30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تیری مشیت میں عدل ہے،اگر تو مجھے عذاب دے تو میں اس کا اہل ہوں اور اگرمجھ پر رحم فرمائے تَو تُو اسی شان کے لائق ہے۔ پس میرے ساتھ(اپنے شایانِ شان)سُلوک فرما۔ اے اللہ پاک! اے میرے مولا! اے اللہ پاک! اے میرے رب!میرے ساتھ ایساسلوک فرما جو تیرے شایانِ شان ہے اور اے اللہ پاک! اے میرے رب!اے اللہ پاک! میرے ساتھ ایسا سلوک نہ فرماناجس کامیں اہل ہوں،کیونکہ تو ہی تقویٰ ومغفرت کامالک ہے۔ (قوت القلوب (اردو)،1/ 123)
(57)اسمائےحسنیٰ کے وسیلے سے دعا
جب کوئی اللہ پاک سے دعا کرے تو اس کے اسمائے حسنیٰ کے معانی کے وسیلہ سے کرے کہ یہ اس کی صفات ہیں اور وہ اس طرح دعا کرنے کو پسندفرماتاہےاوراس نےان اسمائےحسنیٰ کوظاہربھی اسی لئےفرمایاتا کہ دعا مانگنےوالا ان کےوسیلہ سےدعا مانگا کرے: مثلًا اس طرح دعا مانگی جائے: یَا جَبَّارُ! اُجْبُرْ قَلْبِیْ، یَا غَفَّارُ! اِغْفِرْ ذَنْبِیْ، یَارَحْمٰنُ! اَصْلِحْنِیْ، یَارَحِیْمُ! اِرْحَمْنِیْ، یَا تَوَّابُ! تُبْ عَلَیَّ، یَا سَلَامُ! سَلِّمْنِیْ ۔(قوت القلوب (اردو)، ص253)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع