30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُس سے ناراض ہو جاتا ہے۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 172)(الطبقات الشافعیہ،6/298)
(31)تَحِیَّۃُ الْمَسجد کے قائم مقام
جوشخص مسجدمیں تَحِیَّۃُ الْمَسْجِداداکئےبغیربیٹھےاسےچاہئےکہ یہ کلمات چارمرتبہ پڑھ لیاکرے:”س ُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ “ کیونکہ یہ کلمات فضیلت میں دو رَکعتوں کےبرابر ہیں اورجومسجدمیں بےوُضوداخل ہویامسجدسےگزرےتووہ بھی یہ کلمات چارمرتبہ پڑھ لیا کرے۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 174،173)
(32)بے وُضو مسجد میں داخل ہونا
حضرت شیخ ابوطالِب مکّی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں مجھے کسی کا بے وُضو مسجد میں داخل ہونا اور بیٹھنا ناپسندہے۔ (قوت القلوب (اردو)،1/ 174)
(33)سورج کے سات زوال کے وقت
سورج کے سات زوال ہیں۔ ان میں تین ایسے ہیں جنہیں کوئی انسان نہیں جانتا: پہلے زوال کا وقت اللہ پاک کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ دوسرا، صرف وہ فرشتے جانتے ہیں جو سورج کے نگہبان ہیں۔ تیسرے زوال کے وقت کو زمین کے فرشتے جانتے ہیں۔ چوتھےکواہلِ نُجوم،فلک کی پیمائش اوراَفلاَک کی ترکیب سےپہچانتےہیں۔پانچویں کوحساب دان اورتَقْویم کےماہرین آلات وغیرہ کےذریعےجان لیتےہیں۔چھٹے کا علم مؤذنوں اور وقت کا دھیان رکھنے والے افراد کو ہوتا ہے اور ساتویں کو تمام لوگ پہچانتے ہیں اس وقت میں نماز پڑھی جاتی ہے ۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 178)
(34)سورج کی رفتار
سرکارِ والا تَبار صَلی اللہ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے حضرت جبرائیل علیہ السّلام سے پوچھا:کیا زوالِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع