دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

پر ہوتے ہیں۔ [1]

اَوصافِ اَبدال کا حامِل ہونا

حضرت سَیِّدُنا ابو دردا رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے اَبدالوں کے اَوصَاف پر مبنی رِوایَت سنائی  تو راوی فرماتے ہیں کہ میں نے عَرْض کی: میں اس وَصْف کا حامِل کیسے بن سکتا ہوں؟ اور ایسا کب ہو سکتا ہے کہ میں بھی ان کی مِثل ہو جاؤں؟ اِرشَاد فرمایا:اے میرے بھتیجے! تیرے اور ان اَبدالوں کے اِبتدائی و وَسطی اَوصَاف کے درمیان کوئی فَرْق نہیں سِوائے اس کے کہ تو دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرے، پھر اپنے دِل کی آنکھوں سے آخِرَت کا مُشاہَدہ کرے اور اسی کی خاطِر عَمَل کرے۔[2]

اللہ کا پسندیدہ بندہ

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس بوسیدہ و پرانے کپڑے پہننے والے بندے کو پسند فرماتا ہے جو یہ پَروا نہیں کرتاکہ اس نے کیا پہن رکھا ہے۔[3]

ہر قسم کے خیر و شر کی چابیاں

حضرت سَیِّدُنا سُفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی اور حضرت سَیِّدُنا فُضَیل رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہر قِسْم کی بُرائی کو ایک گھر میں قید کر کے دنیا میں رَغْبَت کو اس کی چابی قرار دیدیا گیا ہےاور ہر قِسْم کی بھلائی کو بھی ایک گھر میں قید کر کے زُہْد کو اس کی چابی قرار دیدیا گیا ہے۔

سب سے افضل عَمَل

حضرت سَیِّدُنا یُوسُف بن اَسباط رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اور حضرت سَیِّدُنا سُفْیَان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی سے عَرْض کی گئی: کون سے اَعمال سب سے اَفضل ہیں؟ دونوں بُزرگوں نے اِرشَاد فرمایا:دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنا سب سے اَفضل عَمَل  ہے۔

دنیا کی مَحبَّت

ایک رِوایَت میں حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے اور دو۲ جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے بھی ایک رِوایَت میں مَرْوِی ہے کہ دنیا کی مَحبَّت ہر بُرائی کی اَصْل ہے۔ [4]

اسی طرح کسی بُزرگ کا فرمان ہے کہ بندے کو یہی گناہ کافی ہے کہ اس کا دنیا سے مَحبَّت کرنا مُعاف نہیں کیا جائے گا۔ اس سے بھی سَخْت رِوایَت وہ ہے جسے حضرت سَیِّدُنا سُفْیَان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی نے حضرت سَیِّدُنا یحییٰ بن سلیم طائفی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کے حَوَالے سے مَرفوعاً  بیان کیا ہےکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: اگر کوئی بندہ آسمانوں اور زمین کے تمام رہنے والوں کے برابر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی  عِبَادَت کرے مگر بارگاہِ خداوندی میں اس حَالَت میں حاضِر ہو کہ دنیا کو مَحْبُوب رکھتا ہو تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کل بَروزِ قِیامَت اسے ایک مخصوص مَقام پر کھڑا کرے گا، پھر تمام مخلوق میں اس کا شُہْرَہ عام کرتے ہوئے اِرشَاد فرمائے گا:سنو! فلاں بن فلاں نے اس شے کو مَحْبُوب جانا جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو ناپسند تھی۔ 

سیرت مصطفوی کے پیکر

حضرت سَیِّدُنا یحییٰ بن جابِر طائی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنا عَمْرو بِن اَسْوَد عَنْسِی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے یہ عَہْد کیا: میں دِن کو کبھی بھی لِباسِ شُہْرَت پہنوں گا نہ رات کو کمبل اَوڑھ کر سوؤں گا، کبھی کسی  کام میں نَرْمی و سَہْل پسندی کا مُظاہَرہ کروں گا نہ کبھی اپنے پیٹ کو کھانے سے بھروں گا۔ تو ان کے مُتَعَلِّق امیر المومنین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے اِرشَاد فرمایا:جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سِیْرَت کو دیکھ کر خوش ہونا چاہتا ہو اسے چاہئے کہ عَمْرو بِن اَسْوَد کو دیکھ لے۔ [5]

سرکار کا سیدہ خاتونِ جنّت کی تربیت فرمانا

سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک سَفَر سے واپَسی پر حضرت سَیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہاکے پاس تشریف لائے تو ان کے دروازے پر پردہ اور ہاتھوں میں چاندی کے دو۲ کنگن دیکھ کر واپَس تشریف لے گئے۔ حضرت سَیِّدُنا ابو رافِع رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سَیِّدَتُنا خاتونِ جنّت  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا کے ہاں آئے تو (مَعْلُوم ہوا کہ)آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہاکی چشمانِ مُبَارَک سے آنسو جارِی ہیں،(سَبَب پوچھنے پر)آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا نے انہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے مَحبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تشریف آوری کے بعد واپَسی کے مُتعلِّق بتایا اور (پھر گویا خود کو تسلّی دیتے ہوئے)فرمایا:یقیناً کسی خاص سَبَب سے ہی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم واپَس تشریف لے گئے ہیں(ورنہ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا)۔ عَرْض کی: (آپ آنسو مَت بہائیں)میں ابھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَت میں حاضِر ہو کر پوچھ لیتا ہوں کہ  واپَس تشریف لے جانے کا سَبَب کیا ہے؟ چنانچہ جب آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے سرکارِ دو۲ عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اس کے مُتعلِّق عَرْض کی تو آپ نے اِرشَاد فرمایا کہ میں پردے اور کنگنوں کی وجہ سے واپَس لوٹ آیا تھا۔ لہٰذا آپ نے سیدہ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا کو اس سے آگاہ کیا تو آپ نے پردے کو پھاڑ دیا اور دونوں کنگن اُتار کر حضرت سَیِّدُنا بِلال رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاتھ سرکارِ دو۲ جہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَتِ عالیشان میں بھیج دئیے اور عَرْض کی:میں نے ان کو صَدَقَہ کردیاہے، آپ جہاں چاہیں خَرْچ کر دیجئے۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنا بلال رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ  سے اِرشَاد فرمایا: جاؤ! انہیں بیچ کر رقم اَہْلِ صُفّہ کو دیدو۔انہوں نے دونوں کنگن اَڑھائی دِرْہَم میں بیچے اور وہ رقم اَہْلِ صُفّہ پر صَدَقَہ کر دی۔ پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سَیِّدَہ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہاکے پاس تشریف لائے اور اِرشَاد فرمایا: تم پر میرے والِد فِدا[6]!تم نے بَہُت اچھّا کیا۔[7]

 



[1]………مستدرك ،  کتاب الهجرة ،  وصف اهل الصفة مفصلًا ، ۳/ ۵۵۴ ، حدیث:  ۴۳۵۰ ، ملتقطاً

[2]………نوادر الاصول  ، الاصل الحادی والخمسون ، ۱/ ۲۰۹ ، حدیث:  ۳۰۱ ، بتغیر

[3]………شعب الایمان  ،  باب فی الملابس والاوانی ، ۵/ ۱۵۶ ، حدیث:  ۶۱۷۶

[4]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن