دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

شکر اور ایمان کا باہمی تعلق

فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

مَا یَفْعَلُ اللّٰهُ بِعَذَابِكُمْ اِنْ شَكَرْتُمْ وَ اٰمَنْتُمْؕ- (پ ۵، النسآء:۱۴۷)                    

ترجمۂ کنز الایمان:اللہ تمہیں عَذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم حَق مانو اور ایمان لاؤ۔

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)یہاں اس آیتِ مُبارَکہ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے شُکْر کو اِیمان کے ساتھ ذِکْر فرمایا ہے اور ان دونوں کی مَوجُودَگی میں عَذاب اُٹھانے کی نوید سنائی ہے۔ جبکہ ایک مَقام پر شُکْر کرنے والوں کے مُتَعَلِّق اِرشَادفرمایا:

وَ  سَنَجْزِی  الشّٰكِرِیْنَ(۱۴۵)(پ ۴، اٰل عمران: ۱۴۵)              ترجمۂ کنز الایمان:اور قریب ہے کہ ہم شکر والوں کو صِلہ عَطا کریں۔

شُکْر کے مُتَعَلّق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رَحْمَت نِشان ہے: کھاکر شُکْر ادا کرنے والا روزہ رکھ کر صَبْر کرنے والے کی طرح ہے۔[1]

حضرت سَیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کا فرمان ہے:شُکْر نِصْف اِیمان ہے۔[2]

شکر اور ذکرِ باری تعالیٰ

 اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے شُکْر کا حکْم دیا مگر اسے اپنے ذِکْر کے ساتھ مِلا کر کچھ یوں اِرشَادفرمایا:

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ۠(۱۵۲)(پ ۲، البقرة:۱۵۲)               ترجمۂ کنز الایمان:تو میری یاد كرو میں تمہارا چرچا کروں گا اور میرا حَق مانو اور میری ناشکری نہ کرو۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے چونکہ اپنے فرمانِ عالیشان(وَ لَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ- (پ ۲۱، العنکبوت:۴۵) ترجمۂ کنز الایمان:اور بیشک اللہ کا ذِکْر سب سے بڑا۔) میں اپنے ذِکْر کو جو عَظَمت عطا فرمائی ہے وہ مذکورہ آیتِ مُبارَکہ میں ذِکْر کے ساتھ شُکْر کے تذکرے کی وجہ سے شُکْر کو بھی حاصِل ہو گی تاکہ وہ بھی سب سے بڑا ہو ۔

شکر کی فضیلت

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا اپنے بندوں کی طرف سے شُکْر پر راضی ہونا اس کے بے اِنتِہا کَرَم کی وجہ سے ہے کیونکہ اس کا فرمان ہے:

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ (پ ۲، البقرة:۱۵۲)

ترجمۂ کنز الایمان:تو میری یاد كرو میں تمہارا چرچا کروں گااور میرا حَق مانو۔                                                                                                                                                                  

 یہاں اس آیَتِ مُبارَکہ میں شُکْر کی عَظَمت بیان کی گئی ہے۔ نیز اس آیتِ مُبارَکہ کا تعلّق پہلے والی آیتِ مُبارَکہ سے ہے، چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

كَمَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ یَتْلُوْا عَلَیْكُمْ اٰیٰتِنَا وَ یُزَكِّیْكُمْ وَ یُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَؕۛ(۱۵۱) فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ (پ ۲، البقرة:۱۵۱، ۱۵۲)

ترجمۂ کنز الایمان:جیسے ہم نے تم میں بھیجا ایک رسول تم میں سے کہ تم پر ہماری آیتیں تِلاوَت فرماتا ہے اور تمہیں پاک کرتا اور کِتاب اور پختہ عِلْم سِکھاتا ہے اور تمہیں وہ تعلیم فرماتا ہے جس کا تمہیں عِلْم نہ تھا تو میری یاد كرو میں تمہارا چرچا کروں گااور میرا حَق مانو۔

مُراد یہ ہے کہ جیسے ہم نے تم میں رسول بھیجا ہے  اس پر میرا حَق مانو اور شُکْر ادا کرو۔ [3]

حضرت سَیِّدُنا اَیُّوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مُتَعَلّق مَرْوِی رِوایات میں سے ایک طویل رِوایَت میں ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کی جانِب وحی فرمائی:میں اپنے اَوْلِیا کے شُکْر بجالانے پر بطورِ صِلہ ان سے راضی ہو جاتا ہوں۔

صراطِ مستقیم سے مراد

فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ(۱۶)(پ ۸، الاعراف: ۱۶)

ترجمۂ کنز الایمان:میں ضَرور تیرے سیدھے راستے پر ان کی تاک میں بیٹھوں گا۔

ایک قول کے مُطابِق اس آیتِ مُبارَکہ کی تفسیر میں مَرْوِی ہے کہ یہاں شُکْر کا راستہ مُراد ہے۔ اس لیے کہ اگر شُکْر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تک پہنچانے اور اس کے قریب کرنے والا راستہ نہ ہوتا تو شیطان کبھی اسے کاٹنے کا اِرادہ نہ کرتا۔ اسی طرح اگر شُکْر کرنے والا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا محبوب نہ ہوتا تو اِبلیس لَعین کبھی اس کی راہ میں حائِل ہو کر اس کے مَقام و مرتبہ کو گھٹانے کی کوشِش نہ کرتا۔ چنانچہ اس سلسلے میں قرآنِ کریم میں ہے:

(1) وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ(۱۷)(پ ۸، الاعراف: ۱۷)

ترجمۂ کنز الایمان:اور تو ان میں اکثر کو شُکْر گزار نہ پائے گا۔

(2) وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ(۱۳)(پ ۲۲، سبا:۱۳)

ترجمۂ کنز الایمان:اور میرے بندوں میں کم ہیں شُکْر والے۔

(3) وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(۲۰)(پ ۲۲، سبا:۲۰)

ترجمۂ کنز الایمان:اور بے شک ابلیس نے انہیں اپنا گمان سچ کر دکھایا تو وہ اس کے پیچھے ہو لیے مگر ایک گروہ کہ مسلمان تھا۔

 



[1]………ترمذی ،  كتاب صفة القیامة ،  باب رقم:  ۴۳ ، ۴/ ۲۱۹ ، حدیث:  ۲۴۹۴

[2]………كتاب الشكر لابن ابی الدنیا ،  ص۹۳ ، حدیث:  ۵۷ ، قول عامر بن شراحیل الشعبی

[3]………اس مَقام پر ایک خالِص علمی بحث کا ترجمہ عوام کی سمجھ سے بالاتر ہونے کی وجہ سے نہیں  دیا گیا۔ البتہ! اہلِ ذوق کی سُہُولَت کے لیے اَصْل عِبارت کِتاب کے آخر میں  دیدی گئی ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن