30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موتی اکٹھے کئے پھر زبان سے ان کا اظہار کیا۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 38)
(12)عالِم اپنی خَلوَت(یعنی تنہا رہنے) کو عز یزسمجھتا ہے ہاں اگر خاص رُفَقا مُیَسَّر ہوں تو پھر ان کی صُحبت کو خَلوت پر تَرجِیح دیتا ہے۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 40)
(13)ہم بے کسوں کےمددگار صَلی اللہ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے: ’’تم میں سے کوئی بھی اپنےبھائی کواس کی جگہ سےاٹھا کر خود اس جگہ نہ بیٹھےبلکہ وُسْعت اور کُشادَگِی اختیار کر لیا کرو۔( قوت القلوب (اردو)،1/ 45)(مسلم،ص923،حدیث: 5684)
(14)نمازِجمعہ کی تیاری
بعض بزرگ نمازِ جمعہ کیلئے شبِ جمعہ جامع مسجد میں بَسَر کیا کرتےاور کچھ ہفتےکی رات بھی جامع مسجد ہی میں بسر کیاکرتےتا کہ جمعہ کی مزیدبرکتیں نصیب ہوں جبکہ عوامُ النّاس اپنے محلے کی مساجد میں نمازِ فجر اداکرتےاورپھرجامع مساجد کارخ کرتے۔ منقول ہے کہ سب سے پہلی بِدعت اسلام میں یہ پیدا ہوئی کہ جامع مسجد میں جلدی جانا چھوڑ دیا گیا۔(قوت القلوب (اردو)،1/ 45 ،46 ملتقطاً)
(15)ہر دَم ہو میرا ذِکر” اللہ اللہ“
حضرت شیخ ابوطالب مکی رحمۃُ اللہ علیہ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ یادِ الٰہی میں بسر ہوتا گویا وہ یادِ الٰہی سےغفلت میں لی جانےوالی سانس کو سانس ہی شمار نہ کرتے۔
(قوت القلوب (اردو)،1/ 46 ملتقطاً)
(16)اپنے وقت کی بہترین تقسیم کاری
وقت کتنا ہی مختصر کیوں نہ ہو،تین باتوں سےخالی نہ ہو۔(1)اس وقت میں اس پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع