30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الایمان: اور بےشک ہم نے اُتاریں تمہاری طرف روشن آیتیں اور کچھ ان لوگوں کا بیان جو تم سے پہلے ہو گزرے اور ڈر والوں کے لیے نصیحت۔(1)وقال تعالىٰ:
(وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ(۴۸))
ترجَمۂ کنز الایمان: اور بے شک یہ قراٰن ڈر والوں کو نصیحت ہے۔(2)
اسی طرح کثیر مقامات پر اس وصف کا بیان ہے۔
قراٰن، عالمی پیغامِ ہدایت
قراٰنِ کریم کا پیغامِ ہدایت ہونا الگ وصف ہے جبکہ اس کا عالمی یعنی سارے جہان کے لئے پیغامِ ہدایت ہونا جدا عظیم وصف ہے، یہ ہر قوم، ہر مذہب، ہر قبیلہ اور ہر علاقہ کے لوگوں بلکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جنّوں کیلئے بھی پیغامِ ہدایت ہے، سورۃُ الفرقان میں ہے:
(تَبٰرَكَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَ ﰳاۙ (۱))
ترجَمۂ کنز الایمان: بڑی برکت والا ہے وہ کہ جس نے اُتارا قراٰن اپنے بندہ پر جو سارے جہان کو ڈر سُنانے والا ہو۔(3)
اسی طرح دیگر مقامات پر بھی ہے، جیسے
(اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ(۸۷))
ترجَمۂ کنز الایمان: وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے۔(4)
(وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ
[1] پ18،النور:34
[2] پ29،الحاقۃ:48
[3] پ18،الفرقان:1
[4] پ23،صٓ:87
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع