دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Se 57 Madani Phool (Qist 01) | قوت القلوب سے 57 مدنی پھول (قسط 01)

book_icon
قوت القلوب سے 57 مدنی پھول (قسط 01)
            
(18)” کَشْفُ الظُّنُون“ میں ہے،اسلام میں طَرِیقَت کی باریکیوں میں’’قُوت القلوب‘‘کی مِثل کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 54) (19)جلدی اور بھول کا واسطہ اورسبب” شیطان“ہے اور دوسرا یہ کہ بندے پر اس وقت توفیق کی کمی ہوتی ہے۔ ( قوت القلوب (اردو)،1/ 59) (20)جسےکتاب و سنّت سےکوئی فضیلت معلوم ہواور وہ اس پرثواب کی امید رکھتے ہوئےعمل کرےتو اللہ پاک اسےاس پرعمل کا ثواب عطا فرماتاہے اگرچہ ویسا نہ ہو جیسے کہا گیا تھا۔ (قوت القلوب (اردو)،1/ 61) (جمع الجوامع،7/124،حدیث:21590) (21)انسان کو چاہیے کہ وہ نمازِ فجر کے بعد دن کے کاموں کے بارے میں سوچے، کون سے فرض اور نیک کام (یعنی مُستَحَبات) کرنے ہیں اور یہ بھی سوچے کہ اللہ پاک نے اپنی رحمت اور کَرَم سے اس کے گناہوں کو لوگوں سے چُھپایا ہوا ہے۔ اگر اللہ پاک چاہے تو عیب ظاہر ہو جاتے۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 131) (22)بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہ مطُلُوعِ فَجْر سے لے کر طُلوعِ آفتاب تک خیر و بھلائی کے علاوہ کلام کرنےکوناپسندسمجھتےتھے۔(قوت القلوب (اردو)،1/135)

(23)افضل علم اورافضل عمل

مَروِی ہےکہ لوگوں پرایک ایسا زمانہ آئےگاکہ ان میں افضل ترین علم خاموشی اورافضل ترین عمل (گناہوں سے بچا رہنے کی وجہ سے) نیندہوگا۔کاش!بندہ حالتِ بیداری میں بھی سونےوالےکی طرح ہوجائےکیونکہ نیندمیں بندہ گناہوں سےمحفوظ رہتاہےجبکہ حالتِ بیداری میں مَعاصی (یعنی گناہوں) سےمحفوظ رہناایک مُشکِل اَمْر (یعنی مُعاملہ) ہے۔(قوت القلوب (اردو)،1/ 144 ملتقطاً)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن