دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

منقول ہے کہ تین۳اَعمال کی وجہ سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ غَضَب فرماتا ہے اور عَرْشِ اِلٰہی کانپنے لگتا ہے۔

 وہ اَعمال یہ ہیں:

(1) کسی جان کو بغیر جان کے بدلے (یعنی بغیر قِصاص)قتل کرنا۔

(2)مَرد کا مَرد کے ساتھ بد فعلی کرنا۔

(3)عورت کا عورت کے ساتھ بد فعلی کرنا۔

ایک حدیثِ پاک میں ہے کہ اگر لوطی شخص کئی سمندروں میں بھی غسل کر لے تب بھی کوئی شے اسے پاک نہیں کرے گی ہاں توبہ کر لے تو پاک ہو جائے گا۔[1]

سردار کون؟

اگر کسی معمولی گناہ میں طاعَت سے محروم ہونے، حَلاوتِ عِبادَت خَتْم ہو جانے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ناراض ہو جانے کے سوا کوئی دوسری نُحُوسَت نہ بھی پائی جائے تو اس سے بڑھ کر اور کوئی سزا نہیں۔ جیسا کہ منقول ہے حضرت سَیِّدُنا وُہَیب بِن وَرْد رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے عرض کی گئی:کیا ایک گناہ گار شخص عِبادَت کی حَلاوَت پاتا ہے؟ اِرشَاد فرمایا: نہیں! اور جو شخص گناہ کا اِرادہ کرے (مگر عَمَل نہ کرے)وہ بھی حَلاوتِ عِبادَت سے محروم رہتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سَیِّدُنایحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو سَیِّدًا کا لقب عطا فرمایا کیونکہ انہوں نے کبھی مَعْصِیَّت  کا ارادہ تک نہ فرمایا۔چنانچہ (صاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)کسی شخص کے سَیِّد ہونے کی عَلامَت یہ ہے کہ وہ اپنی سرداری کے لحاظ سے گناہوں کا اِرادہ نہ کرے۔ [2]

محبوب بندوں سے اِعراض

ایک رِوایَت میں ہے کہ دو۲جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: جس نے لِباسِ شُہرت پہنا۔ جبکہ ایک رِوایَت میں ہے کہ جس نے خود پسندی کی وجہ سے تَکَبُّر کیا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے اِعْرَاض فرما لیتا ہے اگرچہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک محبوب ہی ہو۔[3] (صاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں کہ جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے محبوب بندوں سے ان کے خود پسندی وتکبر کرنے پر اِعراض فرما لیتا ہے تو یہ) کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی نافرمانی کرنے والوں کو اپنی رحمت سے دُور نہ فرمائے اور وہ لوگ وحشت کا شِکار نہ ہوں،بلکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تو ان سے اپنے تعلّق کو بھی خَتْم فرما دیتا ہے۔

محبوب سے دوری

مروی ہے کہ حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام نے جب ممنوعہ درخت سے کھایا تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے جِسْمِ اَطْہر سے لِباس اتر گیا اور ستر ظاہِر ہو گیامگر تاج اور دستار کو آپ کے سر سے اُترنے میں حیا آئی تو حضرت سَیِّدُناجبرائیل امین عَلَیْہِ السَّلَام نے حاضِر ہوکر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے سَرمُبارک سے تاج اُتارا اور حضرت سَیِّدُنا میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے دستار اتاری۔ اس کے بعد بالائے عرش سے انہیں نِدا دی گئی: دونوں میرے جَوارِ رحمت (یعنی جنّت)سے دُور (زمین پر) چلے جاؤ کیونکہ لَغْزِش میں پڑجانے والے میرے جَوارِ رَحمت میں نہیں رہ سکتے۔(یہ سنکر) حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام نے آبدیدہ ہوکر اپنی زوجہ حضرت سَیِّدَتُنا حَوّا عَلَیْہَا السَّلَام  کی جانِب دیکھا اور اِرشَاد فرمایا:ہماری لَغْزِش کا پہلا اَثَر یہ ہے کہ ہم محبوب کے دربار سے دور کردیئے گئے۔[4]

40 دن سلطنت سے محرومی

مروی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نبی حضرت سَیِّدُناسلیمان عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی جب ان کی اس لَغْزِش پر گِرِفْت فرمائی گئی کہ ان کے گھر میں 40 دن تک ایک بت کی عِبَادَت کی گئی۔ ایک قول کے مُطابِق ایک عورت نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام سے عرض کی تھی کہ اس کے باپ کا جو اپنے مُخالِف سے جھگڑا چل رہا ہے اس میں اس کے باپ کے حق میں فیصلہ کر دیا جائے تو آپ نے ایسا کرنے کا اِقرار کر لیا مگر اس طرح کیا نہیں۔ ایک قول میں ہے کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام دل سے چاہتے تھے کہ اس عورت کے مَقام و مرتبہ کے پیش نظر اس کے باپ کے حق میں فیصلہ کردیں تو اس وجہ سے 40دن تک آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی حکومت و سلطنت آپ سے واپس لے لی گئی۔ چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے بَہُت گریہ وزاری کی اور خوفِ خدا میں بےخود ہوگئے۔ ہاتھ پھیلا کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں سوال کرتے لیکن بھوکے ہی رہتے۔ جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام کہتے کہ مجھے کھانا دو میں سلیمان بن داود ہوں تو آپ کو زخمی کیا جاتا اور دور کردیا جاتا اور مارا جاتا۔ [5]بالآخر ایک مچھلی کے پیٹ سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی مخصوص انگوٹھی نکلی جسے آپ نے 40 دن کے بعد پہنا اور یوں آزمائش کے ان دِنوں کا خاتِمہ ہوا۔ فرماتے ہیں:(جُونہی آپ نے انگوٹھی پہنی) پرندے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے سرِ اقدس پر سایہ فگن ہو گئے، جن، شیاطین اور جنگلی جانور آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے گرد جمع ہو گئے۔ جب بے اَدَبی و گستاخی کرنے والوں نے آپ کو پہچانا تو فوراً آپ کی خِدْمَت میں حاضِر ہو کر گھٹنے ٹیک دئیے اور ناروا سلوک کرنے پر مَعْذرَت پیش کرنے لگے۔ چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام  نے اِرشَاد فرمایا:جو سُلوک تم نے اس سے قبل میرے ساتھ کیا ہے



[1]………تاریخ  بغداد ،  ۳/ ۳۲۹ ، الرقم:  ۱۴۳۸:  محمد بن العباس ، بتغیر

[2]……… یہاں  سَیِّد سے مُراد سَادات حَضْرَات نہیں  ،  جیسا کہ مُفَسِّرِ شَہِیر ،  حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْمَنَّان تفسیر نعیمی میں  اس لفظ سے کیا مُراد ہے کی وَضَاحَت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :   سید وہ ہے جو سواد یعنی بڑی جماعت کا متولی و سردار ہو یا تو اس سے مراد کریم ہے یا حلیم یا متقی یا شریف یا فقیہہ عالم یا رب کے فرمان پر راضی یا سردار۔ بعض اہل

 لُغَت نے اس کے معنیٰ ہِمَّت  والا اور مالِک بھی کیے ہیں  ،  قرآن کریم فرماتا ہے:  وَ اَلْفَیَا سَیِّدَهَا لَدَا الْبَابِؕ- (پ۱۲ ،  یوسف:   ۲۵) ،  یہاں  سید کے معنیٰ مالِک یا خاوند ہیں  کہ عزیز مصر زُلیخا کا خاوند تھا۔ سفیان ثوری فرماتے ہیں  کہ سید وہ جو کسی پر حسد نہ کرے اور ابو اسحاق نے فرمایا کہ سید وہ جو علم اور تقویٰ میں  اپنی قوم سے افضل ہو۔ اب اِصْطِلَاح میں  ہر دینی یا دنیوی فوقیت رکھنے والے کو سید کہتے ہیں ۔ چونکہ یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَاممیں  یہ ساری صفتیں  تھیں  اس لیے انہیں  سید فرمایا گیا۔ بعض لوگوں  نے فرمایا کہ آپ نے کبھی کوئی خطا نہ کی۔ تفسیرِ کبیر نے فرمایا کہ آپ نے کبھی کسی پر غصہ نہ کیا اس لیے رب نے آپ کو سید فرمایا۔ (تفسیر نعیمی ،  ۳/  ۳۸۹)

[3]………ابن ماجه ،  کتاب اللباس ،  باب من لبس شھرة من الثیاب ، ۴/ ۱۶۳ ، حدیث:  ۳۶۰۸ ،  دون:   وان کان عندہ حبیباً

                             جامع معمر بن راشد ملحق مصنف عبد الرزاق ،  باب شھرة الثیاب ، ۱۰/ ۱۲۳ ، حدیث:  ۲۰۱۴۵ ،  بتغیر قلیل

[4]………موسوعة الامام ابن ابی الدنیا ،  کتاب الرقة والبکاء ،  ۳/ ۲۳۶ ، حدیث:  ۳۲۸

[5]………یہاں  دو روایتوں  کا ترجمہ نہیں  دیا گیا ، ان کی عربی عبارت کتاب کے آخر میں  دے دی گئی ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن