دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

٭… ہمارے پاس انہیں رِوایَت کرنے کی دلیل و حُجّت ہے اور وہ یہ کہ یہ رِوایَت ہم سے بیان کی گئی اور ہم نے اسے سنا۔ اب اگر ہم سے عِنْدَاللہ اس کی حقیقت جاننے میں کوئی خَطا ہو گئی ہے تو اُمِّید ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اپنے کرم سے اسے مُعاف فرما دے گا۔ جیسا کہ اَسباط نےکہا:

(مُراد یہ ہے کہ ہم بھی وہی کہتے ہیں جو حضرت سَیِّدُنا یُوسُف عَلَیْہِ السَّلَام  کے بھائیوں نے کہا تھا یعنی جب خُدَّامِ مِصْر نے سَیِّدُنا بنیامین کے سامان سے پیالہ برآمد کیا تو سب سے بڑا بھائی اپنے دوسرے بھائیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہنے لگا کہ واپس جا کر حضرت سَیِّدُنا اَیُّوب عَلَیْہِ السَّلَام سے عرض کرنا)

یٰۤاَبَانَاۤ اِنَّ ابْنَكَ سَرَقَۚ-وَ مَا شَهِدْنَاۤ اِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَ مَا كُنَّا لِلْغَیْبِ حٰفِظِیْنَ(۸۱)(پ۱۳، یوسف:۸۱)

ترجمۂ کنز الایمان:اے ہمارے باپ بیشک آپ کے بیٹے نے چوری کی اور ہم تو اتنی ہی بات کے گواہ ہوئے تھے جتنی ہمارے عِلْم میں تھی اور ہم غیب کے نگہبان نہ تھے۔

پس عِنْدَاللہ ان سب سے حقیقت سمجھنے میں غَلَطی ہوئی مگر دلیل پائے جانے کے سَبَب انہیں معذور سمجھا گیا اور وہ یہ تھی کہ انہوں نے پیالے کے اپنے بھائی بنیامین کے سامان سے برآمد ہونے کی گواہی دی تھی۔

روایت کے ضعیف ہونے کی چند وجوہات

(صاحِبِ کِتاب  اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)

٭… ضعیف حدیثیں جو مُخالِفِ کِتاب و سنّت نہ ہوں ان کا رَدّ کرنا ہمیں لازِم نہیں بلکہ قرآن و حدیث ان کے قبول پر دلالت فرماتے ہیں۔[1]

٭… ہمیں حُسْنِ ظَن رکھنے اور بد گمانی سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ نیز بدگمانی کی مَذمّت بیان کی گئی ہے۔

٭… احادیثِ مُبارَکہ کی صِحّت و حقیقت جاننے کا صِرف یہی ایک ذریعہ ہے کہ خود سرورِ کائنات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت کرتے اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری باتیں اپنے کانوں سے سنتے۔ چونکہ اب اس کی کوئی صُورت نہیں لہٰذا ہم مجبور ہیں کہ اَسلاف کی تقلید کریں اور حُسْنِ ظَن رکھتے ہوئے ان کی روایات کی تصدیق کریں کہ نقل کرنے میں ہمارے دلوں میں سکون اور چہروں پر نرمی ہو اور ہم یہ یقین رکھیں کہ یہی حق ہے جیسا کہ حدیثِ پاک میں بیان ہوا ہے۔

٭… نیز ہم پر سَلَف صالحین رَحِمَہُمُ اللہ الْمُبِین کے مُتَعَلّق یہ عقیدہ رکھنا بھی لازِم ہے کہ وہ سب ہم سے بہتر تھے۔ جب ہم سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر جھوٹ باندھنے کی جُرْأت کر سکتے ہیں نہ تابعینِ عظام پر، تو ان لوگوں کے جھوٹا ہونے کے مُتَعَلِّق کیسے بدگمانی کر سکتے ہیں جو ہم سے پہلے گزرے ہیں، اس لیے کہ بَہُت سی ضعیف روایات صحیح اَسناد سے بھی مروی ہیں۔

اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ہم جن روایات کو ذکر کر رہے ہیں:

٭… وہ ایک سند کے لحاظ سے تو ضعیف ہوں مگر اِحْتِمال مَوجُود ہے کہ دوسری سند کے لحاظ سے صحیح ہوں کیونکہ ہم نے کامِل عِلْم کا اِحاطَہ نہیں کیا۔

٭… اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایک رِوایَت ایک مُحَدِّث کے نزدیک ضعیف ہوتی ہے تو دوسرے کے نزدیک قَوِی۔ ایک مُحَدِّث کسی راوی پر جرح کرتا ہے اور اسکی مَذمَّت بیان کرتا ہے تو دوسرا اسے عادِل قرار دیتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے۔ جب مُعَامَلے میں اس طرح اِخْتِلاف ہو تو کسی ایسے شخص کے قول کی وجہ سے حدیث کو ترک نہیں کیا جائے گا جس کا مرتبہ راوی سے کم یا ہم مِثل ہو۔

٭… یہ بھی ممکن ہے کہ بعض اَوقات جن باتوں کی وجہ سے حدیثِ پاک کے راویوں کو ضعیف قرار دے دیا جاتا ہے اور ان کی روایات کو صحیح نہیں مانا جاتا ان باتوں کو فقہائے کِرام باعِثِ جَرْح و ضُعْف سمجھتے ہیں نہ عُلَمائے ربّانِیِّین۔ مثلاً

٭… راوی کے گمنامی پسند کرنے کی وجہ سے وہ مجہول (یعنی مشہور نہ) ہو حالانکہ گمنامی و عدمِ شُہرت کو

شَریعَت نے خود مُسْتَحَب قرار دیا ہے۔

٭…اس کے شاگرد کم ہوں اور لوگوں کو اس کی باتیں بَہُت کم معلوم ہوئی ہوں۔

٭… وہ اس رِوایَت کے اَلفاظ میں مُنْفَرِد ہو۔

٭… اس نے جو حدیثِ پاک یاد کی تھی یا جو اس کے ساتھ خاص ہے دوسرے ثِقات سے اس طرح مروی نہ ہو۔

٭… اس نے رِوَایَتِ حدیث میں لفظوں کا اِہتِمام نہ کیا ہو یا جب اس نے وہ حدیثِ پاک یاد کی تھی تو لفظوں کی جانِب زیادہ دھیان نہ دیا تھا۔

٭… بعض اَوقات مُحَدِّثِینِ کِرام سخت کلام کرتے اور نقد و جرح میں حد سے تَجاوُز کر جاتے ہیں اور لفظوں کے مُعَامَلے میں زِیادَتی سے کام لیتے ہیں اور بعض اَوقات یہ ناقِدین جس راوی کے بارے میں کلام کرتے ہیں وہ ان سے نہ صِرف افضل ہوتا ہے بلکہ عُلَمائے رَبّانِیِّیْن رَحِمَہُمُ اللہ الْمُبِین کے نزدیک مرتبے میں بھی اعلیٰ ہوتا ہے لہٰذا اس صُورَت میں ان کی جرح انہی پر لوٹ آتی ہے۔

٭… کسی راوی پر ایسا لِباس دیکھا جائے یا اس سے ایسا کلام سنا جائے جس کی وجہ سے فقہائے کرام اسے مجروح سمجھیں تو اس کی وجہ سے مُحَدِّثِینِ کِرام بھی اس کی روایات کو اچھّا نہیں سمجھتے۔

٭… بعض اَوقات مُحَدِّثِین ایسے راوی کو ضعیف قرار دے دیتے ہیں جو عُلَمائے آخِرَت و اَہْلِ مَعْرِفَت سے ہوتا ہے اور رِوَایَتِ حدیث میں اس کا مذہب ان سے جُدا ہوتا ہے اور وہ رِوَایَتِ حدیث میں اپنے مذہب پر عَمَل پیرا ہوتا ہے۔ پس اس پر ان کا مذہب حُجّت نہیں مگر ان پر اس کا مذہب حُجّت ہے کیونکہ اس کا مرتبہ اپنے جیسے عُلَما کے نزدیک اس مُحَدِّث سے کسی صُورَت کم نہیں جس نے اسے ضعیف قرار دیا کیونکہ اس مُحَدِّث نے ایسی رائے قائم کی جو اس کے مذہب کے مُطابِق نہ تھی۔

قابلِ حجت حدیثِ مبارکہ کی مختلف صورتیں

 



[1]………یہ ترجمہ حُصولِ برکت کے لیے فتاویٰ رضویہ شریف سے لیا گیا ہے۔چنانچہ فضائلِ اَعمال میں  حدیثِ ضعیف پر عَمَل کی بحث میں  یہ قول نقل کرنے بعد اعلیٰ حضرت ،  عظیم البرکت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :   لاجَرم عُلَمائے کِرام نے تصریحیں  فرمائیں  کہ در بارۂ اَحْکام بھی ضعیف حدیث مقبول ہو گی جبکہ جانِبِ اِحْتِیاط میں  ہو۔ (فتاویٰ رضویہ ،  ۵/  ۴۹۶)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن