دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

زَادَہَا اللہ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں نَمازِ عِید پڑھنے کی نِیَّت رکھتا ہوں۔ چوتھے اَبْدَال  خاموش رہے اور وہ ان میں زیادہ مَعْرِفَت رکھتے تھے۔ جب عَرْض کی گئی کہ آپ نے کہاں نَمازِ عِید پڑھنے کی نِیَّت فرمائی ہے؟ تو فرمایا: میں نے آج نِیَّت کی ہے کہ اپنے نَفْس کی تمام خواہشات چھوڑ دوں گا اور جس مَسْجِد میں رات بتائی ہے وہیں نَمازِ عِید اَدا کروں گا۔ تو سب نے عَرْض کی: آپ واقعی ہم سب سے زیادہ عِلْم رکھتے ہیں۔یوں وہ سب بھی اسی اَبْدَال کے ساتھ اسی مَسْجِد میں نَمازِ عِید ادا کرنے کے لیے بیٹھ گئے۔

آزمائش  مرتبے کے مُطابق  ہوتی ہے

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)گویا ان اَبْدَالوں نے ہماری ذِکْر کردہ تمام عَلامات کو شَہْوَت شُمار کیا کیونکہ یہ عَلامات مَقامات کی ضَرورت نہیں بلکہ دنیا کی شَہْوَت ہیں۔ اس لیے کہ یہ نَفْس کی خواہش ہیں اور ان میں تدبیر و اِخْتِیار مُضْمَر ہیں۔ جبکہ مَحبَّت و مَعْرِفَت  کے مَقام پر فائز  زاہِد حَضْرات ان باتوں کو دھوکا و فریب سمجھتے ہیں کہ جس سے بندوں کو آزمایا جاتا ہے تاکہ معلوم ہو سکے یہ کیسا عَمَل کرتے ہیں؟ کیونکہ ہر شخص کو اس کے مرتبے اور حال کے اِعْتِبَارسے آزمایا جاتا ہے، لہٰذا اس شخص پر لازِم ہے کہ وہ اس شے میں زُہْد کا مُظاہَرہ کرے۔

مَنْقُول ہے کہ ایسا مَعْرِفَت  کے 17ویں مَقام پر ہوتا ہے اور ان باتوں کا مُشاہَدہ وُہی کرتا ہے جو ان راہوں پر چلتا ہے، جبکہ اس مَقام سے بُلَند تقریباً 70مَقام ہیں۔

زہد کے ظاہر ی و باطنی دو۲ مفہوم

حضرت سَیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْہَادِی سے زُہْد کے مُتعلِّق پوچھا گیا تو اِرشَاد فرمایا: اس کے دو۲ مَفہوم ہیں۔ ایک ظاہِری اور دوسرا باطِنی۔ ظاہِری یہ ہے کہ جو چیزیں بندے کے قبضے میں ہوں یعنی جن کا وہ مالِک ہو انہیں پسند نہ کرے اور جو چیزیں اس کے پاس نہیں انہیں طَلَب نہ کرے۔ جبکہ باطِنی معنی یہ ہے کہ دل سے ان چیزوں کی رَغْبَت خَتْم ہو جائے اور وہ ان کی یاد تک سے جُدا اور دُور ہو جائے۔ جب ایسا ہو جائے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے آخِرَت دیکھنے اور دل سے اس کی جانِب مُتَوجّہ ہونے کی توفیق عَطا فرما دیتا ہے۔ اس وَقْت بندہ موت کو قریب جانتا ہے اور مَغْفِرَت کی اُمِّید کم ہونے کے باعِث نیک اَعمال میں خوب کوشِش کرتا ہے کیونکہ اَسباب اس کے دِل سے دُور ہو چکے ہوتے ہیں اور دِل صِرف آخِرَت کے ساتھ ہی مشغول ہوتا ہے۔ نیز زُہْد کی حقیقت اس کے دِل تک پہنچ جاتی ہے اور وہ اپنے رب کے خالِص ذِکْر سے بھر جاتا ہے۔

اَلْغَرَضْ اِیمان کی حقیقت اور مُشاہَدۂ آخِرَت سے حاصِل ہونے والا زُہْد اسی وَقْت نصیب ہوتا ہے جب بندہ عام زُہْد اپنا لے اور اس کے نزدیک تمام دُنْیَاوِی اشیا کی حَیْثِیَّت یَکْسَاں  ہو جائے، چنانچہ دِل میں ان کی حَیْثِیَّت کے یَکْسَاں ہونے کی وجہ سے مُشاہَدہ کے بعد ان کا ہونا نہ ہونے جیسا ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی اس کے دل میں مَدْح و ذَمّ کی حَیْثِیَّت بھی یَکْسَاں ہو جائے گی کیونکہ اس کی آنکھوں میں نَفْس کی کوئی اَہَمِیَّت باقی رہے گی نہ اسے مَخلوق کے دِکھاوے کی کوئی پَروا ہو گی۔ یوں زُہْد کی پاکیزگی کے باعِث اس کے دل میں اِخْلَاص پیدا ہو گا اور نَفْس کی اَہَمِیَّت خَتْم ہو جانے کی وجہ سے زُہْد پختہ ہو جائے گا۔ اس کی دلیل یہ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے  کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص سے دَرْیَافْت فرمایا:کیا تو مَقامِ یَکْسَانِیَت پر ہے؟ عَرْض کی: نہیں!مگر میں یہ مَقام کیسے پا سکتا ہوں؟ اِرشَاد فرمایا: جب تیرے نزدیک مَدْح و َذّم یَکْسَاں ہوجائیں۔اسی طرح جب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنا حارِثہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے اِیمان کی حقیقت کے مُتعلّق دَرْیَافْت فرمایا تو انہوں نے عَرْض کی:میرا نَفْس دنیا سے جُدا ہو گیا۔[1] یہ زُہْد کی اِبْتِدَا ہے۔ پھر آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے پَتّھر اور سونے کا یَکْسَاں ہونا بیان کیا۔پھر اپنے مُشاہَدہ کا ذِکْر کیا۔

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)یہ سب زُہْد کے مَقامات ہیں اور جس  شخص نے دنیا کو اپنے عِلْم کی اِنتِہا اور اپنے مُشاہَدے کی بُلَندی کے مُطابِق  کوئی شے قرار دیا گویا اس نے زُہْد کو اس کی ضِد بنا دیا۔

ایمان و زہد کے دو۲ دو۲ مقام

اَہْلِ مَعْرِفَت نے دل میں اِیمان کے دو۲ مَقام قرار دیئے ہیں، پھر ہر مَقام کے لیے دو۲ زُہْد بیان فرمائے ہیں۔ چنانچہ فرماتے ہیں:جب اِیمان دل کے ظاہِر سے مُتَعَلِّق ہو تو بندہ دنیا و آخِرَت دونوں سے مَحبَّت کرتا ہے اور دونوں کی بہتر ی کے لیے عَمَل کرتا ہے۔ مگر جب اِیمان دل کی گہرائیوں میں اُتَر جائے تو بندہ دنیا سے نَفْرَت کرنے لگتا ہے، اس کی طرف دیکھتا ہے نہ اس کے لیے کوئی عَمَل  کرتا ہے۔

حضرت سَیِّدُنا ابو سلیمان دارانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی فرماتے ہیں: جو شخص اپنے نَفْس کے ساتھ مَصروف ہو وہ لوگوں سے غافِل ہو جاتا ہے۔ یہ عَامِلین یعنی عِبَادَت گزاروں کا مَقام ہے اور جو اپنے رب کی یاد میں مَشْغُول ہو وہ اپنے نَفْس سے غافِل ہو جاتا ہے، یہ عارِفین کا مَقام ہے۔

سنّت سے ثبوت

مذکورہ قول میں بیان کردہ دونوں مَقام سنّت سے ثابِت ہیں۔ چنانچہ مَرْوِی ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عَرْض کی گئی: لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ اِرشَاد فرمایا:جو دنیا سے نَفْرَت کرے اور آخِرَت سے مَحبَّت۔ [2]

 (صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)یہاں سرورِ کائنات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دنیا سے نَفْرَت کو اس کی ضِد یعنی آخِرَت کی مَحبَّت کے حُصُول کا ذریعہ قرار دیا۔ جبکہ اعلیٰ مَقام کی دلیل یہ حدیثِ پاک ہے جس میں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:جس نے اپنی تمام سوچوں کو ایک ہی سوچ میں ضَم کر لیا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے دنیا و آخِرَت کے اُمُور کے لیے کافی ہو گا۔

سوچ کی انفرادیت اور قلب کی یکسوئی

ربِ واحِد کے لیے یہ مُنْفَرِد سوچ اسی ذاتِ واحِد کے وِجدان سے حاصِل ہوتی ہے اور وُہی بندہ اسے حاصِل کرتا ہے جو ذاتِ واحِد کے وَصْفِ توحید سے مُتَّصِف ہوتا ہےاور  اسی کی خاطِر کلام کرتا ہے تو اسے اَخلاقِ رَبُوبِیَّت سے نوازا جاتا ہے۔یوں خالِق اپنی صِفَتِ وَحْدَانِیَت کی وجہ سے ذاتِ واحِد اور بندہ مخلوق کے درمیان اس صِفَت کے وِجدان کی وجہ سے وَصْفِ توحید سے



[1]………الجامع فی آخرالمصنف ، باب الايمان والاسلام ، ۱۰ /  ۱۵۷ ، حدیث:  ۲۰۲۸۳

[2]………مكارم الاخلاق للخرائطی ،  باب الحث على الأخلاق الصالحة والترغيب فيها ، الجزء الاول ، ص۱۸۰ ، حدیث:  ۴۵ ،  بتغیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن