30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(43)تہجّد کے فضائل
فرمانِ مصطفے ٰ صَلی اللہ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم :’’نماز(یعنی تہجد)ضرور ادا کیا کرو!کیونکہ یہ تمہارے ربّ کی رضا کا باعث ہے، یہ تمہارے گناہوں کو مٹانے والی ہے،تم سے پہلے نیک بندوں کا یہی طرزِ عمل رہا ہے یہ گناہوں کو دور کرنے والی،بوجھ اتارنے والی اور جسم سے بیماریوں کو بھگانے والی ہے۔‘‘
(قوت القلوب (اردو)،1/ 219) (ترمذی، 5/ 322، حدیث: 3560)
(44)جنّت کےکام
حضرت ِعلی بن بَکّار رحمۃُ اللہ علیہ کا قول ہے کہ 40 سال تک سوائے طلوعِ فجر کے کسی شے نے مجھے غم میں مبتلا نہ کیا۔ کسی کا قول ہے کہ دنیا میں رات کے وقت قیام کرنا، حبیب (دوست) سے باتیں کرنا اور شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ذات سے منُاجات کرنا ،دنیا کے اعمال نہیں ہیں بلکہ یہ تو جنّت کے کام ہیں۔ جنہیں اللہ پاک نے دنیا میں اپنے خاص بندوں کے لئے ظاہر فرمایا ہے، نیز ان کے سوا ان اعمال کی معرفت کسی کو نہیں اور نہ ہی ان اعمال کی بجا آوری سے ان کے سوا کسی کے دل کو راحت ملتی ہے۔
(قوت القلوب (اردو)،1/ 222، 223 ملتقطاً)
(45)حضرت ِعُتبَہ غلام رحمۃُ اللہ علیہ فرماتےہیں کہ میں 20سال تک رات میں مَشَقَّت اٹھاتا رہا اور پھر 20 سال سے اس کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔(یعنی 20 سال بہ تکلف عبادت فرماتے رہےاور پھر عبادت میں اس قدر دل لگ گیا کہ عبادت سے سکون اور لذَّت حاصل ہوتی ہے )
(قوت القلوب (اردو)،1/ 223)
(46)اچھی آواز سے تلاوت
نبیِ کریم صَلی اللہ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ خُوشبُودَارہے: ’’ اللہ پاک نےکسی شے کا حکم (اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع