دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

کر دو گے اور اپنے اس  اِنکار کے سَبَب کافِر ہو جاؤ گے۔[1] ایک رِوایَت میں یہ اَلفاظ ہیں:اگر میں سورہ نسآء کی ایک آیَتِ مُبارَکہ کی تفسیر بیان کروں تو تم مجھے پتھروں سے مارنے لگو۔یعنی تم مجھے کافِر قرار دیدو۔ کیونکہ ان کے نزدیک صِرف کسی کافِر و مُرْتَد کو ہی قَتْل کرنا جائز تھا۔

ہر شے کے نام میں اسمائے حسنیٰ کی برکت

حضرت سَیِّدُنا ابن عبّاس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فرمانِ عالیشان (جَمِیْعًا مِّنْهُؕ- (پ ۲۵، الجاثیة:۱۳) )کی تفسیر میں مَرْوِی ہے کہ ہر شے کے نام میں (کم از کم)ایک حَرْف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اَسْمائے حسنیٰ میں سے ہوتا ہے۔ چنانچہ ہر شے کے نام میں اس کے اَسمائے حسنیٰ کی بَرَکَت شامِل ہے۔ لہٰذا اے بندے! تو اس کے اَسْمَا و صِفَات اور اَفْعَال کے درمیان زِنْدَگی بَسَر کر رہا ہے، اسی کی قُدْرَت سے بولتا ہے اور اسی کی حِکْمَت سے تیرا ظُہُور عَمَل میں آیا ہے۔ [2]

جب ظاہِر مخفی اور مخفی ظاہِر ہوتا ہے

جب بندے پر ظاہِر مَخْفِی اور مَخْفِی ظاہِر ہوتا ہے تو وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس فرمانِ عالیشان کا مُشاہَدہ کرنے والا بن جاتا ہے کہ اَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللهَ باطِلٌ۔یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا ہر چیز باطِل ہے۔[3]  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے آفاق میں اپنی نِشانیاں دِکھاتا ہے تو حَق اس پر خُوب واضِح ہو جاتا ہے جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّؕ-اَوَ لَمْ یَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ(۵۳)اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْؕ-اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ۠(۵۴) (پ ۲۵، حم السجدة:۵۳، ۵۴)   

ترجمۂ کنز الایمان:ابھی ہم انہیں دکھائیں گے اپنی آیتیں دنیا بھر میں اور خود ان کے آپے میں یہاں تک کہ ان پر  کھل جائے کہ بے شک وہ حَق ہے کیا تمہارے رب کا ہر چیز پر گواہ ہونا کافی نہیں سنو انہیں ضَرور اپنے رب سے ملنے میں شک ہے سنو وہ ہر چیز کو محیط ہے۔

دنیا دیکھنے کی دعا

ایک شخص نے یہ دُعا کی: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ! مجھے دنیا کو اسی طرح دِکھا جیسا کہ تو اسے دیکھتا ہے۔تو سَرْوَرِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے اِرشَاد فرمایا:ایسا مَت کہو! کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس طرح دنیا کو نہیں دیکھتا جس طرح تم  دیکھتے ہو۔ بلکہ یہ عَرْض کرو: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مجھے دنیا کو اس طرح دِکھا جس طرح تیرے نیک بندے اسے دیکھتے ہیں۔[4]

یہی اللہ والوں کا مُشاہَدہ ہے جس میں پہلا (یعنی زاہِدین کا)مُشاہَدہ غائب ہو جاتا ہے جیسا کہ پہلا مُشاہَدہ اَہْلِ دنیا کے مُشاہَدے کو غائِب کر دیتا ہے۔اس مَقام کا اِنْکِشاف اور اس مُشاہَدے کا اِظْہَار صِرف اس مُشاہَدہ کرنے والے کے لیے جائز ہے جو صِدِّیْقِین میں خاص مَقام کا حامِل ہو۔

کسی حکیم کا قول ہے:

لَـقَدْ عَزَّتْ مَعَانِيْهِ فَغَابَتْ                                                                                                                                             عَنِ الْاَبْـصَارِ اِلَّا لِلشَّهِيْدِ

یعنی اس کے مَعانی بَہُت بُلَند وبالاتَر ہیں جو مُشاہَدہ کرنے والے کے سِوا تمام نِگاہوں سے پوشیدہ ہیں ۔

رازِ رَبُوبیت کو ظاہِر کرنا

یہاں وہ اَہْلِ مُشاہَدہ مُراد ہیں جو قرآنِ کریم کے مَعانی و مَفاہیم سے آگاہ اور مُشاہَدے میں راز کی باتوں کو جان کر انہیں اِفشا کرنے کی ہَلاکَت سے محفوظ ہیں۔ کیونکہ رازِ رَبُوبِیَّت کو ظاہِر کرنا گناہ اور رازوں کے راز کو ظاہِر کرنا کُفْر ہے۔ لہٰذا ضَرورت اس بات کی ہے کہ زاہِد کی نِگاہیں اگر ذاتِ باری تعالیٰ کے مُشاہَدے کی تاب کے قابِل نہیں تو وہ دنیا کو جھاگ کی طرح ضَرور خَیال کرے تاکہ کم از کم اس کا شُمار اَہْلِ سَماعَت و شَہادَت میں  ہونے لگےاور وہ دِل کے یادِ الٰہی میں مگن رہنے کی وجہ سے اپنی عادات و اَوصَاف بھول جائے  اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ہاں ایسا شہید شُمار ہو جس کے لیے اَجَر و نُور ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ-لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْؕ- (پ ۲۷، الحدید:۱۹)         

ترجمۂ کنز الایمان:اور اوروں پر گواہ اپنے رب کے یہاں ان کے لیے ان کا ثواب اور ان کا نُور ہے۔

اَلْغَرَضْ جو شخص اپنے مُشاہَدے کی گواہی نہ دے تو شہید یعنی گواہ کیسے ہو سکتا ہے؟ بلکہ وہ نُور کے بغیر وَصْفِ اَوَّلِیَّت کا مُشاہَدہ ہی کیسے کر سکتا ہے؟یا وہ شخص اپنی شَہادَت پر کیسے قائم رہ سکتا ہے جس نے ذاتِ باری تعالیٰ کی قَیُّومِیَّت کا مُشاہَدہ نہ کیا ہو؟ بلکہ وہ نُورِ وَحْدَانِیَت کے بغیر ذاتِ باری تعالیٰ کی صِفَتِ قَیُّومِیَّت کا مُشاہَدہ کیسے کر سکتا ہے؟ اگر وہ اس مَقام کے قریب نہیں تو پھر اس کی حَالَت اس فرمانِ باری تعالیٰ کے مُطابِق ہو گی:

اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ(۳۷) (پ ۲۶، ق: ۳۷)             ترجمۂ کنز الایمان:یا کان لگائے اور مُتَوجّہ ہو۔

وہ ایسی جگہ سے سنتا ہے جو قُرْبَت کے اِعْتِبَار  سے دُور ہے۔اس اِعْتِبَار سے اس کا شُمار اَہْلِ بیان و فِکْر میں ہوتا ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:( كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَۙ(۲۱۹) فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ- (پ ۲، البقرة:۲۱۹، ۲۲۰) ترجمۂ کنز الایمان:اسی طرح اللہ تم سے آیتیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں تم دنیا اور آخِرَت کے کام سوچ کر کرو۔ )مَطْلَب یہ ہے کہ تم دنیا کے فَنا  و زَوَال پذیر ہونے اور آخِرَت کے باقی و دائمی ہونے کے مُتَعَلِّق سوچتے ہو تو باقی اور دائمی آخِرَت کو ترجیح دیتے ہو اور فانی و زائل ہونے والی دنیا کے



[1]………تفسیر طبری ،  سورة الطلاق ، تحت الاٰية:  ۱۲ ، ۱۲/ ۱۴۵ ، حدیث:  ۳۴۳۷۲ ، بتغیر

[2]………اس کے بعد صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِینے یہ حدیث پاک ”یقین سے بڑھ کر معزّز کوئی شے آسمان سے نازِل نہیں  ہوئی۔“نقل فرما کر اس کی شَرْح میں  حضرت سَیِّدُنا ابو محمد سَہْل بن عبداللہ تُسْتَریعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کا جو قول نقل فرمایا ہے وہ عام لوگوں  کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ چنانچہ یہاں  اس کا ترجمہ دینے کے بجائے اس کی اَصْل عِبارَت اہلِ ذَوق کے لیے کِتاب کے آخر میں  دیدی گئی ہے۔

[3]………مسلم ، كتاب الشعر ، ص۱۲۳۸ ،  حديث:  ۲۲۵۶

[4]………الدعاء لمحمد بن فضيل الضبی ، ص۱۵۹ ،  حدیث:  ۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن