دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

حضرت سَیِّدُنا محمد بن یُوسُف اِصْفَہَانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی ایک زاہِد عالِم تھے، بعض لوگ انہیں حضرت سَیِّدُنا سُفْیَان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی پر فضیلت دیتے ہیں،آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ گمنامی کو ترجیح دیتے تھے، عُلَمائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام کے سِوا انہیں کوئی نہ جانتا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے حُسْنِ رِعَایَت اور شِدّتِ بیدار مَغْزِی کا عالَم یہ تھا کہ ہر وَقْت میں وُہی عَمَل سَر اَنْجَام دیتے جو اس وَقْت اَفضل ترین ہوتا۔ چنانچہ ایک بار حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن مُبَارَک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالرَّازِق نے آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو مَصِّیْصَہ [1] میں تلاش کیا اور ان کے مُتَعَلِّق کسی جاننے والے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ اس وَقْت شہر کی سب سے اَفضل جگہ کے عِلاوہ کہیں نہ ہوں گے، لہٰذا معلوم ہوا کہ وہ اس وَقْت شہر کی جامِع مَسْجِد میں ہوں گے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے وہاں جا کر تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ وہ جامِع مَسْجِد میں بھی سب سے اَفضل جگہ پر تشریف فرما ہوں گے۔ انہوں نے مزید تلاش کیا تو دیکھاکہ وہ فُقَرا کے پاس سَرجھکائے بیٹھے ہیں اور انہوں نے خود کو مَساکین میں چھپا رکھا ہے۔ گویا ان کے نزدیک شہر کی سب سے اَفضل جگہ جامِع مَسْجِد تھی، اس لیے کہ منقول ہے کہ جامِع مَسْجِد میں نَماز ادا کرنا باقی مَسَاجِد میں 50 نَمازیں پڑھنے کے برابر ہے۔ نیز جامِع مَسْجِد میں فُقَرا کی جگہ چونکہ سب سے اَفضل تھی اور اَفضل حَالَت گمنامی تھی، اس لیے انہوں نے جامِع مَسْجِد میں فُقَرا کے درمیان خود کو چھپا لیا تاکہ اَعمال کے تمام فضائل کو جَمْع کر لیں۔

زُہْد کی ایک عَلامَت یہ بھی ہے کہ بندے کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتوں کی عَظَمَت کا مُشاہَدہ کرنے کی بنا پر اپنے فَقْر پر رَشْک کرنا چاہئے۔ نیز فَقْر کے سَلْب ہو جانے اور زُہْد سے حَالَت کے بَدَل جانے سے ڈرنا چاہئے۔ جیسا کہ مال دار شخص اپنی مال داری پر رَشْک کرتا ہے مگر اسے فَقْر میں مبتلا ہو جانے کا ڈر بھی لگا رہتا ہے۔

زُہْد کی حَلَاوَت پانا بھی زُہْد کی عَلامَت ہے یہاں تک کہ اس کے دِل میں یہ باتیں واضِح ہو جائیں: ٭۔۔۔۔اسے کَثْرَت سے زیادہ قِلَّت مَحْبُوب ہو۔             ٭۔۔۔۔عزّت سے زیادہ ذِلَّت پسند ہو۔

٭۔۔۔۔تنہائی کو اِجْتِمَاع پر ترجیح دے۔              ٭۔۔۔۔گمنامی شُہْرَت سے زیادہ پسند کرے۔

یہ عَلامات بندے کے زُہْد میں اِخلاص پر دَلَالَت کرتی ہیں۔

حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے اور ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مکّی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَرْوِی ہے کہ چار۴ چیزیں خود پسندی کے ساتھ آتی ہیں: (1) …خاموشی جو عِبَادَت کی اِبْتِدَا ہے۔

 (2) … تَوَاضُع (3) … کَثْرَتِ ذِکْر اور (4) … قِلَّتِ اشیا۔  [2]

حضرت سَیِّدُنا سُفْیَان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں کہ بندہ عالِم اس وَقْت شُمار ہوتا ہے جب وہ اِبْتِلا و آزمائش کو نِعْمَت اور فَراخی و کُشَادَگی کو سَزا سمجھنے لگے۔

ایک بُزرگ فرماتے ہیں:بندہ اس وَقْت ہی کامِل فقیہ بنتا ہے جب وہ فَقْر کو مال داری سے زیادہ مَحْبُوب رکھے اور عاجِزی و اِنکساری کو طَاقَت و غَلَبَہ پر ترجیح دے۔

ایک رِوایَت میں ہے کہ بندہ اس وَقْت ہی اِیمان کی حقیقت تک پہنچتا ہے جب وہ مَعْرُوف ہونے سے زیادہ غیر مَعْرُوف ہونا اور اَشیا کی کَثْرَت سے زیادہ ان کاکم ہوناپسند کرے۔ [3]

سَلَف صَالِـحِین رَحِمَہُمُ اللہ الْمُبِین فرمایا کرتے تھے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ہم پر یہ نِعْمَت فرمانا کہ ہم سے دنیا کو دُور فرما دیا اس نِعْمَت سے عظیم ہے جو اس نے ہمیں دنیا عَطا فرما کر کی ہے۔

حضرت سَیِّدُنا سُفْیَان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:دنیا مشکلات کا گھر ہے نہ کہ آسانی کا۔ یہ دکھ کا گھر ہے نہ کہ راحَت کا۔ جس نے اسے پہچان لیا وہ کبھی فراخی پر خوش ہوا نہ تنگی و مَحْرُومی پر غم زدہ ہوا۔

حضرت سَیِّدُنا سَہْل بن عبداللہ تُسْتَری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:کسی کی عِبَادَت دُرُسْت ہو سکتی ہے نہ کسی کا عَمَل خالِص ہو سکتا ہے جب تک کہ وہ چار۴ چیزوں سے بھاگے نہ ان سے ڈرے:

(1) ↫بھوک (2) ↫بے لِباسی(3) ↫ فَقْراور(4) ↫ذِلَّت۔

حضرت سَیِّدُنا ابراہیم تمیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کی خِدْمَت میں ایک شخص نے 50 ہزار دِرْہَم پیش کیے۔مگر آپ نے قبول نہ کیے تو عَرْض کی گئی: آپ انہیں قبول کیوں نہیں کر لیتے؟ اِرشَاد فرمایا:مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میں 50 ہزار دِرْہَم کے بَدْلے اپنا نام فُقَرا کے دَفْتَر سے مِٹا دوں؟

دنیاوی علوم سے کنارہ کشی

اَہْلِ زُہْد کے نزدیک یہ بھی زُہْد ہے کہ ان تمام فُضُول عُلُوم کو تَرْککر دیا جائے:

٭…جو دنیا کی طرف مائل کریں ۔       ٭…دنیاداروں کے ہاں جاہ و مرتبہ کا باعِث بنیں۔

٭…ان میں آخِرَت کا کوئی نَفْع نہ ہو۔   ٭… وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے قُرْب کا باعِث نہ بنیں۔

٭…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عِبَادَت سے غافِل کر دیں۔

٭… بارگاہِ خداوندی میں حَاضِری کے وَقْت فِکْروں کو مُنْتَشِرکر دیں۔

٭…ذِکْرِ اِلٰہی کے وَقْت دِل کی سختی کا سَبَب بنیں۔

٭… اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتوں اور اس کی عَظَمَت میں غور و فِکْر کرنے سے حِجاب بن جائیں۔

عُلومِ جدیدہ کے بعض نقصان

بَہُت سے عُلُوم اِیجاد ہو گئے ہیں جن کا ماضی میں کوئی وُجُود نہ تھا۔

 



[1]………ملک شام کی سرحد پر واقع ایک مشہور شہر ہے یا دمشق کی ایک نواحی بستی کا نام ہے۔

[2]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن