دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

٭…ایک عالِم فرماتے ہیں کہ حدیث کے حدیث ہونے کے مُتَعَلّق اگر صِرف ایک ہی شہادت ملے تو حُسْنِ ظَن رکھتے ہوئے اس کا حدیث ہونا مان لیا جائے گا جیسا کہ بالضرورۃ کسی مُعامَلے میں ایک ہی شہادت پائی جائے تو اسے ماننا جائز ہے ۔ جیسا کہ دائیہ وغیرہ کی شہادت۔ ایسا ہی ایک قول حضرت سَیِّدُناامام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْاَ  وّل سے بھی مروی ہے۔ بہرحال حدیث جبکہ قرآنِ عظیم یا کسی حدیثِ ثابِت کے مُنافی نہ ہو اگرچہ کِتاب و سنّت میں اس کی کوئی شہادت بھی نہ نکلے [1]تو بشرطیکہ اس کے معنیٰ مُخالِفِ اِجماع نہ پڑتے ہوں اپنے قبول اور اپنے اوپر عمل کو واجِب کرتی ہے کہ حضور سرورِ عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا، کیونکر نہ مانے گا حالانکہ کہا تو گیا۔[2]چنانچہ میں ضعیف رِوایَت کو رائے اور قیاس سے زیادہ ترجیح دیتا ہوں۔ حضرت سَیِّدُناامام ابو عبداللہ احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْاَ  وّل کا بھی یہی مذہب ہے۔

٭…کوئی حدیث ایک دو۲زمانوں تک مُتَدَاوِل (رائج، عام)تھی یا تیسری صدی میں بھی رِوایَت ہوتی رہی یا کسی ایک ہی زمانے میں بیان ہوئی اور اس دَور کے عُلَمائے کِرام نے اسے حدیث ماننے سے اِنکار نہ کیا اور وہ اس قدر مشہور ہو گئی کہ مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے نے اس پر عَمَل کو ناپسندنہ جانا تو ایسی حدیث بھی قابلِ حُجّت ہوتی ہے اگرچہ اس کی سَنَد میں کلام ہی مروی ہو، ہاں اگر وہ کِتاب و سنّت یا اِجماعِ اُمّت کے مُخالِف ہو یا اس رِوایَت کے نقل کرنے والوں کا جھوٹ دو۲ اِماموں کی گواہی سے ثابِت ہو جائے تو ایسی حدیث قابلِ حُجّت نہ رہے گی۔

کوئی حدیث باطِل نہیں

حضرت سَیِّدُنا وکیع بن جَرّاح عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْفَتَّاح فرماتے ہیں کہ کسی کے لیے یہ کہنا جائز نہیں یہ حدیث باطِل ہے کیونکہ حدیث کا مَقام اس بات سے بَہُت بُلَند ہے کہ اس کی طرف باطِل کی نسبت کی جائے۔

احادیثِ مبارکہ کی تعداد

حضرت سَیِّدُناامام ابو داود عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْوَدُوْد  نے حضرت سَیِّدُنا ابو زُرْعَہ رازی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کا ایک قول نقل کیا ہے کہ جب سرورِ دو۲جہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس جَہانِ فانی سے ظاہِری پردہ فرمایا تو 20ہزار ایسی آنکھیں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رُخِ زیبا کی طرف دیکھ رہی تھیں جن میں سے ہر ایک نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے احادیث رِوایَت کی تھیں خواہ وہ ایک کلمہ پر مشتمل کوئی چھوٹی سی حدیث ہویا ایک طویل رِوایَت ۔ اس حِساب سے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی احادیث کی تعداد شُمار سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

ایک شخص نے حضرت سَیِّدُناامام زُہری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کے سامنے ایک حدیث بیان کی تو آپ نے اِرشَاد فرمایا:ہم نے یہ حدیث نہیں سنی۔ تو اس نے پوچھا:کیا آپ نے سرورِ انبیا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تمام اَحادِیث سُن رکھی ہیں؟ فرمایا: نہیں۔ اس نے عرض کی: کیا دو۲تہائی سنی ہیں؟ فرمایا: نہیں۔ تو اس نے پھر پوچھا کہ کیا آپ نے نصف ہی سنی ہوں؟ تو آپ نے جواب نہ دیا بلکہ خاموش ہی رہے تو وہ بولا:اس حدیث کو ان اَحادِیْثِ مُبارَکہ میں شُمار کر لیں جو آپ نے نہیں سنیں۔

اسلاف کا ضعیف روایات قبول کرنا

٭…حضرت سَیِّدُناامام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْاَ  وّل فرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنا یزید بن ہارون رَحْمَۃُاللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بڑے ذہین تھے اور عِلْمِ حدیث بھی جانتے تھے مگر اس کے باوُجُود ایک ایسے شخص کی اَحادیث لکھا کرتے تھے جس کے مُتَعَلّق جانتے تھے کہ وہ ضعیف ہے۔

٭…حضرت سَیِّدُنا اِسحاق بن رَاہْوَیْہ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُناامام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْاَ  وّل سے عرض کی گئی:آپ کا اُن فوائد کے مُتَعَلّق کیا خیال ہے جن میں مناکیر ہوں؟ کیا ہم ان میں سے اچھی اچھی باتیں لکھ لیا کریں؟اِرشَاد فرمایا:منکر تو ہمیشہ منکر ہی ہوتا ہے۔ پھر عرض کی گئی کہ ضعیف راویوں کے مُتَعَلّق کیا کہتے ہیں؟فرمایا:کبھی کسی وَقْت ان کی بھی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ گویا آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے نزدیک ضعیف راویوں سے روایات لکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

مسند امام احمد کے متعلق کچھ مفید معلومات

(صاحِبِ کِتاب  اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کے استاذ)حضرت سَیِّدُنا  ابو بکر مَرْوَزِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی حضرت سَیِّدُنا امام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْاَ  وّل کے مُتَعَلّق فرماتے ہیں کہ آپ ضعیف راویوں سے مروی حدیث کو بھی ضَرورت جانتے تھے اور اس پر دلیل یہ ہے کہ آپ اس سلسلے میں وُسْعَت سے کام لیتے، یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنی مسند میں ہر قسم کی احادیث ذکر کی ہیں۔ آپ کی مسند وہی ہے جسے ہم اپنے مشائخ سے اور وہ حضرت سَیِّدُناامام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْاَ  وّل کے بیٹے حضرت سَیِّدُنا  عبداللہ سے رِوایَت کرتے ہیں۔ اس مسند میں آپ نے تمام اَحادیثِ مُبارَکہ کی صِحّت کا اِلْتِزام نہیں فرمایا۔ اس میں ایسی بَہُت سی روایات مَوجُود ہیں جن کے مُتَعَلّق ثِقات جانتے ہیں کہ وہ ضعیف ہیں حالانکہ حضرت سَیِّدُنا امام احمد حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْاَ  وّل خود بھی ان ثِقات سے زیادہ ان روایات کے ضُعْف کو جانتے تھے مگر اس کے باوُجُود آپ نے ان رِوایات کو اپنی مسند میں شامِل کیا۔ اس لیے کہ آپ کا مقصود صِرف مسند کی تخریج تھا اور سند کی تصحیح کرنا مقصود نہ تھا، پس آپ نے جس رِوایَت کو سنا اسے اسی طرح بیان کر دینا جائز سمجھا۔

 



[1]………اعلیٰ حضرت ،  عظیم البرکت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فتاویٰ رضویہ شریف میں  قوت القلوب کے اس مقام کے مُتَعَلِّق فرماتے ہیں :  خصوصاً اَذکار کا وہ فقرہ کہ اگر کسی مبیع یا نکاح کی کراہت میں  کوئی حدیث ضعیف آئے تو اس سے بچنا مستحب ہے واجِب نہیں  ۔ اس استحباب وانکارِ وُجوب کا منشا وہی ہے کہ اُس سے نہی میں  حدیثِ صحیح نہ آئی کہ وُجوب ہوتا ،  تنہا ضعیف نے صِرف استحباب ثابت کیا اور سب اعلیٰ واجل کلامِ امام ابوطالب مکی ہے اس میں  تو بالقصد اس تقیید جدید کا رَدِّ صریح فرمایا ہے کہ ”وان لم یشھداله“(اگرچہ کتاب وسنّت اس خاص امر کے شاہد نہ ہوں )۔(فتاویٰ رضویہ ،  ۵/  ۵۰۲)

[2]………فضائلِ اَعمال میں  حدیثِ ضعیف پر عَمَل کی بحث میں  یہ مکمل قول نقل کرنے بعد اعلیٰ حضرت ،  عظیم البرکت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :   یعنی جب ایک راوی جس کا کِذب یقینی نہیں  حُضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم سے ایک بات کی خبر دیتا ہے اور اس اَمر میں  کِتاب و سنت و اِجماعِ اُمَّت  کی کچھ مُخالَفَت نہیں  تو نہ ماننے کی وجہ کیا ہے؟اَقُول:  امام ابو طالب مکی قُدِّسَ سِرُّہٗ کے قول ”یُوجِبُ القبول“سے تاکید مُراد ہے ،  جیسا کہ تو اپنے قرض خواہ سے کہے کہ تیرا حق مجھ پر واجِب ہے۔ دُرِّ مختار میں  ہے کہ یہ مسلمانوں  کا تَعامُل ہے ،  پس ان کی اِتِّبَاع واجِب ہے (وُجُوب بمعنی ثُبُوت ہے) یا اس میں  اس مَسلک کی طرف اِشارہ ہے جو مُجاہَدَہ کرنے والے سادات ائمہ و صوفیہ (اللہتعالیٰ ان کے پاکیزہ اَسرار کو ہمارے لیے مُبارَک کرے) کا ہے کہ وہ مستحبات کی بھی اس طرح پابندی کرتے ہیں  جیسا کہ واجبات کی اور مکروہات سے بلکہ بَہُت سے مُباحات سے اس طرح بچتے ہیں  کہ گویا وہ محرمات ہیں ۔ یا یہ ان (ابو طالب مکی) کا مذہب ہے کیونکہ ہم آپ قُدِّسَ سِرُّہٗکو مجتہدین میں  شُمار کرتے ہیں  ان میں  ہونا آپ کا حق ہے۔ جیسا کہ ان تمام بزرگوں  کا مَقام اور شان ہے جو شَریعَتِ عظیمہ کی حقیقت کو پانے والے ہیں  اگرچہ وہ ظاہراً اپنا انتساب کسی امام فتویٰ کی طرف کرتے ہیں ۔(فتاویٰ رضویہ ،  ۵/  ۴۸۴)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن