دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

نِشان ہے: یہ (یعنی قرآنِ مجید) ایک مَضْبُوط رسی اور صِراطِ مستقیم ہے، جس نے اس کے سوا ہِدایَت طَلَب کی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے گمراہ فرما دے گا۔[1] اور فرمانِ باری تعالیٰ بھی ہے:

وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِیْهِ مِنْ شَیْءٍ فَحُكْمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِؕ- (پ ۲۵، الشورٰی:۱۰)                   

ترجمۂ کنز الایمان:تم جس بات میں اِخْتِلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کے سُپُرد ہے۔

ایک مَقام پر اِرشَاد فرمایا:

فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖؕ-(پ ۲، البقرة:۲۱۳)                  

ترجمۂ کنز الایمان:تو اللہ نے اِیمان والوں کو وہ حَق بات سوجھا دی جس میں جھگڑ رہے تھے اپنے حکْم سے۔

دنیا سات۷ اشیا کا نام ہے

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنی کِتاب مجید میں ذِکْر فرمایا ہے کہ دنیا سات۷ اشیا کا نام ہے۔ چنانچہ اِرشَاد ہوتا ہے:

زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَ الْبَنِیْنَ وَ الْقَنَاطِیْرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَ الْفِضَّةِ وَ الْخَیْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَ الْاَنْعَامِ وَ الْحَرْثِؕ- (پ ۳، ال عمران:۱۴)                                                             

ترجمۂ کنز الایمان:لوگوں کے لیے آراستہ کی گئی ان خواہشوں کی مَحبَّت عورتیں اور بیٹے اور تَلے اوپر سونے چاندی کے ڈھیر اور نِشان کیے ہوئے گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی۔

اس کے بعد اِرشَاد فرمایا:

ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ- (پ ۳، ال عمران:۱۴)            ترجمۂ کنز الایمان:یہ جِیتی دنیا کی پُونجی ہے۔

آیتِ مُبارَکہ سے ماخوذ مدنی پھول

٭…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے شہوات کی مَحبَّت یہ بیان فرمائی ہے کہ اس نے انہیں آرَاسْتَہ فرما دیا ہے۔

٭…اس کے بعد ان ساتوں چیزوں (عورتوں، بیٹوں،سونے، چاندی ، گھوڑوں، چوپاؤں اور کھیتی) کی مَحبَّت کو ترتیب سے بیان فرمایا۔[2]

٭… یہ سات۷ چیزیں ہی کل دنیا ہیں اور یہ دنیا ان سات۷ چیزوں کا ہی نام ہے۔ دیگر جس قَدْر بھی شہوات ہیں ان سب کی اصل یہی سات۷ چیزیں ہیں۔

٭…جس نے ان تمام چیزوں سے مَحبَّت کی اس نے پوری دنیا سے انتہائی مَحبَّت کی اور جس نے ان میں سے کسی ایک چیز یا ان میں سے کسی کی فَرْع سے مَحبَّت کی تو گویا اس نے بعض دنیا سے مَحبَّت کی۔

کیا حاجت بھی دنیا ہے؟

مذکورہ آیتِ مُبارَکہ سے یہ بات ثابِت ہوتی ہے کہ شَہْوَت (یعنی خواہشِ نَفْس) ہی دنیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ حاجات دنیا نہیں کیونکہ یہ ضَرورت کے وَقْت پوری کی جاتی ہیں۔ جب حاجَت دنیا نہیں تو ثابِت ہوا کہ حاجَت شَہْوَت (یعنی خواہشِ نفس) بھی نہیں۔ اگرچہ بَسااَوقات حاجَت کی بھی خواہش رکھی جاتی ہے کیونکہ خواہش ہی دنیا ہے۔ فَرْق صِرف ناموں کا ہے تاکہ ان پر اَحْکام واقِع ہو سکیں۔چنانچہ،

 ایک اسرائیلی رِوایَت میں ہےکہ حضرت سَیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کسی حاجَت کے سلسلے میں اپنے کسی دوست کے پاس قَرْض لینے گئے اور اس نے قَرْض نہ دیا تو غم زدہ ہو کر واپَس لوٹ آئے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے انہیں یہ وَحِی فرمائی:اگر آپ اپنے خلیل (یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ) سے طَلَب کرتے تو وہ ضَرور آپ کو عَطا فرماتا۔عَرْض کی:اے میرے رب! میں دنیا پر تیری ناراضی سے خوب آگاہ تھا، لہٰذا مجھے خَدْشَہ تھا کہ میں تجھ سے کچھ مانگوں گا تو تو مجھ پر ناراض ہو گا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے وَحِی فرمائی:حاجَت دنیا میں شُمار نہیں ہوتی۔

سات۷ چیزیں پانچ۵ چیزوں میں جمع

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ایک دوسرے مَقام پر مذکورہ سات۷ اَوصَاف (عورتوں، بیٹوں،سونے، چاندی ، گھوڑوں، چوپاؤں اور کھیتی کی مَحبَّت) کو پانچ۵ چیزوں میں یوں بیان فرمایا:

اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِؕ- (پ ۲۷، الحدید:۲۰)      

ترجمۂ کنز الایمان:جان لو کہ دنیا کی زِنْدَگی تو نہیں مگر کھیل کود اور آرائش اور تمہارا آپس میں بڑائی مارنا اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے پر زِیادَتی چاہنا۔

یہ پانچ۵ باتیں (یعنی لَہْو، لَعْب،زیب و زِیْنَت، بَاہَم فَخْر کرنا اور مال و اولاد میں بَاہَم زِیادَتی چاہنا) اس شخص کے اَوصَاف ہیں جو پہلے مذکور سات۷ چیزوں سے مَحبَّت کرتا ہے۔

پانچ ۵ چیزیں دو۲باتوں میں جمع

پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان پانچ۵ چیزوں کو مختصراً دو۲مَفاہیم میں ذِکْر فرمایا جو کہ مذکورہ سات۷ چیزوں کی بھی جامِع  ہیں۔ چنانچہ اِرشَاد فرمایا:

اِنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌؕ- (پ ۲۶، محمد:۳۶)            ترجمۂ کنز الایمان: دنیا کی زِنْدَگی تو یہی کھیل کود ہے۔

دو۲باتیں ایک وصف میں جمع

پھر ان دونوں باتوں کو ایک ہی وَصْف میں جَمْع فرما دیا مگر اسے دو۲الگ الگ مفہوموں سے تعبیر کیا، گویا دنیا دو۲ایسی مختصر اور جامِع باتوں کا مجموعہ ہے جن میں سے ہر ایک کو دنیا کہا جا سکتا ہے اور وہ ایک ہی وَصْف جس میں مذکورہ دونوں باتیں یعنی لَہْو ولَعْب جَمْع ہیں وہ خواہشِ نَفْس ہے کہ جس میں پہلے مذکور ساتوں اَوصَاف بھی شامِل ہیں۔چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ(۴۰) فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ(۴۱) (پ ۳۰، النّٰزعٰت:۴۰، ۴۱)        

ترجمۂ کنز الایمان:اور نَفْس کو خواہش سے روکا تو بے شک جنّت ہی ٹھکانا ہے۔

دنیا گویا خواہش کے لیے نَفْس کی پَیروی کرنے کا نام ہے جس کی دلیل اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا یہ فرمانِ عالیشان ہے:

 



[1]………ترمذی ،  کتاب فضائل القرآن ،  باب ما جاء فی فضل القرآن ، ۴/  ۴۱۴ ، حدیث:  ۲۹۱۵ ، بتقدم وتاخر

[2]………یہاں  کچھ عبارت کا ترجمہ نہیں  دیا گیا ، اس کی عربی عبارت کتاب کے آخر میں  دے دی گئی ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن