30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُخْرَوِی زِنْدَگی چاہنے والے لوگ اِظْہَارِ زُہْد سے بچتے مگر ان کی حَالَت سے گمان ہو جاتا کہ وہ اُخْرَوِی زِنْدَگی سے مَحبَّت رکھتے ہیں۔ چنانچہ یہ آیتِ مُبارَکہ نازِل ہوئی:
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ قِیْلَ لَهُمْ كُفُّوْۤا اَیْدِیَكُمْ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَۚ-فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْیَةِ اللّٰهِ اَوْ اَشَدَّ خَشْیَةًۚ- (پ ۵، النسآء:۷۷)
ترجمۂ کنز الایمان:کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جن سے کہا گیا اپنے ہاتھ روک لو اور نَماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو پھر جب ان پر جِہاد فَرْض کیا گیا تو ان میں بعضے لوگوں سے ایسا ڈرنے لگے جیسے اللہ سے ڈرے یا اس سے بھی زائد۔
یہاں تک کہ یہ آیتِ مُبارَکہ نازِل ہوئی:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ(۲) (پ ۲۸، الصف:۲)
ترجمۂ کنز الایمان:اے اِیمان والو کیوں کہتے ہو وہ جو نہیں کرتے۔
وہ کہا کرتے تھے:ہم اپنے رب سے مَحبَّت کرتے ہیں اور اگر ہمیں مَعْلُوم ہو جائے کہ اس کی مَحبَّت کس شے میں ہے تو ہم ضَرور اس پر عَمَل کرتے۔ چنانچہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اِرشَاد فرمایا:
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا (پ ۲۸، الصف:۳، ۴)
ترجمۂ کنز الایمان:کتنی سخت ناپسند ہے اللہ کو وہ بات کہ وہ کہو جو نہ کرو بے شک اللہ دوست رکھتا ہے انہیں جو اس کی راہ میں لڑتے ہیں پرا (صف) باندھ کر۔
حضرت سَیِّدُنا ابن مَسْعُود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے اسی لیے اِرشَاد فرمایا:میں نہیں سمجھتا کہ ہم میں سے کوئی دنیا چاہتا ہے یہاں تک کہ یہ آیتِ مُبارَکہ نازِل ہوئی:
مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الْاٰخِرَةَۚ- (پ ۴، اٰل عمران:۱۵۲)
ترجمۂ کنز الایمان:تم میں کوئی دنیا چاہتا تھا اور تم میں کوئی آخِرَت چاہتا تھا۔[1]
یہی وجہ ہے کہ جب یہ آیتِ مُبارَکہ (وَ لَوْ اَنَّا كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ اَنِ اقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِیَارِكُمْ مَّا فَعَلُوْهُ اِلَّا قَلِیْلٌ مِّنْهُمْؕ- (پ ۵، النسآء:۶۶) ترجمۂ کنز الایمان:اور اگر ہم ان پر فَرْض کرتے کہ اپنے آپ کو قَتْل کر دو یا اپنے گھر بار چھوڑ کر نِکَل جاؤ تو ان میں تھوڑے ہی ایسا کرتے۔ )نازِل ہوئی تو دو۲جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُناابن مَسْعُود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے جو کچھ اِرشَاد فرمایا[2] وہ اس کے مُتَعَلّق کچھ یوں بتاتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے اِرشَاد فرمایا: (اے ابن مَسْعُود!) مجھے بتایا گیا ہے کہ تم بھی ان میں سے ہو۔ یعنی ان چند لوگوں میں سے ہو جو اس حکْم کے نازِل ہونے پر ضَرور اسے بجا لاتے۔[3]
اللہ کا محبوب بندہ بننے کا طریقہ
جب زندہ رہنے کی مَحبَّت کا نام دنیا ہے تو دائمی زِنْدَگی کی مَحبَّت کا نام زُہْد ہونا چاہئے۔ گویا دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنا درحقیقت اُخْرَوِی زِنْدَگی کی خاطِر زُہْد اپناناہے۔ لہٰذا جس نے فانی زِنْدَگی اور اپنے تمام مال میں نَفْس سے جِہاد کر کے اور راہِ خُدا میں اپنا مال خَرْچ کر کے زُہْد اپنایا یقیناً اس نے دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کیا اور جس نے دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اپنا مَحْبُوب بندہ بنا لیتا ہے جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا کہ جِہاد تمام اَعمال میں اَفضل ہے۔[4]
جِہاد کے تمام اَعمال میں اَفضل ہونے کی دو۲وُجُوہات ہیں: (1) …یہ دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنے کی حقیقت ہے اور (2) …اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر اس شخص کو پسند فرماتا ہے جو دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرتا ہے۔[5]
نفسانی خواہش کی مُخالَفَت کرنا سب سے اَفضل جِہاد ہے[6] کیونکہ یہ دنیا میں رَغْبَت کی حقیقت ہے اور سرکارِ دو۲عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے اِرشَاد فرمایا: اِزْهَدْ فِی الدُّنْيَا يُـحِبُّكَ اللهُ تَعَالٰى۔یعنی دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کراللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے پسند فرمائے گا۔[7]
یہی مَفہوم ایک رِوایَت میں کچھ یوں بھی مَرْوِی ہے کہ مَحارِم سے اِجْتِنَاب کراللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے پسند فرمائے گا کہ مَحارِم سے بچنا و اِجْتِنَاب کرنا دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنے کی عَلامَت ہے۔
جِہاد نِفاق کو ظاہِر کردیتا ہے
دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنے والا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا مَحْبُوب اور اپنے نَفْس کی خاطِر زِنْدَگی کی مَحبَّت کو مَرْغُوب جاننے والا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دین میں مُنَافِق ہے۔ چنانچہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ
[1]………الزهد لابن ابی عاصم ، باب ان النبیﷺقال: مالیوللدنیاومالیومالی؟ ، ص۸۱ ، حدیث: ۲۰۳ ، بتغیرقلیل
دلائل النبوة للبیھقی ، باب كيف كان الخروج إلى أحد…الخ ، ۳/ ۲۲۸ ، بتغیرقلیل
[2]………تفسیرطبری ، سورة النسآء ، تحت الآية: ۶۶ ، ۴/ ۱۶۳ ، حدیث: ۹۹۲۶
[3]………مسلم ، کتاب فضائل الصحابة ، باب من فضائل عبد اللہ بن مسعود وامه ، ص۱۳۳۵ ، حديث: ۲۴۵۹
[4]………بخاری ، كتاب الايمان ، باب من قال: ان الإيمان هو العمل ، ۱/ ۲۱ ، حدیث: ۲۶
[5]………ابن ماجه ، کتاب الزھد ، باب الزهد فی الدنیا ، ۴/ ۴۲۲ ، حدیث: ۴۱۰۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع