30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-
ترجَمۂ کنز الایمان : تم فرماؤ دیکھو آسمانوں اور زمین میں کیاکیا ہے۔(1)
اس آیت میں بھی زمین و آسمان میں اللہ تعالیٰ کی مخلوقات پر غوروفکر کرنے پر ابھارا گیا ہے، گویا فرمایا گیا: غور کرو کہ آسمانوں اور زمین میں توحیدِباری تعالیٰ کی کیاکیا نشانیاں ہیں، اوپر سورج اور چاند ہیں جو کہ دن اور رات کے آنے کی دلیل ہیں، ستارے ہیں جو کہ طلوع اور غروب ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش نازل فرماتا ہے۔ زمین میں پہاڑ،دریا، دفینے، نہریں، درخت نباتات یہ سب اللہ تعالیٰ کے واحد ہونے اور ان کا خالق ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔(2)
کفارِ مکہ مرنے کے بعد جی اٹھنے کے منکر تھے، قراٰن کریم نے اس عقیدہ کو بہت بار اور کئی اسالیب سے بیان کرتے ہوئے غوروفکر پر ابھارا ہے، چنانچہ سورۂ بنی اسرائیل میں ہے:
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَ جَعَلَ لَهُمْ اَجَلًا لَّا رَیْبَ فِیْهِؕ-فَاَبَى الظّٰلِمُوْنَ اِلَّا كُفُوْرًا(۹۹)
ترجَمۂ کنز الایمان :اور کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان لوگوں کی مثل بناسکتا ہے اور اس نے ان کے لیے ایک میعاد ٹھہرا رکھی ہے جس
[1] پ11، یونس:101
[2] تفسیر کبیر، 6/306،یونس، تحت الآیۃ:101-خازن،2/336،یونس، تحت الآیۃ: 101ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع