دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

اَشراف میں ہونے لگتا ہے۔ جیسا کہ مَرْوِی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَادفرمایا:غِنا کے لیے یقین ہی کافی ہے۔ [1]

توکل کب حاصِل ہوتا ہے؟

جب بندے کی نِگاہوں کا مَرْکَز اس کا پروردگار بنتا ہے تو اس کی تجلّیاں اسے  ہر شے میں دِکھائی دیتی ہیں، اس کا اپنے رب پر بھروسا قائم ہوجاتا ہے اور وہ ہر شے سے منہ موڑ کر صِرف اسی پر تَوَکُّل کرنے لگتا ہے، اس سے جو ملے اس پر قَناعَت کرتا ہے ،یہاں تک کہ اَدنیٰ شے ملنے پر بھی خوش ہوتا ہے اور صَبْر کرتا ہے، ہر حال میں اس سے راضی رہتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کے سِوا اس کا چارہ ساز کوئی نہیں، اگر کوئی شے عَطا نہ ہوتو اسے اس کی حِکْمَت جانتا ہے اور فراخی و تنگی کے اَحْوَال میں اس کی قُدْرَت کا مُشاہَدہ کرتا ہے۔ اس وَقْت اس کی عِبَادَت دُرُسْت قرار پاتی ہے، اس کا اپنے رب کی جانِب مُتَوجّہ ہونے میں مُخْلِص ہونا ظاہِر ہو جاتا ہے، وہ اپنے خالِق کی مَعْرِفَت سے مَخلوق کی مَعْرِفَت پاتا ہے  اور رِزْق صِرف اپنے مَعْبُود و رازِق سے ہی طَلَب کرتا ہے۔ نیز وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے دَرْج ذیل فرمانِ عالیشان کو ہمیشہ پیشِ نَظَر رکھتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمْثَالُكُمْ (پ۹،الاعراف:۱۹۴)                        

ترجمۂ کنز الایمان:بےشک وہ جن کو تم اللہ کے سِوا پوجتے ہو تمہاری طرح بندے ہیں۔

ایک مَقام پر ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ (پ۲۰،العنکبوت:۱۷)                        

ترجمۂ کنز الایمان:بےشک وہ جنہیں تم اللہ کے سِوا پوجتے ہوتمہاری روزی کے کچھ مالِک نہیں تو اللہ کے پاس رِزْق ڈھونڈو اور اس کی بَنْدَگی  کرو۔

غیر کی تعریف و توصیف کا سبب

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں) اس مَقام پر فائز بندہ مَخلوق کی تعریف اس لیے کرتا ہے کہ اس نے اسے کچھ دیا ہے نہ اس کی مَذمَّت اس لیے کرتا ہے کہ اس نے اسے کچھ نہیں دیا ، بلکہ وہ جانتا ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی سب سے پہلے عَطا فرمانے والا ہے،  اگر وہ کسی کی تعریف کرتا ہے یا شکریہ ادا کرتا ہے تو اس کا سَبَب یہ ہے کہ اس کے پروردگار نے اسے ایسا کرنے کا حکْم دے رکھا ہے، چنانچہ وہ اپنے رب کے اَحْکام کی بجاآوری اور اس کے رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّت کی پیروی میں ایسا کرتا ہے۔ نیز اگر وہ کسی کی مَذمَّت بیان کرتا ہے  یا اُس سے ناراض ہوتا ہے تو اس کے پیشِ نَظَر اس شخص کا اَحکامِ خُداوندی کی مُخالَفَت کرنا ہوتا ہے، اگر کسی کو اس کی نفسانی  خواہش کی بنا پر وہ کچھ عَطا کرتا ہےتو اس لیے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے خَرْچ کرنے والوں کی تعریف فرمائی ہے اور بُخْل کرنے والوں کی مَذمَّت ۔ 

حمد سے مُراد

حَمد مُفْرِد ہے جو صِرف اللہ وَحْدَہُ لَا شَرِیْک کے ہی شایانِ شان ہے اور اس سے مُراد یہ ہے کہ رَضائے خداوندی کے حُصُول کے لیے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عَطا کردہ نعمتوں کو اچھّے طریقے سے اِسْتِعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اِعْتِرَاف کیا جائے کہ یہ تمام نعمتیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے ہیں اور کوئی ان نعمتوں کے عَطا کرنے میں اس کا شریک نہیں۔ اسی لیے اِرشَاد فرمایا:

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱) (پ ۱، البقرة:۱)                        

ترجمۂ کنز الایمان:سب خوبیاں اللہ کو جو مالِک سارے جَہان والوں کا۔

مُراد یہ ہے کہ ہر قِسْم کی حَمد اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لیے ہے اور اسی کو زیبا ہے کیونکہ وہ تمام جَہانوں کا مالِک ہےاور عِبَادَت کے مُتَعَلِّق جیسا کہ اس کا فرمانِ عالیشان ہے :

اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُؕ- (پ ۲۳، الزمر:۳)                          ترجمۂ کنز الایمان:ہاں خالِص اللہ ہی کی بَنْدَگی  ہے۔

مَعْلُوم ہوا جس طرح مَعْبُودِ حقیقی کے سِوا کسی کی عِبَادَت دُرُسْت نہیں اسی طرح اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سِوا کسی کی حَمد بجا لانا بھی لازِم نہیں۔ کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: حَمد رحمٰن عَزَّ  وَجَلَّکی رِدا ہے۔ [2]

شکر سے مُراد

شُکْرسے مُراد کسی کی تعریف کا اِظْہَار کرنا اور ان لوگوں کے لیے دُعا کرنا ہے جنہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے دین و دنیا کے اَسباب کی پناہ گاہ بنایا ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فَضْل و کَرَم سے وَالِدَین بھی اس معنیٰ و مَفہوم میں شریک ہیں، شُکْر کا تعلّق خاص لوگوں سے ہے اور یہ انہی لوگوں کو زیبا ہے جو اس کے اَہْل ہیں ۔یعنی وہ لوگ کسی کو کچھ دیتے وَقْت اپنے نَفْس کی طرف دیکھتے ہیں نہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عطا کردہ نعمتیں بانٹ کر کسی پر اِحسان جَتاتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا سُفْیَان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی نے حضرت سَیِّدُنا یُوسُف بِن اَسباط رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے اِرشَاد فرمایا: شُکْرصِرف اسی کا ادا کرنا چاہئے جو مَقامِ شُکْر کی مَعْرِفَت رکھتا ہو۔ فرماتے ہیں میں نے عَرْض کی:وہ کیسے ؟ اِرشَاد فرمایا:جب میں تجھ پر کوئی اِحسان کروں اور ایسا کرنے سے مجھے تجھ سے زیادہ خوشی ہو اور میں تجھ سے زیادہ حَیا مَحْسُوس کروں تو میرا شکریہ ادا  کرنا ورنہ نہیں۔

اَسلاف کس کا مال لیتے؟

سَیِّدُنا ابراہیم بن ادہم کس کا مال لیتے ؟

حضرت سَیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالرَ حِیم نے اپنے اَحباب میں سے کسی سے دو۲ دِرْہَم مانگے ، اس کے پاس نہ تھے تو ان کی مَـحْفِل میں شریک ایک نوجوان نے فوراً ایک تھیلی نکالی جس میں 200 دِرْہَم تھے اور آپ کی خِدْمَت میں پیش کرنا چاہی مگر آپ نے قبول نہ فرمائی بلکہ اِرشَاد فرمایا:کیا ہم ہر اس شخص سے قبول کر لیں جو ہم پر کچھ خَرْچ کرے؟ (ایسا نہیں کیونکہ) ہم



[1]………معجم لابن الاعرابی  ، ۲/ ۵۱۲ ، حدیث:  ۹۹۲       شعب الایمان  ،  باب فی الزھد وقصر الامل ، ۷/ ۳۵۳ ،  حدیث:  ۱۰۵۵۶

[2]………تفسیر ابن ابی حاتم ، سورة الفاتحة ، تحت الآية:  ۱ ،  ۱/  ۲۶ ، حدیث:  ۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن