دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

مَعْرِفَتِ نعمت کی اہمیت

٭جو بندہ نِعْمَت سے آگاہ نہ ہو اسے مَعْرِفَت نصیب نہیں ہوتی۔

٭جسے مَعْرِفَت حاصِل نہ ہو وہ نِعْمَت پر شُکْر ادا نہیں کرتا۔

٭ جو نِعْمَت پر شُکْر ادا نہیں کرتا اس پر نِعْمَت میں زِیادَتی بھی نہیں ہوتی۔

٭ جس پر نعمتوں کی زِیادَتی نہ ہو وہ نُقْصَان میں ہوتا ہے۔

لہٰذا جو شخص نِعْمَت سے نَاوَاقِفِیَّت کی بنا پر اس کا شُکْر ادا نہیں کرتا اس کے ناشکری میں مبتلا ہونے کا خَدْشَہ رہتا ہے، اگر وہ ناشکری میں مبتلا ہو گیا تو وَعِید کی بنا پر عَذابِ شدید کا شِکار ہو گا۔ البتہ! اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے کَرَم سے اس کی (نِعْمَت کے شکرانے کی) تَلافی فرما دے تو وہ عَذاب سے بچ سکتا ہے۔

ہر شے کی پیدائش کے لیے ضَروری نعمتیں

پیدائش کے لیے ضَروری نعمتوں کی اَصْل چار۴چیزیں ہیں:

(1 )وہ نُطفہ جو تمام انسانوں اور حیوانوں کے رِحْم سے پیدا ہونے کا سَبَب  بنا۔

(2 )وہ کھیتی (مٹی)جو تمام پھلوں کو زمین کے سینے سے باہَر نِکالنے کا سَبَب  بنی۔

(3 )وہ پانی جو ہماری زِنْدَگی کی بَقا کا ضامِن ہے اورجس سے دَرَخْت اُگتے ہیں۔

 (4 )وہ آگ جس میں روشنی ہے اور کھانے پکتے ہیں۔

ان چاروں چیزوں میں اہل بصیرت کے لیے نصیحت ہے اور یہ ایسی نعمتیں ہیں جن کا ذِکْر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے سورہ واقِعہ کے آخِر میں فرمایا ہے اور ان کی نِسْبَت اپنی ذات کی طرف فرمائی ہے اور ان میں کسی کو اپنا شریک نہیں بنایامگر عَمَل  کرنے والے بندوں کے لیے ان کے حُصُول کے دروازے ضَرور کھول دئیے ہیں۔

نعمتوں میں سب سے افضل نعمت

سب سے اَفضل نِعْمَت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر اِیمان لانا ہے۔ اس کے بعد اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، پھر قرآنِ کریم۔ اس کے بعد سب سے بڑی نِعْمَت یہ ہے کہ اس نے ہمیں لوگوں کی جانِب بھیجی جانے والی سب سے بہترین اُمّت بنایا۔

(صَاحِبِ کِتاب  اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)ہماری سُوجھ بُوجھ کے مُطابِق مذکورہ نعمتیں عَطا کرنے سے بھی پہلے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ہمیں دَرْج ذیل بڑی نعمتوں سے نوازا:

٭۔۔۔۔ہمیں مَعْدُوم چیزوں کے مُقابِل وُجود کی دولت عطا فرمائی۔

٭۔۔۔۔ مُردہ چیزوں کے مُقابِل زِنْدَگی عَطا فرمائی۔      ٭۔۔۔۔ تمام حیوانات کے مُقابِل انسان بنایا۔

٭۔۔۔۔ عورتوں کے مُقابِل مَرد بنایا۔              ٭۔۔۔۔ بہترین صُورَت عَطا فرمائی۔

٭۔۔۔۔ہمارے دِلوں کو سنّت سے منہ موڑنے اور نَفسِ اَ مّارہ کے تقاضوں کی طرف مائِل ہونے سے بچایا۔

٭۔۔۔۔جسمانی صِحّت و تندرستی عطا فرمائی۔٭۔۔۔۔حِجابات کو اٹھا دیا۔٭۔۔۔۔ہر حاجَت کو پورا فرمایا۔

٭۔۔۔۔کھانے پینے کے لیے طرح طرح کی چیزیں پیدا فرمائیں۔

٭۔۔۔۔زمین و آسمان کے درمیان کی چیزوں کو مُسَخَّر فرمایا۔

یہ بڑی بڑی نعمتیں ہیں ، جب بھی ان نعمتوں کی کَثْرَت ہو گی ان کی عَظَمت کی بنا پر ان پر شُکْر بھی زیادہ ہو گا۔ چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ- (پ ۱۳، ابراھیم:۳۴)

ترجمۂ کنز الایمان:اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شُمار نہ کر سکو گے۔

حضرت سَیِّدُناابو محمد سَہْل تُسْتَرِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:صِدِّیْقِین کو نعمتوں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حِلْم کی عَظَمت اور پردہ پوشی کی مَعْرِفَت کے ساتھ خاص کیا گیا ہے۔

فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۱۸) (پ ۱۴، النحل:۱۸)       

ترجمۂ کنز الایمان:اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شُمار نہ کر سکو گے بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

(صَاحِبِ کِتاب  اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں) اس آیَتِ مُبارَکہ میں نِعْمَت کی تکمیل میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے دو۲اَوصافِ حَمیدہ یعنی مَغْفِرَت  و رحمت ذِکر فرمائےمگر دوسرے مَقام پر اِرشَادفرمایا:

اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ۠(۳۴)(پ ۱۳، ابراھیم:۳۴)         ترجمۂ کنز الایمان:بے شک آدَمی بڑا ظالِم بڑا ناشکرا ہے۔ 

گویا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نِعْمَت کے لیے عظیم اور کَرَم و اِحسان میں اِنسان کے دو۲دو۲اَوصاف یعنی ظُلْم و ناشکری سے وُسْعَت  والا ہے۔ پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  تقویٰ و مَغْفِرَت والا ہے اور بندہ ان اَوصاف کا حامِل ہے جو اس کے پروردگار  عَزَّ  وَجَلَّنے بیان کیے ہیں یہاں تک کہ اس پر ان اَزَلی اَوصاف کے ذریعے کرم کی برسات ہو جن کا اسے اہل بنایا گیا ہے۔ الغرض اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نِعْمَت پاکر عامِلین نے اس کی طَاعَت کی اور اس نِعْمَت کے صَدْقے انہیں جزا ملی مگر جاہِلین نے اس کی نِعْمَت کے ذریعے نافرمانی کی لیکن اس نے اپنی نِعْمَت سے ان کے گناہوں کی پردہ پوشی فرمائی اور ان سے درگزر فرمایا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن