دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

اَفراد اس سے اعلیٰ و افضل ہیں اور ان کا شُمار مُقرّبین و خاص عارِفین میں ہوتا ہے۔

ایک اعتراض اور اس کا جواب

ممکن ہے کہ کوئی سالِک(یعنی مرید) حضرت سَیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَام کے واقعہ سے یہ اِعْتِراض کر بیٹھے کہ وہ بھی تو اپنی لَغْزِش یاد کرکے اس پر گریہ و زاری فرمایا کرتے تھے۔ تو ایسے لوگوں کی خِدْمَت میں عرض ہے کہ اَنبیائے

کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے اَحْوَال کو عام لوگوں کے اَحْوَال پر قِیاس نہیں کیا جا سکتاکیونکہ ان کا مَقام عام لوگوں کی حُدود سے بَہُت بلند تَر ہے۔ البتہ! کبھی کبھار ان کے اَحْوَال کو مریدین کے اَحْوَال سے بدل دیا جاتا ہے اور انہیں متعلمین کی راہ پر چلایا جاتا ہے تا کہ یہ طریقہ ان کی اُمّت اور دیگر لوگوں کے لیے سنّت بن جائے۔

صاحب قوت کے نزدیک گناہوں کا تذکرہ

(صاحِبِ کِتاب  اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)جس شخص کا یقین کمزور اور نفس طاقتور ہووہ اس بات سے محفوظ نہیں رہ سکتا کہ جب وہ گناہوں کو یاد کرے تو اس کا دِل شہوت کے ساتھ گناہوں کی طرف متوجّہ نہ ہو یا نفس گناہوں کی حَلاوَت کی جانِب مائِل نہ ہو۔اگر ایسا ہوا تو گناہوں کا تذکرہ اس شخص کے فتنے میں مبتلا ہونے کا سَبَب بن جائے گا اور جس طرح اس کی اِصلاح ہوئی تھی دوبارہ وہ فَساد کا شِکار ہو سکتا ہے۔یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی عادی گناہ گار شخص گناہوں کے اَسباب میں غور و فکر کرے تو وہ نفس کے ان گناہوں کی جانِب مائل ہونے سے محفوظ نہیں رہ سکتا اگرچہ افضل یہ ہے کہ نفس کی مُوافقت کی جائے جب تک کہ یہ مُوافقت مَعْصِیَّت  کا سَبَب  نہ بنے کیونکہ ان گناہوں کے اَسباب کے مُتَعَلّق غور و فکر کر کے ان سے رُک جاناو بچنا نفس کا مُجاہَدہ ہے۔ البتہ! یہ فریب کی صُورَت ہو سکتی ہے اور اس میں خطرہ بھی ہے، لہٰذا نفس کی مُخالَفَت کرنا اور گناہوں کے اَسباب میں غور و فکر نہ کرنا ہی سلامتی کے زیادہ قریب اور بہتر ہے اور مرید کے لیے جو شے سلامتی کے زیادہ قریب اور بہتر ہو وہی اَفضل ہوتی ہے۔

گناہوں کو بھول جانے میں مستقبل کو یاد کرنااور دوسرے وَقْت کے فوت ہو جانے کے خدشہ کے پیشِ نظرفوت شُدہ وَقْت کی تلافی کرنا مقصود ہوتاہے۔

جنتی نعمتوں کو یاد کرنا کیسا؟

بعض عارِفین فرماتے ہیں: مُرید کے دِل میں جنّت یا اس کی نعمتوں، لباس اور اَزواج کا وَسْوَسہ پیدا ہونا پسندیدہ نہیں۔مزید فرماتے ہیں: مُرید کے لیے مُسْتَحَب یہ ہے کہ اس کے دِل میں صِرف ذِکْرُ اللہ ہو اور اس کے خَیالات اور اِرادے سوائے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کسی کے مُتَعَلّق نہ ہوں۔

ایک قول کے مُطَابِق اس کی وجہ یہ ہے کہ مُرید نے چونکہ حال ہی میں توبہ کی ہوتی ہے اوروہ اِسْتِقامَت و عِصْمَت کی مَشَقَّت کا عادی نہیں ہوتا، لہٰذا جب وہ جنّت کی نعمتوں کو یاد کرے گا تو دل کی کمزوری کی وجہ سے ہو سکتا ہے جنّتی نعمتوں کی مِثْل جب وہ دنیاوی اشیا یعنی لِباس، پاک چیزیں اور عورتیں وغیرہ دیکھے تواس کا دل ان اشیا کی خواہش کرے۔ کیونکہ دنیاوی نعمتوں کا حُصُول جَلْد ممکن ہے جبکہ اُخْرَوی و جنّتی نعمتوں کے حُصُول میں تاخیر ہے۔ پس اس کا نفس دنیا میں ہی اُخْرَوی نعمتوں کی مِثْل اشیا کے حُصول کی خواہش میں مبتلا ہو جائے گا۔چنانچہ جس کو یادِ الٰہی تڑپائے وہ دُنیا کی زِیْنَت اور اس کی خواہشات سے دور ہو جاتا ہے اور شیطان بھی اس کے سامنے دنیاوی اشیا کو خوبصورت بنا کر پیش کرنے کی جرأت نہیں کرتا، نیز اس کا یقین قَوِی اور بُری عادات خَتْم ہو جاتی ہیں اور وہ ہمیشہ کے لیے گناہوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

ترکِ گناہ کے بعد مُجاہَدہ افضل ہے یا؟

ایک شخص گناہ چھوڑ کر اِسْتِقَامَت سے نیک عَمَل میں مشغول ہو مگر اس کا نفس (دُنیاوی عیش و آرام اور لذّتوں کے حُصول کے لیے)اس سے جھگڑا کرے اور ہر بار وہ سختی سے اس کا مُقابَلہ کرے۔ جبکہ ایک دوسرا شخص گناہ چھوڑ کر اِصلاحِ اَحْوَال میں مشغول ہو اور اس کا نفس (دنیاوی لذّتوں کے حُصول کا) مُطالَبہ کرے نہ گناہوں کی طرف اسے مائل کرے اور اس سلسلے میں اس نے کبھی دل پر کوئی بوجھ محسوس کیا نہ کوئی مُجاہَدہ کیا ہو تو اہلِ علم کا اس بات میں اِخْتِلاف ہے کہ مذکورہ دونوں اَفراد میں سے افضل کون ہے؟چنانچہ،

شامی عُلَما کی رائے

ایک شامی عالِم فرماتے ہیں: (مذکورہ دونوں اَفراد میں سے)وہ شخص افصل ہے جس کا نفس اسے گناہ کی طرف مائل کرے اوروہ اس سے مُجاہَدہ کرے، کیونکہ اس پر جھگڑا وارِد ہوا مگر اس نے مُجاہَدہ کیا لہٰذا اسے مُجاہَدے کی فضیلت حاصِل ہو گئی۔ یہ قول حضرت سَیِّدُنااحمد بِن اَبی حَواری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْبَارِی اور حضرت سَیِّدُنا سلیمان دارانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی کے شاگردوں کا ہے۔

بصری عُلَما کی رائے

عُلَمائے بصرہ رَحِمَہُمُ اللہ فرماتے ہیں:وہ شخص افضل ہے جس کا نفس یقین اور طمانیت کے مُشاہَدہ کی وجہ

سے اس سے جھگڑا کرے نہ گناہ کی طرف لوٹے۔یہ قول حضرت سَیِّدُنا رِیاح بِن عَمْرو قیسی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کا ہے جو کِبار عُلَمائے بصرہ رَحِمَہُمُ اللہ میں سے ہیں۔ایک قول کے مُطابِق اگر اس شخص نے واقعی گناہوں سے کِنارہ کر لیا اور وہ نَفْسِ مُطْمَئِـنَّہ کا مالِک بن گیا تو وہ سلامتی کے زیادہ قریب ہے اور اب اس کے گناہوں کی طرف مائل ہونے کا بھی کوئی خدشہ نہیں۔  

راہِ خدا میں بخوشی خرچ کرنے والا افضل ہے یا؟

عُلَمائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام کا ان دو۲بندوں میں بھی اِخْتِلاف پایا جاتا ہے کہ ان میں سے افضل کون ہے۔ جن میں سے ایک سے راہِ خدا میں اپنا مال خرچ کرنے کا سوال کیا گیا تو اس کے نفس نے انکار کر دیا اور اس پر بڑا گراں گزرا مگر اس نے نفس کی ایک نہ سنی اور آخر کار اپنا مال راہِ خدا میں خرچ کر دیا اور دوسرے شخص سے جب یہی سوال کیا گیا تو اس نے برضا و رَغْبَت فوراً اپنا مال خرچ کر دیا اور اس مُعامَلے میں نفس نے اس سے جھگڑا کیا نہ اس پر یہ بات گراں گزری اور نہ اس نے کوئی مُجاہَدہ کیا۔

ایک جَمَاعَت کا کہنا ہے کہ اپنے نفس سے جِہاد کرنے والا افضل ہے کیونکہ اس کے لیے اِکراہ (یعنی نفس کا خرچ نہ کرنے پر مجبور کرنا)و مُجاہَدہ جمع ہو گئے اور اس نے دو۲کام کیے۔یہ قول حضرت سَیِّدُنا ابن عطا عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْفَتَّاح  اور آپ کے شاگردوں کا ہے۔ جبکہ بعض عُلَمائے کِرام فرماتے ہیں: جس کا نفس اِکراہ اور اِعْتِراض کے بغیر خوشی سے خرچ کرے افضل ہے، کیونکہ یہ نفس کی سَخاوَت اور زُہْد کی حقیقت کا مَقام ہے جو اِکراہ، مُجاہَدے اور ان کی مَوجُودَگی میں راہِ خُدا میں مال خرچ کرنے سے بَہَرصُورَت افضل ہے۔اس لیے بھی کہ اگر اس بار یہ شخص نفس پر غالِب آبھی گیا ہے تو دوسری یا تیسری بار نفس کے غالِب آنے سے نہیں بچ سکتا کیونکہ سَخاوَت ایسے نفس کا مَقام نہیں بلکہ یہ تو اس پر ایک بوجھ تھا (جو اس نے اٹھانے سے انکار کر دیا) یہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن