30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نِعْمَت سے نہ نوازنے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کوئی حِکْمَت کارفرما ہےتو وہ اس بات کو بھی اچھی طرح جان لیتا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اسے مَحْرُوم رکھا تاکہ اسے مزید عَطا فرمائے تو اس صُورَت میں بندے کو نِعْمَت سے مَحْرُوم رکھنا گویا کہ اس کے لیے عَطا ہو گی اور نِعْمَت ملنے کی صُورَت میں اگر تھوڑی بھی ہو گی تو وہ اسے زیادہ مَحْسُوس ہو گی۔
نِعْمَت سے محرومی کے وَقْت صَبْر کا دامَن ہاتھ سے نہ چھوڑنا اور عاجِزی و اِنکساری کا اِظْہَار کرنا باعِثِ عزّ و شَرَف ہے اور عُلَمائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام کے نزدیک بندوں سے عزّت و شَرَف پانے سے یہ طریقہ زیادہ اَفضل و پسندیدہ ہے۔ کیونکہ آپ کا اپنے ہی جیسے بندے سے عزّت و شَرافت چاہنا اور اس سے طَمَع رکھنا حقیقت میں ذِلَّت ہے۔ چنانچہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خاطِر بہترین عاجِزی و اِنکساری کا مُظاہِرہ کرنا اپنے محبوب کی بارگاہ میں عِجز و اِنکسار کا پیکر بننے کی طرح ہے اور کسی ذلیل کے سامنے ذِلَّت اُٹھانا اتنا ہی بُرا ہے جس قَدْر شیطان سے ذِلَّت اٹھانا بُرا ہو سکتا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗؕ- (پ ۲۰، العنکبوت:۱۷(
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک وہ جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری روزی کے کچھ مالِک نہیں تو اللہ کے پاس رِزْق ڈھونڈو اور اس کی بَنْدَگی کرو اور اس کا اِحسان مانو۔
ایک مَقام پر اِرشَاد فرمایا:
اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمْثَالُكُمْ (پ ۹، الاعراف:۱۹۴(
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک وہ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری طرح بندے ہیں۔
بندے اور اس کے پروردگار کا تعلّق
(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں) عِبادَت خِدْمَت اور طَاعَت ذِلَّت ہے۔ چنانچہ جو بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی جانِب مُتَوجّہ ہو اس کے لیے یہ بہتر نہیں کہ وہ اپنے فَقْرو فاقہ کا اِظہار اپنے پروردگارِ حقیقی کے علاوہ کسی اور کے سامنے کرے جبکہ اس کا پروردگار ہی اس کے مُعامَلات کی تدبیرفرمانے والا اور اس کا دوست ہے۔ اس لیے کہ وہ اس کی حالَت نہ صِرف جانتا ہے بلکہ اس سے خوب باخبر بھی ہے،اس کی دُعاؤں کو سنتا ہے، اس کے اَعمال کو دیکھتا ہے اور اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اس کے بندے کے لیے کیا چیز مُناسِب ہے؟ چنانچہ اس کا فرمانِ عالیشان ہے:
وَ لَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ (پ ۲۵، الشورٰی:۲۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اگر اللہ اپنے سب بندوں کا رِزْق وسیع کر دیتا تو ضَرور زمین میں فساد پھیلاتے۔
اہلِ یقین پر جس طرح عَطاو بخشش اور کُشَادَگی کی حالَت میں شُکْر کرنا لازِم ہوتا ہے اسی طرح ان پر محرومی اور تنگ دستی کے عالَم میں بھی شُکْر بجالانا لازِم ہے۔ (ایسا ہونے کی صُورَت میں) شاکِر اپنے دل سے یقین کا مُشاہَدہ کرتا ہے اور جان لیتا ہے کہ اس کا وَصْف بندگی بجا لانا اور اس کے اَحْکام (اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک) بندوں کے ہیں، جبکہ اس پر اَحْکامِ رَبُوبِیَّت نافِذ ہیں، اس کا اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر کوئی حَق نہیں مگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا اس پر ہر طرح کا حَق ہے کیونکہ بندہ اس کی مَخلوق ہے اور وہ اس کا مالِک۔ جب بندے کو اس بات کا مُشاہَدہ حاصِل ہو جائے تو یقیناً وہ جان لے گا کہ ہر شے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے ہے، لہٰذا وہ اپنے رب عَزَّ وَجَلَّکی جانِب سے ملنے والی تھوڑی سی چیز پر بھی راضی ہو جائے گا اور اپنے لیے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر کسی شے کو لازِم نہیں جانے گا، بلکہ جو مِلے گا لے لے گا اور مزید کا مُطالَبہ نہ کرے گا۔
کَثْرَتِ ذِکْر، حُسْنِ ثَنا، نعمتوں کا بہترین اِظْہَار اور ان اِنْعَامَات کا شُمار زبان کا شُکْر ہے کیونکہ شُکْر کا لُغَوِی معنیٰ کشف اور اِظْہَار ہے۔ جب کوئی بات منہ سے نکلےاور ظاہِر ہو جائے تو اسے اِظْہَارِ شُکْر کہتے ہیں جبکہ زبان سےبیان کا طریقہ وہ ہے جو ہم نے ذِکْر کیا ہے۔ جیسا کہ مروی ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:حَمد سے بڑھ کر کوئی ذِکْر ایسا نہیں جس کا اَجَر کئی گنا ہو۔[1] ایک رِوایَت میں ہے کہ جس نے سُبْحَانَ الله کہا اس کے لیے 10 نیکیاں،جس نے لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه کہا اس کے لیے 20 نیکیاں اور جس نے اَلْحَمْدُ لِلّٰه کہا اس کے لیے 30 نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔[2]
(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)یہاں یہ مُراد نہیں کہ حَمد توحید سے اعلیٰ ہے بلکہ یہ بتانا مَقصود ہے کہ مَقامِ شُکْر اَفضل ہے اور اس وجہ سے بھی کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے قرآنِ مجید میں اپنے کلام کا آغاز بھی اسی سے فرمایا ہے یعنی اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ۔
نیز مکّی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: حَمد رحمٰن عَزَّ وَجَلَّکی رِدا ہے۔[3] ایک رِوایَت میں دو۲جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:اَفضل ذِکْر لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ہے مگر افضل دُعا اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ہے۔[4]
دل میں شُکْر کا ظُہُور اور اس کا غَلَبہ دل کا شُکْر ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندے کا شُکْر قبول کرنے سے مُراد یہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندے پر پوشیدہ باتیں ظاہِر فرما دے اور عُلوم کے حُصُول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع