دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

پس اس بندے کی کوتاہی اس کے نَفْس پر ہوتی ہے اور اس کے نَفْس پر ناراض ہونے کی وجہ اس کا نَفْس (کی سرکشی کو)خوب پہچاننا اور نَفْس (کی خواہشات) کی طرف نہ دیکھنا ہے۔ اگر نَفْس پر خیر و بھلائی کے اَثَرات ظاہِر ہوں تو بندے کا خیر و بھلائی سے راحَت و سُکُون پانا اس کے گناہوں کا کفّارہ بن جاتا ہے کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے درج ذیل فرمانِ عالیشان میں غور و فِکْر سے یہی مَفہوم سمجھ میں آتا ہے:

فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠(۳۲) (پ ۲۷، النجم:۳۲)

ترجمۂ کنز الایمان:تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بناؤ وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں۔

تائبین کی تیسری قسم

توبہ کرنے والوں کی یہ قسم دوسری قسم کے اَفراد کے قریب ہے اور اس سے مُراد وہ بندہ ہے جو گناہ کرنے کے فوراً بعد توبہ کر لیتا ہے، پھر گناہ کا اِرْتِکاب کرتا ہے تو اس گناہ کا اِرادہ کرنے اور اس کے لیے کوشِش کرنے اور نیکی پر اسے ترجیح دینے کی وجہ سے غم زدہ ہو جاتا ہے مگر توبہ میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہے اور اپنے نَفْس کو اِسْتِقامَت اِخْتِیار کرنے کی تَلْقِین کرتا ہے، توبہ کرنے والے لوگوں کے مَقام کو پسند کرتا ہے، صِدِّیْقِین کا مَقام دیکھ کر اس کا دل راحَت پاتا ہے۔حالانکہ ابھی اس کا وَقْت آیا ہے نہ اس کا مَقام ظاہِر ہوا ہے کیونکہ خواہشِ نَفْس اسے حَرَکَت میں رکھتی ہے توگناہوں کی عادت اسے اپنی جانِب کھینچتی ہےاور غفلت اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے، مگر وہ گناہوں کے درمیان توبہ کر لیتا ہے لیکن گناہوں کی عادت قَوِی ہونے کی وجہ سے دوبارہ گناہوں کا اِرْتِکاب کرنے لگتا ہے۔

الغرض ایسے شخص کی توبہ وقتی ہے جو ایک وَقْت سے دوسرے وَقْت تک کے لیے ہی ہوتی ہے، حالانکہ ایسے بندے کے حُسْنِ عَمَل اور گزَشْتَہ گناہوں کی تَلافی کے سَبَب اس کے لیے اِسْتِقامَت کی اُمِّید کی جا سکتی ہے مگر خَدْشَہ ہے کہ گناہوں پر مُدَاوَمَت کی وجہ سے اس کی حالَت بَدَل جائے اوراس کا نَفْس اسے گمراہ کر دے۔ اس شخص کا شُمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نیک اور بُرے اَعمال کو آپَس میں مِلا دیا۔ اُمِّید ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی توبہ قبول فرما کر اسے اِسْتِقامَت کی دولت عطا فرمائے اور یوں یہ سابِقین کے ساتھ مل جائے۔ ایسا شخص عام طور پر دو۲حالتوں کےد رمیان ہوتا ہے:

(1) اس پر اس کا نَفْس غالِب آ جائے اور یوں اس پر اَزَل میں جو فیصلہ ہوا وہ اس کے لیے ثابِت ہو جائے۔

(2)اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر ایسی نِگاہِ کرم فرمائے کہ اس کی ہر کمی پوری ہو جائے اور وہ ہر فَقْر سے مُسْتَغْنِی ہو جائے۔ یوں وہ اَزَلی فضل و کرم پاکر مُقرَّبین کی مَنازِل تک جا پہنچے، کیونکہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل و کَرَم، رحمت اور اُخْرَوِی ثواب کی نِیّت سے ان مُقرّبین کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے۔

تائبین کی چوتھی قسم

حال کے اِعْتِبَارسے یہ بندہ سب سے بُرا، وَبال کے اعتبار سے اپنے نَفْس پر سب سے زیادہ ظُلْم کرنے والا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی جانِب سے حاصِل ہونے والے عطیات و نوازشات کے اعتبار سے سب سے کم اِنعام پانے والا ہے۔ یہ ایسا بندہ ہے جو ایک گناہ کرتا ہے پھر اس جیسے یا اس سے بھی بڑے گناہ کا بار بار اِرْتِکاب کرتا ہےاور جب بھی اس گناہ پر قُدْرَت پاتا ہے اس کے دِل میں اسے کرنے کا خیال آہی جاتا ہے۔ وہ توبہ کی نِیَّت کرتا ہے نہ اِسْتِقامَت چاہتا ہے، وہ اپنے حُسْنِ ظَن کی بِنا پر کسی قسم کے وَعْدے کی اُمِّید رکھتا ہے نہ بے خوف ہونے کی وجہ سے کسی وَعِید سے ڈرتا ہے۔

یہی گناہوں پر اِصرار کی حقیقت ہے اور یہ نافرمانی اور غُرور و تکبُّر کے درمیان کا ایک مَقام ہے۔ چنانچہ ایسے شخص کے مُتَعَلِّق مَرْوِی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:

گناہوں پر اِصرار کرنے والے جہنّم کی جانِب بڑھنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔[1]

ایسا شخص نَفْسِ اَمّارہ کا مالِک ہوتا ہے اور اس کی رُوح ہمیشہ نیکی سے راہِ فرار اِخْتِیارکر تی ہے، لہٰذا ایسے شخص کے بُرے خاتِمہ کا اندیشہ ہے۔ کیونکہ یہ شخص بُرے خاتِمہ کی جانِب بڑھنے اور اس راستے پر چلنے والا ہے۔بُری قَضا اور بدبختی اس سے دُور نہیں رہتیں، ایسے ہی شخص کے مُتعلّق مَنْقُول ہے کہ جو شخص بارگاہِ خداوندی میں حاضِر ہو کر توبہ کرنے سے ٹال مٹول کرتا رہے گویا وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو جھٹلا رہا ہے۔

لعنت سے مُراد

لعنت سے مُراد یہ ہےکہ بندہ ایک گناہ سے نکل کر اس سے بڑے گناہ میں مبتلا ہو جائے۔ یہ گروہ عام مسلمانوں کا ہے ان کا شُمار فاسِقین میں ہوتا ہے اور یہ سب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی مَشِیَّت میں ہیں۔ چنانچہ،

فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَ اٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللّٰهِ(پ ۱۱، التوبه: ۱۰۶)

ترجمۂ کنز الایمان:اور کچھ مَوقُوف رکھے گئے ہیں اللہ کے حکْم پر۔

(صَاحِبِ کِتاب حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)اس آیتِ مُبارَکہ میں(وَ اٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللّٰهِ) سے مُراد ہے کہ بعض لوگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حکْم کی وجہ سے مُؤخِّر ہیں۔ چاہے تو وہ انہیں گناہوں پر اِصرار کی وجہ سے عَذاب دےاور چاہے تواَزَلی حُسْنِ اِخْتِیارکی بنا پر ان لوگوں کی توبہ قبول فرما لے۔

ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اس کے عَذاب سے پناہ مانگتے ہیں اور اس سے اس کے فضل و کَرَم اور اَجَر و ثواب کی بھیک مانگتے ہیں۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]………تفسیر طبری ،  اٰل عمران ، تحت الاٰية:  ۱۳۵ ، ۳/ ۴۴۱ ، حديث:  ۷۸۵۶ ، دون:  قدما الی النار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن