دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

سے )مطمئن ہو، اس کے پاس اس دِن کی خوراک ہو تو گویا اس کے لیے ساری دنیا جَمْع کر دی گئی۔[1]

کسی اہلِ قَناعَت نے اس مَفہوم پر دَلَالَت کرنے والا کیا خوب کلام فرمایا:

اِذَا الْـقُوْتُ تَاَ تَّـیْ لَكَ                      وَالـصِّــحَّـةُ وَالْاَمْـنُ

وَاَصْبَحْتَ اَخَا حُزْنٍ     فَلَا فَارَقَـكَ الْـحُزْنُ

یعنی جب تیرے پاس خوراک، صِحَّت اور اَمْن ہو، پھر بھی تو غَم میں مبتلا ہو تو یہ غَم کبھی تجھ سے جُدا نہ ہو گا۔

اسی طرح کسی اور کا کہنا ہے:

كِـنٌّ وَفِـلْـقَـةُ خُـبْـزٍ                   وَكُـوْزُ مَـآءٍ وَّاَمْـنُ

اَلَــذُّ مِـنْ كُلِّ عَـيْشٍ                   يَحْوِيْهِ سَحْبٌ وَّسَجْنُ

یعنی سَر چھپانے کی جگہ، روٹی کا ٹکڑا، پانی کا کوزہ اور اَمْن (کی نعمتیں)فراخی و تنگی پر مشتمل زِنْدَگی سےزیادہ لذیذ ہیں ۔

دخولِ جنّت کا سَبَب عبادت یا رحمت؟

مَرْوِی ہے کہ ایک عابِد نے 70 سال اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عِبَادَت کی تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس کی جانِب ایک فرشتے کو بھیجا کہ وہ اسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت کے صَدْقے جنّت میں داخِلے کی خوش خبری دے۔مگر اس کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا: (جنّت میں داخِلہ رَحْمَتِ اِلٰہی کے سَبَب نہیں) بلکہ میرے نیک اَعمال کی وجہ سے ہے۔ چنانچہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس کے دل کی یہ بات جان کر اس کے جِسْم کی ایک ساکِن رگ کو مُتَحَرِّک ہونے کا حکْم دیا۔ اس کی وجہ سے وہ عابِد مُضْطَرِب اور پریشان رہنے لگا، اس کی عِبَادَت خَتْم ہو گئی اور دل کے اس کی طرف مَشْغُول ہونے کی وجہ سے اس کے تمام نیک اَعمال ضائع ہونے لگے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے پھر اس رگ کو ساکِن ہونے کا حکْم دیا تو وہ دوبارہ ساکِن ہو گئی۔ اب وہ عابِد پھر  معمول کے مُطابِق عِبَادَت کرنے لگا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس کی جانِب وَحِی فرمائی:تمہاری عِبَادَت کی قیمت صِرف تمہاری ایک رگ کا ساکِن ہونا ہے۔ چنانچہ اس نے اپنی غلطی کا اِعْتِراف کیا(اور توبہ کی)۔

اسی طرح اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے بھی مَرْوِی ہےکہ ایک شخص نے 70 سال تک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عِبَادَت کی،(بروزِ قِیامَت ) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے اپنی رحمت کے صدقے جنّت میں لے جانے کا حکم اِرشَاد فرمائے گا تو وہ عَرْض کرے گا:(اپنی رحمت کی وجہ سے نہیں) بلکہ میرے عَمَل کی وجہ سے (مجھے جنّت میں داخِل کیا جائے)۔ پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرمائے گا کہ میرے بندے کو اس  کے عَمَل کے بدلے جنّت میں لے جاؤ۔ وہ جنّت میں 70 سال تک رہے گا، پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے جنّت سے باہَر نِکالنے کا حکْم اِرشَاد فرمائے گا اور اس سے کہا جائے گا:تو نے اپنے عَمَل  کا اَجَر و ثواب پورا وُصول کر لیا۔یہ سنتے ہی وہ شرمندہ و نادِم ہو گا اور دیکھے گا کہ اس کے اور اس کے رب کے درمیان سب سے زیادہ مَضْبُوط تعلّق قائم کرنے والی کون سی شے ہے؟ تو وہ رِجا اور حُسْنِ ظَن کو پائے گا۔ چنانچہ عَرْض کرے گا:اے میرے رب! مجھے اپنی رحمت سے جنّت میں ہی رہنے دے نہ کہ میرے عَمَل  کی وجہ سے۔ تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اِرشَاد فرمائے گا:میرے بندے کو میری رَحْمَت کے صَدْقے میری جنّت میں ہی رہنے دو۔[2]

تنگ دستی کی شکایت مناسب نہیں

(صَاحِبِ کِتاب  اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)مجھے ایک شخص کے مُتَعَلّق بتایا گیا جس نے کسی سے اپنے فَقْر کی شِکایَت کرتے ہوئے دُکھ کا اِظْہَار کیا۔ تو اس شخص نے پوچھا: کیا تجھے یہ پسند ہے کہ تو اندھا ہوتا اور تیرے پاس 10 ہزار ہوتے۔ بولا: نہیں۔ پھر پوچھا: کیا تجھے یہ پسند ہے کہ تو گونگا ہوتا اور تیرے پاس 10 ہزار ہوتے۔ بولا: نہیں۔پھر پوچھا: کیا تجھے یہ پسند ہے کہ تیرے دونوں ہاتھ پاؤں کٹے ہوتے مگر تیرے پاس 10 ہزار ہوتے۔ بولا: نہیں۔ پھر پوچھا: کیا تجھے یہ پسند ہے کہ تو پاگل ہوتا اور  تیرے پاس 10 ہزار ہوتے۔ بولا: نہیں۔اس پر وہ شخص بولا: کیا تجھے اپنے پروردگار کی شِکایَت کرتے ہوئے شَرْم نہیں آتی حالانکہ تیرے پاس 50 ہزار مَالِیَّت کا سامان مَوجُود ہے۔

(حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)حقیقت میں بھی ایسا ہی ہے جیسا کہ اس شخص نے کہا کیونکہ انسانی جِسْم میں ان اَعْضَا کی قیمت یہی ہے اور یہ مال و دولت سے بھی زائد ہے یہی وجہ ہے کہ اگر ان میں سے کسی عُضْو کا کاٹ دیا جائے تو اس کی دِیَت دینا پڑتی ہے۔

قرآن کی قیمت

کسی شیخ سے منقول ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کسی مُقرّب قاری پر فَقْر اس قَدْر شِدّت اِخْتِیار کر گیا کہ اسے غم میں مبتلا کر دیا اور اس کاہاتھ بھی تنگ ہو گیا۔ اس نے خواب میں کسی کہنے والے کو یہ کہتے سنا:کیا تو یہ پسند کرتا ہے کہ ہم تجھے سورۂ اَنعام بھلا دیں اور تو ایک ہزار دینار لے لے؟ اس نے عَرْض کی: نہیں۔ پھر سورۂ ہُود کے مُتَعَلّق یہی سوال پوچھا گیا تو اس نے اب بھی اِنکار کیا پھر سورۂ یُوسُف کے مُتَعَلّق پوچھا گیا تو اس نے پھر اِنکار ہی کیاتو اس سے فرمایا گیا:تیرے پاس ایک لاکھ مَالِیَّت کی چیزیں مَوجُود ہیں اور تو ہے کہ فَقْر کی شِکایَت کرتا ہے۔ چنانچہ صُبْح ہوئی تو اس کا سارا غَم دور ہو چکا تھا۔

قرآن اور غِنا کا حُصُول

حُضور نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے: قرآنِ کریم کے ذریعے غِنا حاصِل کروکہ جو آیاتِ باری تعالیٰ کے ذریعے غِنا نہیں چاہتا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے غنی نہیں کرتا۔ یقیناً قرآنِ کریم ہی وہ غِنا ہے جس کے ساتھ کوئی فَقْر ہے نہ اس کے بعد کوئی غِنا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جسے قرآن کی دولت عَطا فرمائے اور وہ یہ گمان کرے کہ کوئی اس سے بڑھ کر غنی ہے تو بے شک اس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی آیاتِ بینات کا اِسْتِھْزَا کیا۔[3] ایک رِوایَت میں ہے کہ بے شک اس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نازِل کردہ کلام کو حقیر جانا۔

 



[1]………ترمذی ،  كتاب الزھد ،  باب رقم:  ۳۴  ، ۴/ ۱۵۴ ، حدیث:  ۲۳۵۳ ، بتغیر قلیل

العقد الفرید لابن عبد ربه الاندلسی ،  كتاب الزمردة فی المواعظ والزهد ، القناعة ، ۳/ ۱۵۵

معجم اوسط ،  ۱/ ۴۹۵ ، حدیث:  ۱۸۲۸

[2]………مستدرك ،  كتاب التوبة ،  باب حكایة عابد عبد اللہ خمسمائة سنة فتوفی ساجدا ، ۵/ ۳۵۵ ، حدیث:  ۷۷۱۲ ، بتغیر

نوادر الاصول  ،  الاصل السابع ،  ۱/ ۴۷ ، حدیث:  ۵۱ ، بتغیر

[3]………ابن ماجه ،  كتاب اقامة الصلاة ،  باب فی حسن الصوت بالقراٰن ، ۲/ ۱۲۹ ، حدیث:  ۱۳۳۷ ، مختصراً

سنن سعید بن منصور ،  فضآئل القراٰن ، ۱/ ۳۲ ، حدیث:  ۵ ، مختصراً

التاریخ الكبیر للبخاری ،  باب الراء ،  باب رجآء ، ۳/ ۲۶۵ ، الرقم:  ۳۹۵۲/ ۱۰۵۸:  رجاء الغنوی ،  بتغیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن