30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ادا کرتے خواہ وہ حالَت خیر کی ہوتی یا شَرکی، نَفْع کی ہوتی یا نُقْصَان کی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:بروزِ قِیامَت ایک مُنادِی نِدا دے گا:حَمّادون کھڑے ہو جائیں۔ تو ایک گروہ کھڑا ہو گا، ان کے لیے ایک جھنڈا نَصْب کیا جائے گا ، اس کے بعد وہ سب جنّت میں داخِل ہو جائیں گے۔ عَرْض کی گئی:یہ حَمّادون کون ہیں؟ اِرشَادفرمایا:وہ لوگ جو ہر حال میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شُکْر ادا کرتے ہیں۔[1] ایک رِوایَت میں یہ اَلفاظ ہیں:ہر تنگی و فَرَاخِی میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شُکْر ادا کرتے ہیں۔[2]
فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
وَ اَسْبَغَ عَلَیْكُمْ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّ بَاطِنَةًؕ- (پ ۲۱، لقمان:۲۰)
ترجمۂ کنز الایمان:اور تمہیں بھرپور دیں اپنی نعمتیں ظاہِر اور چھپی۔
عُلَمائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام اس آیتِ مُبارَکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: یہاں ظاہِر سے مُراد عَافِـیَّت اور دولت مندی ہے جبکہ باطِن سے مُراد آزمائش و فقیری ہے اور یہ اُخْرَوِی نعمتیں ہیں۔ جیسا کہ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے کہ زِنْدَگی تو صِرف آخِرَت کی زِنْدَگی ہے۔[3]
شُکْر کا دوسرا مَقام یہ ہے کہ بندہ اپنے سے کم تر شخص کو دیکھے کہ جس پر اسے اُمُورِ دنیا و اَحْوالِ دین میں فضیلت عَطا کی گئی ہے۔ لہٰذا وہ اپنے دل اور دین کی سلامتی کی بنا پر اور دوسرا شخص جس مصیبت میں مبتلا ہے اس کی نِسْبَت اپنے عَافِـیَّت میں مبتلا ہونے پر اپنی حَالَت کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بَہُت بڑی نِعْمَت شُمار کرے اور ان دُنْیَاوِی نعمتوں کو بھی عظیم جانے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اسے عَطا فرمائیں اور انہیں کافی جانے کہ دوسرا شخص ان نعمتوں کا مُحتَاج ہے اور اسے ان کی ضَرورت ہے لہٰذا وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شُکْر بجا لائے۔ اس کے بعد وہ اس شخص کو دیکھے جو دین میں اس سے بَرتَر ہے کہ جسے اس پر عِلْمِ اِیمان اور حُسْنِ یقین کی زِیادَتی کی وجہ سے فضیلت دی گئی ہے۔ چنانچہ اپنے نَفْس پر ناراضی کا اِظْہَار کرے اور اسے بُرا بھلا کہے، پھر اپنے سے اَفضل شخص کا جو حال اس نے دیکھا اس کی مِثْل حال اپنانے کے لیے خوب کوشِش کرے اور نَفْس کو اس کی ترغیب دلائے۔ اگر وہ اس طرح ہو گیا تو اس کا شُمار شُکْر کرنے والوں میں ہونے لگے گا اور اس کا نام مَمْدُوحِین میں شامِل ہو جائے گا۔
مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے: جس نے دنیاوی اُمور میں خود سے کم تر کی طرف اور دینی اُمور میں خود سے بَرتَر کی طرف دیکھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے صابِر وشاکِر لکھ دیتا ہے اور جس نے دنیاوی اُمور میں اپنے سے بَرتَر کی طرف اور دینی اُمور میں اپنے سے کم تر کی طرف دیکھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے صابِر و شاکِر کبھی نہیں لکھتا۔[4]
(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں) اس کی تفصیل ہم نے مَقامِ رَضا میں ذِکْر کی ہے یہاں اس کا اِعادہ (یعنی دوبارہ ذکر کرنا)مُناسِب نہیں۔(بس اتنا یاد رکھیے) ہر وہ صِفَت جس کی وجہ سے بندہ شُکْر گزار بن جائے اس صِفَت میں شُکْر اس کا مَقام ہوتا ہے کیونکہ کُفْرَانِ نِعْمَت (یعنی نعمت کی ناشکری) کا لُزوم شُکْر کی ضِد سے ہوتا ہے اور ناشکری ہی شُکْر کی ضِد ہے۔
تین۳بڑی نعمتیں
تین۳نعمتیں بڑی ہیں جو ان سے غافِل رہا اس نے ان نعمتوں پر شُکْر کو ضائع کر دیا کیونکہ ان نعمتوں کی مَعْرِفَت ہی عارِفین کا شُکْر ہے۔ چنانچہ یہ نعمتیں یہ ہیں:
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا اپنی قُدْرَت اور عزّت کی بِنا پر آنکھوں سے پوشیدہ ہونا۔ اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندوں پر ظاہِر ہوتا تو ان کی نافرمانیاں کُفْرَ انِ نِعْمَت شُمار ہوتیں کیونکہ بندوں کی تقدیر میں جن گناہوں کا اِرْتِکاب لکھ دیا گیا ہے یہ ان میں سے مَچھّر کے پَر برابر بھی کم نہیں کر سکتے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ جس وَصْف کے ساتھ ظاہِر ہوتا اس کی مَوجُودَگی میں یہ گناہوں سے باز نہ رہ سکتے کہ اس کے پیچھے غیب کے اَسرار ہیں۔ البتہ! یہ لوگ مُشاہَدہ کی حُرْمَت پامال کرنے کی وجہ سے کُفْرَانِ نعمت کے ضَرور مُرْتکِب ہوتے اور ان کے لیے ایمان لانے پر وہ عظیم دَرَجات بھی نہ ہوتے جو انہیں اب حاصِل ہیں کیونکہ اس صُورَت میں یہ دیکھ کر اِیمان لاتے حالانکہ اب یہ بِن دیکھے اِیمان لائے ہیں ۔ پس ان کے حُسْنِ یقین کی بِنا پر ان کے دَرَجات بلند کر دئیے گئے اور یہی وجہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بھی ان کی تعریف و توصیف فرمائی ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تقدیر اور نِشانیاں عام لوگوں سے مَـخْفِی رکھیں، کیونکہ یہ بھی غیب کے راز ہیں اور ایسا کرنے میں بندوں کی بہتری اور دین ودنیا کی بھلائی ہے۔ اگر یہ باتیں ظاہِر ہو جاتیں تو نِشانیاں دیکھ لینے کے باوُجُود بندوں کا صغیرہ گناہوں کا اِرْتِکاب بھی کبیرہ گناہ بن جاتا۔ نیز ان کے نیک اَعمال کو بھی کئی گنا بڑھایا نہ جاتا جیسا کہ اب ان کے اِیمان بِالْغَیب کی وجہ سے ان کے نیک اَعمال کا اَجَر و ثواب کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے۔
موت کے اَوقات کا بندوں سے غائِب رہنا بھی ان کے لیے بَہُت بڑی نِعْمَت ہے کیونکہ اگر یہ اس کو جان لیتے تو اپنے نیک و بد اَعمال میں ذرّہ بھر کمی و زِیادَتی نہ کرتے۔ جبکہ موت کا
[1]………صفة الصفوة لابن الجوزی ، ذكر فضله على الانبیاء وعلو قدره صلى الله علیه و سلم ، ۱/ ۹۵ ، بتغیر
الزھد لابن المبارك فی نسخته زائدا ، باب صفة النار ، ص۱۰۲ ، حدیث: ۳۵۳ ، مختصراً
[2]………كتاب الدعاء للطبرانی ، باب فضل حمد اللہ علی السراء والضراء ، ص۵۰۱ ، حدیث: ۱۷۶۸
[3]………مسلم ، كتاب الجھاد والسیر ، باب غزوة الاحزاب وهی الخندق ، ص۹۹۸ ، حدیث: ۱۸٠۴
[4]………حلیة الاولیاء ، عبد اللہ العمری ، ۸/ ۳۱۶ ، حدیث: ۱۲۳۳۷ ، بتقدم و تأخر
شعب الایمان للبیھقی ، باب فی تعدیدنعم اللہ وشكرھا ، ۴/ ۱۳۷ ، حدیث: ۴۵۷۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع