30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ کنز الایمان:اپنے صَدْقے باطِل نہ کر دو اِحسان رکھ کر اور اِیذا دے کر۔
سَلَف صالحین رَحِمَہُمُ اللہ الْمُبِین میں سے کسی کا فرمان ہے کہ نیکی تین۳باتوں کے بغیر مُکَمَّل نہیں ہوتی:
(1)اسے جلد اَنْجَام دینا (2)اسے چھوٹا سمجھنا اور (3)اسے چھپانا۔
(13)نَفْس کو بدلے سے روکنا بھی صَبْر ہے۔
صبر اور تَوَکّل کا باہمی تعلّق
(14)اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر تَوَکّل کی بنا پر (راہِ خُدا میں ملنے والی)اَذِیَّت بَرْدَاشْت کرنا بھی صَبْر میں شامِل ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دَرْج ذیل فرمانِ عالیشان میں صَبْر کی ان دونوں (یعنی 13ویں اور 14ویں)صُورتوں کو یوں بیان کیا گیا ہے:
وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَاؕ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠(۱۲)(پ۱۳، ابراھیم:۱۲)
ترجمۂ کنز الایمان:اور تم جو ہمیں ستا رہے ہو ہم ضَرور اس پر صبر کریں گے اور بھروسا کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسا چاہیے۔
یہ خاص لوگوں کا صَبْر ہے۔ کسی عارِف کا قول ہے کہ بندہ تَوَکّل میں کسی مَقام پر اس وَقْت ہی ثابِت قَدَم ہو سکتا ہے جب اسے اَذِیَّت دی جائے اور وہ اس پر صَبْر کرے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
وَ دَعْ اَذٰىهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِؕ- (پ۲۲، الاحزاب:۴۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اور ان کی ایذا پر درگزر فرماؤ اور اللہ پر بھروسا کرو۔
ایک مَقام پر اِرشَاد فرمایا:
فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا(۹)وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ (پ ۲۹، المزمل:۹، ۱۰)
ترجمۂ کنز الایمان:تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ اور کافروں کی باتوں پر صَبْر فرماؤ۔
یہ رَضا کا پہلا مَقام ہے جبکہ رَضا کا دوسرا مَقام یہ ہے کہ بندہ اَحْکامِ خُداوندی پر صَبْر کرے جو کہ دَرَجَہ بَدَرَجَہ اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام سے مُشابَہت رکھنے والے اَھْلِ اِبْتِلا یعنی آزمائش میں مبتلا لوگوں کا مَقام ہے۔جیسا کہ حُضور نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:ہم گروہِ انبیا تمام لوگوں سے زیادہ
اِبْتِلا و آزمائش والے ہیں، پھر درجہ بدرجہ وہ لوگ جو (اَوصاف میں) کسی نبی کے مُشابہ ہوں۔[1]
اسی طرح اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے قرآنِ کریم کی ایک مُـجْمَل آیَتِ مُبارَکہ میں اِرشَادفرمایا:
وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْؕ(۷) (پ ۲۹، المدثر:۷) ترجمۂ کنز الایمان:اور اپنے رب کے لیے صَبْر کیے رہو۔
دوسرے مَقام پر اس مُـجْمَلحکْم کی تفسیر کچھ یوں بیان فرمائی:
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا(پ ۲۷، الطور:۴۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اے محبوب تم اپنے رب کے حکْم پر ٹھہرے رہو کہ بے شک تم ہماری نگہداشت میں ہو۔
(15)نَفْس کو تقویٰ کا پابند بنانا بھی صَبْر ہے۔ تقویٰ چونکہ ہر قسم کی خیر و بھلائی کا ایک جامِع نام ہےلہٰذا معنوی اِعْتِبَار سے صَبْر بھی ہر خیر و بھلائی میں شامِل ہے۔ اس لیے جب کوئی شخص صَبْر اور تقویٰ دونوں کا پیکر ہو تو وہ مُـحْسِنِیْن میں شُمار ہوتا ہے اور مُـحْسِنِیْن کے متعلّق اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
مَا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ مِنْ سَبِیْلٍؕ-(پ۱۰،التوبة:۹۱) ترجمۂ کنز الایمان:نیكی والوں پر كوئی راه نہیں۔
دوسرے مَقام پر اِرشَاد فرمایا:
فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ(۹۰)(پ ۱۳، یوسف:۹۰)
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک جو پرہیزگاری اور صبر کرے تو اللہ نیکوں کا نیگ (اَجَر) ضائع نہیں کرتا۔
ایک مَقام پر ہے:
لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ
اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًاؕ-وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ(۱۸۶) (پ ۴، اٰل عمران:۱۸۶)
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک ضَرور تمہاری آزمائش ہو گی تمہارے مال اور تمہاری جانوں میں اور بے شک ضَرور تم اگلے کِتاب والوں اور مُشْرِکوں سے بَہُت کچھ بُرا سنو گے اور اگر تم صَبْر کرو اور بچتے رہو تو یہ بڑی ہمّت کا کام ہے۔
مُراد یہ ہے کہ اگر تم اَذِیَّت رسانی پر صَبْر کرو اور بدلہ نہ لو، نیز اِبْتِلا و آزمائش کے وَقْت پرہیزگاری اِخْتِیار کرو اور حَد سے تَجاوُز نہ کرو تو یہ اَفضل ہے۔ جیسا کہ اس کے مُتَعَلِّق فرامینِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع