، الغاشیۃ: 17
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع